Tag: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

  • ‘دوسری شادی کے لیے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے’

    ‘دوسری شادی کے لیے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے’

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا دوسری شادی کے لیے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں خلع کے حوالے سے بتایا اس وقت عدالتوں میں 1961 کے تحت خلع ہورہا ہے، اس میں یک طرفہ کارر وائی ہوجاتی ہے، اس میں بیوی کی مرضی دیکھی جاتی ہے، شوہر کی مرضی کا کوئی تصور نہیں ہے۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر شریعت کہتی ہے کہ خلع میاں بیوی کی مرضی سے ہی پایا تکمیل کو پہنچتا ہے، ہم خلع کے قانون کو بھی دیکھ رہےہیں، خلع کی بجائے تنسیخ نکاح کی جانب دیکھیں جس میں مرد کی مرضی کی ضرورت نہ ہو۔

    ڈاکٹر راغب نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ ایک تصور ہے کہ شادی کے لیے پہلی یا دوسری بیوی سے اجازت ضروری ہے لیکن دوسری شادی کیلئے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جاسکتی ہے اور شوہر کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے ایسے واقعاتاََ دوسری یا تیسری شادی کی ضرورت ہے۔

    جہیز سے متعلق ان کا کہنا تھا جہیز کو ایک تولہ سونا تک محدود کرنے کا قانون بنانے کی سفارش ہے۔

  • وی پی این غیرشرعی یا غیر قانونی نہیں اس کا غلط استعمال غیر شرعی ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

    وی پی این غیرشرعی یا غیر قانونی نہیں اس کا غلط استعمال غیر شرعی ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ وی پی این غیرشرعی یا غیر قانونی نہیں اس کا غلط استعمال غیر شرعی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں وی پی این کے حوالے سے کہا کہ وی پی این غیر شرعی یا غیرقانونی نہیں اسکا غلط استعمال غیرشرعی ہے، وی پی این کااستعمال غیرقانونی اورغیراخلاقی ویڈیوز پر غیرشرعی ہوگا.

    ڈاکٹر راغب نعیمی نے بتایا کہ آرٹیکل 19 ہمیں 5 چیزوں کے تابع رہ کر آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے، اسلام کی عظمت،ملکی سالمیت،لوگوں میں انتشارنہ پھیلایا جائے کے تابع رہنا ہوگا، وی پی این توہین مذہب یا توہین رسالت کا ذریعہ بنے تو وہ غیرشرعی غیرقانونی ہے۔

    مدارس سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ثبوت ہوں تو قانون کا سامناہوگا، ایسےمدارس کےمنتظم اعلیٰ اور منیجرز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری رائےمیں ہیومن بے بی ملک کی خرید و فروخت جائز نہیں، جنس کا ابہام دور کرنے کے لئے مناسب سرجری کی جاسکتی ہے، کوشش ہے ایسے لوگوں کو ٹرانسجینڈرز ڈکلیئر نہ کریں جو ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

  • چیف جسٹس کے خلاف فتوے کو حرام قرار دیا تو مجھے دھمکیاں دی گئیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

    چیف جسٹس کے خلاف فتوے کو حرام قرار دیا تو مجھے دھمکیاں دی گئیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کےخلاف فتوے کوحرام قراردیاتو مجھے دھمکیاں دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے میڈیاسےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین مذہب قوانین میں سزائےموت سمیت4مختلف سزائیں ہیں، توہین قرآن پرعمرقیدکی سزا ہے مگر اس پربھی لوگوں کوماردیاجاتا ہے۔

    ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کےمعاملے پرکسی کوقتل کافتویٰ دینےکااختیار نہیں، مبارک ثانی سے متعلق سپریم کورٹ کے مکمل فیصلے کا انتظار ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کےخلاف فتوے کوحرام قراردیاتومجھےھمکیاں دی گئیں، قتل کافتویٰ دینایاقانون ہاتھ میں لے کر خودانصاف کی کوشش غیرشرعی ہے۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ عدم برداشت کےباعث لوگ مذہبی معاملات میں سننےکوتیار نہیں، توہین کاعلم ہونےپربھی کسی شخص کودوسرےکوسزادینےکااختیارنہیں ، سزا دینے کا اختیار اور حق صرف ریاست کو حاصل ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شریعت کسی شخص کو دوسرے کی جان لینے کا اختیار نہیں دیتی، کسی بے گناہ کو قتل کرنا غیر شرعی اور غیر آئینی ہے۔

    ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ ملک میں 5فیصد قوانین ایسےہیں جوقرآن و سنت کے مطابق نہیں، اسلام میں سختی سے ممانعت کے باوجود ملک میں سودی نظام رائج ہے۔

  • معروف عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نامزد

    معروف عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نامزد

    اسلام آباد : معروف عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نامزد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

    وزارت قانون وانصاف نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
    .
    ڈاکٹر راغب حسین نعیمی لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اورمتحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین ہیں،پنجاب زکوٰۃ کونسل ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کی سنڈیکٹ کے ممبر ہیں۔

    تعلیم کے فروغ،امن وامان کے قیام اور بین المذاہب ومسالک کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    حال ہی میں آپ کو دینی، تعلیمی اورسماجی خدمات کے اعتراف میں صدرمملکت کی جانب سے ”ستارہ امتیاز“سے نوازا گیا ہے۔

  • پاکستان میں  فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف

    پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف ہوا، علمائے کرام کو عالمی سازشوں سے الرٹ رہنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام برین اسٹارمنگ سیمینار ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور دیگر بھی شریک ہوئے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ علما نے فرقہ وارانہ فسادت کوفہم فراست سے ختم کیا ، سی پیک کےمنصوبے کو ناکام بنانے کی سازشیں ناکام بنانی ہے۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ محرم میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنانا ہے ، کنونشن کےانعقاد کی وجہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کا انکشاف ہوا، بیرونی طاقتوں کی طرف سے فرقہ وارانہ فسادات کی تیاری کی جارہی ہے ، علمائے کرام کو عالمی سازشوں سے الرٹ رہنا ہے ، پہلی سازش اپریل میں کورونا کی آڑ میں کی گئی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش ہورہی ہے، اسرائیل میں موسادکی خاتون فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے اور اسرائیل میں بیٹھی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے ، خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے ، کنونشن کا مقصد اس سازش کے ہاتھوں عوام کواستعمال ہونے سےبچانا ہے۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ختلاف رائے رحمت ہے اختلاف پیدا کرنا زحمت ہے، حکومت نےعلماکی مدد سے کورونا کی وبا کےسامنے بندھ باندھا، ریاست ہر صورت اپنی رٹ برقرار رکھے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا بدقسمتی ہےمحرم میں انتظامی افسرعلماکوپرامن رہنےکی تلقین کرتےہیں، علمائے کرام کو یہ کام خود کرنا چاہیے، پیغام پاکستان ایک قومی دستاویز ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل جو سفارشات دے وہ مسجد و منبر تک جانی چاہے۔

  • چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل

    اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، وفاقی وزیر شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ 20 ممبران پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے،وفاقی وزیر کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، فواد چوہدری شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا کہ فواد چوہدری سے بہت اچھے مراسم ہیں، معلوم نہیں فواد چوہدری کے ذہن میں کیوں تکدر ہوا اور انہوں نے اس قدر سخت ٹویٹ کیا۔

    قمری کیلنڈر سے متعلق قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے اس اقدام کو ہم نے بہت سراہا تھا، کابینہ نے فیصلہ کیا قمری کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور دیکھے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم وزارت مذہبی امور کو اپنی تجاویز دیں گے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری ہم سے رابطہ کرتے تو ہم ان کو مطمئن کرتے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

  • جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

    جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ڈالر ذخیرہ کرنا اور عوام کے مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت شریعت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ملک میں ڈالرکے مصنوعی بحران اور روپے کی بے قدری کے حوالے سے کہا ڈالر کا ذخیرہ اس مقصد کے لیے کیا جائے کہ ملک کی معیشت کو نقصان ہو، یہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، مفاد عامہ کے خلاف کسی کام کی شریعت اجازت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا ملکی مفادکونقصان پہنچانےوالوں پراللہ کاعذاب ہے، اسلام ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیتا، ڈالر ذخیرہ کرنا،عوام کےمفادکےخلاف کام کرنےکی اجازت شریعت نہیں دیتی۔

    قبلہ ایاز نے کہا ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس بحران کامقابلہ کرناہوگا، ملکی مفاداولین ترجیح ہونی چائیے، ملکی معیشت سےفائدہ پوری قوم کو ہوگا۔

    مزیدپڑھیں  :  موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    گذشتہ روز ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا تھا امریکی کرنسی مہنگا کر کے بیچنے کی نیت سے رکھنا شرعاً ناجائز ہے، ، یہ عمل ملک کے ساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

    انہوں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں اور کہا سب مل کرملک کومشکل صورتحال سےنکالیں۔

    دوسری جانب علما کرام نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا تھا، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کا کہنا ہے مسلمانوں کی مملکت کو نقصان پہنچانا صریحاً ناجائز اور قانون شکنی ہے۔