Tag: چھ ملزمان ہلاک

  • سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    کراچی:ایس ایس پی راؤ انوار نے سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے اور چھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس پارٹی کا مسلح ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا، پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی راؤ انوار نے کی۔

    راؤ انوار کے مطابق مقابلہ گڈاپ فیز ٹو بقائی اسپتال کے قریب ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔


    ایس ایس پی کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دو دہشت گردوں کی شناخت نور اور نعیم کے ناموں سے ہوئی جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں رہزنی، ڈکیتی و چوری کی  وارداتیں کراچی آپریشن کے باوجود جاری ہیں، ایک طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب جرائم پیشہ افراد بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کسی بھی طور کمی آتی نظر نہیں آرہی۔

  • کراچی: سپرہائی وےپرپولیس مقابلہ،چھ ملزمان ہلاک

    کراچی: سپرہائی وےپرپولیس مقابلہ،چھ ملزمان ہلاک

    کراچی:سپرہائی وےمیں پولیس مقابلےکےدوران چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ بلوچ کالونی میں ایک شخص ٹارگٹ کلنگ کاشکار بناتوکلفٹن میں چھریوں کےوارسےایک شخص زخمی ہوگیا۔

    کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ سپرہائی وے میں پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں چھ ملزمان مارے گئے۔ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتیوں، لوٹ مار سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت تیس سالہ طاہر، تیس سالہ خداداد، بتیس سالہ ولی، پچیس سالہ ولی ، تیس سالہ نصیب اللہ، اور اٹھائیس سالہ عبدالمنان کے نام سے کی گئی۔

    لیاری سیفی لین میں رینجرز سے مقابلے میں جبار جھینگو گروہ کا ایک گینگ وار جنید ہلاک ہو گیا۔ ملزم اٹھارہ قتل سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔