Tag: چہلم شہدائے کربلا

  • چہلم شہدائے کربلا : کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہیں؟

    چہلم شہدائے کربلا : کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہیں؟

    کراچی : ٹریفک پولیس  نے شہریوں کی سہولت کے لئے چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کے پیش نظر راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چہلم شہدائےکربلا کے مرکزی جلوس کیلئےٹریفک پولیس نےپلان جاری کردیا۔

    جس میں بتایا گیا کہ مرکزی جلوس نشتر پارک سےبرآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پراختتام پذیرہوگا،ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہےگا جبکہ ناظم آباد سےآنیوالےلسبیلہ سےنشترروڈسےمنزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ لیاقت آبادسےآنیوالےتین ہٹی سےلسبیلہ اورسینٹرل جیل کی جانب جاسکتے ہیں، حسن اسکوائرسےپیپلزچورنگی جانے والےمسافرکشمیر روڈسےجاسکتے ہیں جبکہ شاہراہ قائدین اورجیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ جاسکتے ہیں۔

    ٹریفک پلان میں بتایا گیا کہ شارع فیصل سےشاہراہ قائدین،نمائش جانیوالے کشمیر روڈ سے جاسکتے ہیں جبکہ جمشید روڈ، گرومندر ایم اے،جناح روڈ کی جانب جانے والے سولجر بازار سےجاسکتے ہیں۔

    گارڈن سےایم اے جناح روڈ جانیوالے گل پلازہ اور سےاپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آباد 2 نمبر کی طرف موڑدیا جائےگا۔

    حبیب بینک فلائی اوور،اسٹیٹ ایونیو روڈ،شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی جبکہ ہیوی ٹریفک شارع فیصل، راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ،حبیب بینک پل،شیرشاہ سےماڑی پور تک اجازت ہوگی۔

    چھوٹی یابڑی ٹریفک کو گرومندرسے آگے جلوس کے روٹ پر جانےکی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا اور جلوس میں اجازت نامےکی حامل گاڑیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی۔

  • کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

    کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

    کراچی میں چہلم کے مرکزی جلوس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، جبکہ جلوس کے مرکزی راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، جبکہ امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر جلوس اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    چہلم کے مرکزی جلوس کے اطراف انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی جائیگی، جلوس کی گزرگاہ پرموجود دکانوں کوبھی باقاعدہ طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

    جلوس کی گزرگاہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ سرچنگ کے فرائض سر انجام دے گا، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    خصوصی پاس کی حامل گاڑیوں کو جلوس میں اندر جانے کی اجازت ہو گی، ایم اے جناح روڈ جلوس کے دوران عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا، دوران جلوس شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔

    دوسری جانب لاہور میں چہلم امام عالی مقام ؓ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی گیٹ سے برآمدہو گا، جلوس مسجد وزیرخان سے ہوتا ہوا محلہ شیعاں موچی گیٹ پہنچے گا، اس کے بعد جلوس محلہ چہوٹہ مفتی باقر پہنچے گا۔

    لاہور سے بر آمد ہونے والا چہلم کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرانی کوتوالی پہنچے گا جہاں عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے، نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بازار حکیماں والا کی طرف گامزن ہوگا۔

    جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بھاٹی گیٹ پہنچے گا جہاں عزادار زنجیر زنی کریں گے،جلوس بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔