Tag: چہلم امام حسینؓ

  • ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    (15 اگست 2025): ملک بھر میں میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے، نوحہ خوانی اور ماتم برپا کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    ادھر، کراچی میں چہلم  شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، چہلم کے لیے کراچی میں سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ایم اے جناح روڈ جلوس کے راستوں کے اطراف کی سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز رکھ کر بند کردی گئی ہیں۔

    کراچی میں جلوس کے روٹ پر مارکیٹوں کو بم ڈسپوزل یونٹ نے سرچنگ کے بعد سیل کردیا، چہلم  شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیےگئے ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس جزوی معطل ہوگی۔

    لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوگا جبکہ جلوس روایتی راستوں سے ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔

    پنجاب میں 382 جلوسوں اور مجالس کے لیے 30 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ چہلم امام حسین کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔

    چہلم حضرت امام حسین چہلم امام حسین کے موقع پر لاہور پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، 40 مجالس اور 12 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں جبکہ 12ایس پیز کی نگرانی میں 400 سے زائد اپر سب آرڈینیٹس بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

    پشاور میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں آج 2 جلوس ذوالجناح برآمد ہوں گے، جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    پہلا جلوس امام بارگاہ آخوندآباد سے سہ پہر 3 بجے برآمد ہوگا جبکہ دوسرا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے 3 بجے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس 12 بجے برپا کی جائے گی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

  • چہلم امام حسینؓ کے موقع پر کن شہروں میں موبائل فون سروس مکمل بند رہے گی؟

    چہلم امام حسینؓ کے موقع پر کن شہروں میں موبائل فون سروس مکمل بند رہے گی؟

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا کہ کل شہرقائد میں موبائل فون سروس مکمل طور بند رہے گی، حیدرآباد میں بھی کل موبائل فون سروس کو معطل کردیا جائے گا، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رہےگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سندھ کے بڑے شہروں کے علاوہ دادو، ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    خیال رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بھی سیکیورٹی اقدامات کے تحت مختلف شہروں اور قصبات میں موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہر جیسے حیدرآباد، سکھر، خیرپور، شکارپور میں عوام موبائل سروس سے محروم رہے تھے

    صوبہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، بہاولپور، راجن پور، مظفر گڑھ میں موبائل فون سروس کو جزوی طور پر بند کیا گیا تھا۔

  • چہلم امام حسینؓ پر عام تعطیل کا اعلان

    چہلم امام حسینؓ پر عام تعطیل کا اعلان

    راولپنڈی: چہلم امام حسینؓ کے موقع پر 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن مین کہا گیا کہ 26 اگست کو تعطیل کا اعلان چہلم کے جلوس کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی میں 26 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یاد رہے حکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور کالجز بندرہیں گے۔

    ذرائع چیف سیکریٹری آفس نے کہا تھا کہ سندھ میں عام تعطیل نہیں ہوگی تاہم سندھ میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنر عام تعطیل کااعلان کرسکتےہیں۔

  • پیر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    پیر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کراچی : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر پیر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا تاہم عام تعطیل نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چہلم امام حسینؓ پر سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور کالجز بندرہیں گے۔

    ذرائع چیف سیکریٹری آفس نے کہا کہ سندھ میں عام تعطیل نہیں ہوگی تاہم سندھ میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنر عام تعطیل کااعلان کرسکتےہیں۔

    خیال رہے 26 اگست کو حضرت امام حسین کا چہلم آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اور ملک بھر میں ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

    کراچی میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے سلسلے میں نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی اور جلوس حسینیہ ایرانیان کھارا در پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

  • چہلم امام حسینؓ پر موبائل فون سروس  بند ہوگی یا نہیں؟  فیصلہ ہوگیا

    چہلم امام حسینؓ پر موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہوگی یا نہیں ، اس حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں چہلم 20 صفر المظفر کو منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی امام بارگاہوں میں چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء کا اانعقاد کیا جائے گا۔

    چہلم امام حسینؓ پر چھبیس اگست کو پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ موبائل سروس صرف جلوس،مجالس والے علاقوں میں جزوی معطل کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 اضلاع میں مجالس کےمقامات پرصبح5سےرات11بجےتک موبائل سروس بند رہے گی۔

    جزوی موبائل فون سروس معطل ہونے والے اضلاع میں راولپنڈی،جھنگ،لیہ،سرگودھا،بھکر،میانوالی ، گجرات،گوجرانولہ،چکوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

    لاہورسمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہےگی ، امن وامان،شہریوں کی حفاظت کیلئےمخصوص مقامات پرموبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےپولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دی ہے۔

  • شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

    شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

    کراچی / اسلام آباد : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر آج ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق چہلم امام حسینؓ پر سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

    وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر میں موبائل سروس بند ہوگی، جن شہروں میں پابندی کا اطلاق ہوگا ان میں لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یارخان میں شہریوں کے موبائل فون خاموش رہیں گے۔

     جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مظفرآباد، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی، کوئٹہ میں موبائل سروس بند ہوگی۔

    علاوہ ازایں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ حکومت نے سیکورٹی کے سخت اقدامات کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

    کراچی میں آج رات بارہ سے کل رات دس بجے تک پابندی ہوگی، اس کے علاوہ مٹیاری، سجاول، شہید بےنظیرآباد، لاڑکانہ ، ٹنڈو محمدخان، جامشورو، میرپورخاص، سکھر میں بھی کل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔