Tag: چیئرمین آئی سی سی

  • جے شاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا

    جے شاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا

    بھارت کے جے شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

    کرکٹ کے عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سربراہی تبدیل ہوگئی ہے۔ گریگ بارکلے جن کے عہدے کی مدت 30 نومبر کو مکمل ہوئی، وہ اگست میں ہی دستبردار ہونے کا اعلان کر چکے تھے۔

    گریگ بارکلے کے دستبردار ہونے کے بعد جے شاہ کو آئی سی سی کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا تھا اور آج انہوں نے اپنے اس عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

    جے شاہ نے عہدے کا چارج سنبھالنے پر کہا ہے کہ آئی سی سی کا چیئرمین بننا باعث فخر ہے۔ اس کے لیے آئی سی سی ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبرز کی حمایت اور اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ہونے کے باعث گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-new-formula-emerges-to-end-deadlock/

  • پاکستان میں دو طرفہ کرکٹ کیلئے پی سی بی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، چیئرمین آئی سی سی

    پاکستان میں دو طرفہ کرکٹ کیلئے پی سی بی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، چیئرمین آئی سی سی

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو کا دو روز کا لاہور کا دورہ اختتام کو پہنچا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو کے اس دورے پر انہوں نے نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی  اور کئی معاملات پر بات چیت کی۔

    گریگ بارکلے اور جیف الڈرائس نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران قومی کرکٹ اکیڈمی، لاہور قلعہ، لاہور میوزیم، مینارِ پاکستان اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔

    آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ پاکستان کی مرد اور خواتین کرکٹ سے متعلق بریفنگ سے خوش ہوں، پاکستان کی خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

    آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے متاثر ہوا ہوں، پاکستان میں دو طرفہ کرکٹ کیلئے پی سی بی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

    اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، منصوبوں کیلئے آئی سی سی کیساتھ ملکر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

  • شیڈول عالمی ٹورنامنٹس کرانے ہوں گے ورنہ آئی سی سی کو نقصان اٹھانا پڑے گا: نو منتخب چیئرمین

    شیڈول عالمی ٹورنامنٹس کرانے ہوں گے ورنہ آئی سی سی کو نقصان اٹھانا پڑے گا: نو منتخب چیئرمین

    دبئی: نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آ گیا ہے، نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے نے بھارت کے ششانک منوہر کی جگہ لی ہے۔

    گریگ بارکلے 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں، چیئرمین بننے کے لیے بارکلے کو ڈائریکٹر نیوزلینڈ کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔

    گریگ بارکلے نے منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین بننا میرے لیے باعث فخر ہے، کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے ان تھک محنت کریں گے۔

    انھوں نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو اگلے تین برسوں میں اپنے اہم مقابلے ہر حال میں منعقد کروانے ہوں گے، ورنہ کھیل کو سنگین مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ کو وِڈ 19 کی عالم گیر وبا نے آئی سی سی کو اپنے 3 عالمی ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرانے پر مجبور کیا، بارکلے نے منگل کے روز عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین کی حیثیت سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں موجودہ نشریاتی معاہدے کے تحت ان ٹورنامنٹس کو منعقد کرانا پڑے گا۔

    ری شیڈول ہونے والے عالمی مقابلوں میں آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، اور 2021 میں نیوزی لینڈ میں شیڈول وومنز ورلڈ کپ شامل ہیں، جو اب 2022 میں ہوں گے۔ جب کہ بھارت میں 2023 میں شیڈول مینز ورلڈ کپ سال کے بالکل آخر میں چلا گیا ہے۔

    بارکلے نے مزید کہا کہ اگر ہم ان تمام ایونٹس کے بروقت انعقاد میں ناکام رہے تو پھر براڈ کاسٹرز کی جانب سے ہم پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ہمیں جاری ادائیگیوں کی آخری رقم موصول نہیں ہوگی۔