Tag: چہلم حضرت امام حسین

  • ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

    ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بڑے اور حساس شہروں میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس کے اختتام پذیر ہونے کے بعد جلوس کی سیکیورٹی کے لیے بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

    ملک بھر کے بڑے شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، نواب شاہ، گلگت، ہری پور اور جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس کی بحالی شروع ہوگئی ہے تاہم بعض شہروں میں سروس کی جزوی طور پر بحالی کی بھی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس اختتام پذیر

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دوپہر بارہ بجے سے رات دس بجے تک کیلیے بند کی گئی تھی جو اب کافی حد تک بحال ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • چہلم امام حسین،ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    چہلم امام حسین،ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کی جا رہی ہے، کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    حضرت امام حسین اور شُہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، چہلم امام حسین کے موقع پر اسلام آباد میں تمام اہم امام بارگاہوں اورمساجد پرسکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ، فوج تیار حالت میں رہے گی اور پولیس کے تین ہزاراہلکارتعینات ہونگے۔

    اس موقع پر سندھ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت صوبے کے چھ شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی اور اہم شہروں میں موبائل سروس بند کرنے اور فوج کو اسٹینڈ بائی رہنےکیلئے وزارت دفاع کو خط لکھا جائے گا۔

    سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق کے مطابق میں چہلم حضرت امام حسین، حضرت داتا گنج بخش کے عرس اور کرسمس کے لئے سکیورٹی کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اس موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جبکہ موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ چہلم سے ایک روز پہلے کیا جائے گا۔

    فیصل آباد میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں چہلم محرم اور کرسمس سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔