Tag: چھ وکٹوں سے شکست

  • دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    احمدآباد :بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    سردار پٹیل اسٹیڈیم احمدآباد میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر دو سو چوہتر رنز اسکور کیے۔

    کپتان اینجلو میتھوز بانوے اور کمار سنگاکارا اکسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ بھارت کیلئے اکشر پٹیل،اومیش یادوو اور روی چندرن ایشون نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ امباتی رایودو نےایک سو اکیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شیکھر دھاون اناسی اور ویرات کوہلی نے اننچاس رنز بنائے۔ سیریز کا تیسرا میچ نو نومبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائیگا۔

  • پہلاون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

    پہلاون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

    ماؤنٹ مینگونی: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ماؤنٹ مینگونی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیوک رانچھی کے علاوہ میزبان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرزکا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔

    رانچھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ ننانوے رنزبناکر اسٹائن کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھیالیس اوورز میں دو سو تیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈی ویلئیز نے نواسی اور ڈومینی نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی۔