Tag: چیئرلفٹ

  • کیبل کے ذریعے دریا عبور کرنے والی لڑکی کی ویڈیو خیبر پختونخوا کی ہے؟

    کیبل کے ذریعے دریا عبور کرنے والی لڑکی کی ویڈیو خیبر پختونخوا کی ہے؟

    خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں چیئرلفٹ میں کئی گھنٹے تک پھنسے 8 افراد کو نکالنے کے بعد حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو نکالنے کے بعد صوبے کی نگراں حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کمرشل اور رہائشی چیئر لفٹس کے معائنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

    تاہم سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کم عمر بچی کی کیبل کے ذریعے دریا عبور کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔

    صارف نے لکھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور شمالی علاقہ جات کے انتظامیہ کو چیئر لفٹ پر پابندی اور دفعہ 144 نہیں لگانی چاہیے بلکہ ان لوگوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر غور و فکر کی ضرورت ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nep Tok (@nep_tok)

    صارف نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اگر حکومت سہولیات فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم پاپندی تو نہ لگائے یہ مقامی لوگوں کی مجبوریاں ہیں یہاں دس گھر پہاڑ کی ایک چوٹی پر آباد ہیں تو بیس پہاڑی کے دوسری چوٹی پر‘۔

    مختلف صارفین کم عمر بچی کی یہ ویڈیو پوسٹ کر کے یہی مطالبہ کر رہے ہیں جس سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو خیبر پختونخوا یا شمالی علاقہ جات کی ہے، تاہم تحقیق پر معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق یہ ویڈیو نیپال کے دیہی علاقے کی ہے جہاں عام لوگ اپنے گھروں تک پہنچنے کے لیے کیبل تار کا استعمال کرتے ہیں۔

    نیپال کے ایک ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم نے اس ویڈیو کو 7 اگست کو شیئر کیا جس پر لکھا گیا ہے کہ ایک چھوٹی بچی نیپال کے دیہی علاقے میں دریا پار کرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہے۔

    یہی ویڈیو نیپال کے شہری ٹک ٹاک سمیت انسٹاگرام اور یوٹیوب پر بھی شیئر کر چکے ہیں، مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ یہ مقام نیپال کے ضلع درچُلا میں دریائے چمالیہ پر واقع ہے جہاں علاقہ مکین آمد و رفت کے لیے کیبل کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ بات واضع ہوگئی کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کسی بھی شہر کی نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ نیپال میں کیبل کے ذریعے دریا عبور کرنا معمول کی بات ہے،گذشتہ کئی سالوں سے اسکول جانے والے بچوں کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے اسکول جانے کے لیے کیبل کا استعمال کر رہے ہیں۔

  • ایبٹ آباد:چیئرلفٹ خراب،طالب علم فضامیں جھولتے رہے

    ایبٹ آباد:چیئرلفٹ خراب،طالب علم فضامیں جھولتے رہے

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہرایبٹ آبادمیں چیئرلفٹ خراب ہو نےسےبارہ طالب علم سواگھنٹے تک فضامیں جھولتےرہے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کےشہر ایبٹ آباد کے علاقے دم توڑ میں ندی پر قائم دیسی ساختہ لفٹ اسکول کےبچوں کوکنارے پرلےجا رہی تھی کہ اچانک راستے میں ہی خراب ہوکرہوامیں جھولنےلگی۔

    چیئر لفٹ خراب ہونےسےبارہ طالب علم سواگھنٹےتک فضامیں جھولتے رہےاس دوران طلبانے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سواگھنٹہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گزارا۔ریسکیواہلکارسواگھنٹےکی تگ ودوکےبعدچیئر لفٹ کودوبارہ چلانے میں کامیاب ہوگئے۔

    اےآروائی نیوزکی خبر پر نائب تحصیل ناظم سردارشجاع نے ایکشن لیتے ہوئے لفٹ آپریٹر زبیراوروحیدکی گرفتاری کےاحکامات جاری کئےاورلفٹ سیل کروادی۔

    مزیدپڑھیں: عمران خان نے مالم جبہ میں چیئرلفٹ کا افتتاح کردیا

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مالم جبہ کی حسین وادی میں چیئرلفٹ کا افتتاح کیاتھا۔عمران خان کاکہناتھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ افتتاح کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلی پرویز خٹک کے ساتھ کی چیئرلفٹ سے حسین وادی کا نظارہ کیاتھا۔