Tag: چہرے

  • 13 سیکنڈز میں آپ کی ذہانت پرکھنے والی تصویر

    13 سیکنڈز میں آپ کی ذہانت پرکھنے والی تصویر

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی تصویریں ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    زیر نظر تصویر ایک عام سی تصویر ہے جس میں آپ کو ایک شخص دکھائی دے رہا ہے، لیکن اس تصویر میں مختلف مقامات پر 3 چہرے چھپے ہیں۔

    آپ نے 13 سیکنڈز میں وہ چہرے ڈھونڈ نکالنے ہیں۔

    کیا آپ کامیاب ہوگئے؟

    صحیح جواب ہے۔

  • اس تصویر میں کتنے چہرے ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے چہرے ہیں؟

    انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جو نظروں کو دھوکا دیتی ہیں اور بغور دیکھنے پر ان کے پس پردہ معنی کچھ اور نکلتے ہیں۔

    یہ تصویر بھی ایسی ہی ہے جسے دیکھ کر آپ کو بتانا ہے کہ اس میں کتنے چہرے موجود ہیں۔

    بظاہر دیکھنے میں تصویر کسی لڑکی کے سر کے پچھلے حصے کی ہے، لیکن آپ کو اسے مزید غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں ایک چہرہ اور چھپا ہوا ہے۔

    کیا آپ اسے ڈھونڈ پائے؟

  • پہیلی: اس تصویر میں کتنے چہرے چھپے ہیں؟

    پہیلی: اس تصویر میں کتنے چہرے چھپے ہیں؟

    مختلف پہیلیاں اور معمے حل کرنا دماغ کے لیے بہترین ورزش ہوسکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی طور پر فعال رہنے اور مختلف دماغی بیماریوں سے بچنے کے لیے مختلف دماغی مشقیں کرتے رہنا چاہیئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو ورزشوں کی مدد سے چاک و چوبند رکھا جاتا ہے اسی طرح دماغ کو بھی چاک و چوبند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے کام لیا جائے۔

    اس کا سب سے آسان حل مختلف پہیلیاں بوجھنا، معمے حل کرنا اور حساب کی آسان مشقیں کیلکولیٹر کی مدد کے بغیر حل کرنا ہے۔

    دماغ کی اسی ورزش کے لیے یہاں آپ کو ایک مشق دی جارہی ہے۔

    نیچے موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں خاتون کے چہرے کے علاوہ کتنے چہرے چھپے ہوئے ہیں۔

    تصویر بشکریہ: برائٹ سائیڈ

    آپ کی آسانی کے لیے بتا دیں کہ چھپے ہوئے ان چہروں کی تعداد 4 ہے۔

    یہ چہرے تصویر میں بہت اچھے طریقے سے چھپائے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد اس کا درست جواب بتانے سے قاصر رہے۔

    جواب آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

    تصویر بشکریہ: برائٹ سائیڈ
  • لاٹری کی رقم جیتنے والے نے چہرے پر ماسک کیوں پہنا؟

    لاٹری کی رقم جیتنے والے نے چہرے پر ماسک کیوں پہنا؟

    کنگزٹن : جمائیکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص گھروالوں سے پیسے چھپانے کےلیے انوکھا ماسک پہن کر انعامی رقم لینے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے ملک جمائیکا کے دارالحکومت کنگزٹن کے رہائشی شخص کیمپ بیل نے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی لیکن 54 روز تک لاٹری کمپنی سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاکہ اہل خانہ کو اس بات کا علم نہ ہوسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیمپ بیل (جھوٹا نام) نامی شخص 5 فروری کو لاٹری میں جیتی گئی رقم وصول کرنے پہنچا تو سپر لوٹو کمپنی کی انتظامیہ یہ دکھ کر حیران رہ گئی کہ کیمپ بیل سنہ 1996 میں ریلیز ہونے والی ڈراؤنی فلم ’اسکریم‘ کا ماسک پہن پہنچا تھا۔

    ملین ڈالر لاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ ’مجھے پیسوں سے بہت محبت ہے‘ اس لیے میں ماسک پہن کرآیا ہوں تاکہ اپنی شناخت گھر والوں اور دوستوں سے مخفی رکھ سکوں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی انعامی رقم وصول کرنے کےلیے 54 روز تک انتظار کیا اور لاٹری انتظامیہ سے رابطہ نہیں تاکہ گھر والوں کو انعامی رقم سے متعلق خبر نہ ہوجائے۔

    کیمپ نیل کا کہنا تھا کہ میں انعامی رقم سے ’بہترین گھر‘ خریدوں گا، مجھے پیسہ لگانا پسند ہے لیکن میں کسی سے پیسے نہیں مانگتا، میرا چھوٹا سا کاروبار ہے اور اب انعامی رقم سے اس کاروبار کو وسیع کروں گا۔

    خیال رہے کہ کیمپ بیل سپر لوٹو لاٹری جیتنے والے جمائیکا کے 17 ویں شہری ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جون میں جمائیکا کی خاتون نے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جیتی تھی اور وہ بھی چہرے پر ماسک پہن کر انعامی چیک وصول کرنے گئی تھیں۔