Tag: چیئرمین ایس ای سی پی

  • چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان

    چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے موجودہ چیئرمین عامر احمد خان کو ہٹاکر عاکف سعید کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو عہدے سے ہٹانے اور عاکف سعید کو چیئرمین ایس ای سی پی بنانے کا امکان ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ موجودہ چیئرمین عامر خان کمشنر ایس ای سی پی تعینات رہیں گے، وفاقی حکومت ایس ای سی پی میں کمشنر کی 3خالی آسامیوں پر انٹرویو ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں اب تعیناتیاں جلد ہونے کا امکان ہے۔

    وفاقی حکومت نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے قبل تین نئے کمشنر کی منظوری دے دی تھی۔

    کابینہ سرکولیشن سمری کے ذریعے نئےتعینات ہونیوالے کمشنرز عاکف سعید، عبدالرحمان اور مجتبیٰ لودھی کےناموں کی منظوری دے چکی ہے۔ عاکف سعید کی بطور کمشنر تعیناتی کے فوری بعد انہیں چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

  • اسلام آباد : چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عامر خان کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیئرمین فرخ سبزواری کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ سبزواری کو ہٹانے کا فیصلہ اسٹاک ایکسچینج کے معاملات صحیح طرح نہ چلانے پر کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عامر خان کو نیا چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا جائے گا، عامرخان ایس ای سی پی میں بطور کمشنر اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن تعینات رہے ہیں۔

    عامر خان کارپوریٹ اورکیپٹل مارکیٹس میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق عامر خان کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا۔

    اس کے علاوہ ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے چیئرمین خالد مرزا کوبھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی جگہ مسعود نقوی ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کےنئے چیئرمین تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایرا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی بھی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی توثیق

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔

    وزیراعظم نے فخرامام کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، جس میں اپوزیشن ارکان کو بھی شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    اجلاس میں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی، وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کرنے کے فیصلےکی بھی توثیق کردی۔

    وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی متفقہ قرار داد کی بھی توثیق کی۔

  • وزیراعظم کا چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی  کو فوری ہٹانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی کو فوری ہٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی ریڈار پر ہیں ، حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی کو فوری طور پر فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی کو فوری فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نےشوکت حسین عباسی کوہٹانےکی منظوری دے دی ہے۔

    شوکت عباسی کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ شوکت حسین عباسی عہدےکےاہل نہیں تھے شوکت عباسی کی تقرری میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا اور 4ماہ میں3مرتبہ ترقی دی گئی، شوکت عباسی ،ظفر حجازی کی مدد بھی کرتے رہے شوکت حسین نے پانامہ کیس میں غلط معلومات دیں۔

    شوکت عباسی کے قریبی ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شوکت عباسی پر پانامہ کیس میں غلط معلومات دینے اور ظفر حجازی کی مدد کاالزام ہے۔

    یاد رہے جولائی 2018 میں بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین پر اتنی نوازشارت کیوں برسائی گئیں، نیب کراچی نے تحقیقات شروع کردی تھی۔

    مزید پڑھیں : چارماہ میں 3 بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاغان کے منظور نظر ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے ڈی جی الطاف بھوانی کو تحقیقاتی افسر تعینات کیا گیا تھا۔

    دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ شوکت حسین کو چار ماہ میں تین بارترقی دی گئیں، رواں سال جنوری میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارچ میں کمشنر اور پھر مئی میں چیئرمین بنا دیا گیا، تعیناتی خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، شارٹ لسٹ کیے گئے دیگردرخواست گزار زیاده تجربہ کار تھے۔

    خیال رہے کہ شوکت حسین کے سمدھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پولیٹیکل سیکریٹری تھے، اور شاہد خاقان عباسی جاتے جاتے شوکت حسین کو چیئرمین ایس ای سی پی لگا گئے تھے، ان کی تقرری ایس ای سی پی ایکٹ انیس سو ستانوے کے سیکشن چھے کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

  • چارماہ میں 3 بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

    چارماہ میں 3 بار ترقی، چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

    کراچی : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین پر اتنی نوازشارت کیوں برسائی گئیں، نیب کراچی نے تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاغان کے منظور نظر ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کردیا اور نیب کراچی کے ڈی جی الطاف بھوانی کو تحقیقاتی افسر تعینات کردیا گیا ہے۔

    دستاویزات کے مطابق شوکت حسین کو چار ماہ میں تین بارترقی دی گئیں، رواں سال جنوری میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارچ میں کمشنر اور پھر مئی میں چیئرمین بنا دیا گیا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ شوکت حسین کے سمدھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پولیٹیکل سیکریٹری تھے، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے آخری دنوں میں خلاف قانون چیئرمین ایس ای سی پی مقرر کیا تھا۔

    دستاویزات کے مطابق تعیناتی خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، شارٹ لسٹ کیے گئے دیگردرخواست گزار زیاده تجربہ کار تھے۔


    مزید پڑھیں :  شوکت حسین چئیرمین ایس ای سی پی تعینات


    دستاویز میں کہا گیا کہ چیئرمین کی تعیناتی ایس ای سی پی کاکمیشن مکمل ہونے تک نہیں ہوسکتی، معاملے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، شوکت حسین کی تعیناتی کے وقت کمیشن مکمل نہ تھا۔

    خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی جاتے جاتے شوکت حسین کو چیئرمین ایس ای سی پی لگا گئے تھے، ان کی تقرری ایس ای سی پی ایکٹ انیس سو ستانوے کے سیکشن چھے کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان

    چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان

    اسلام آباد : چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ایف آئی اے کے ونگ ایس آئی یو میں درج کیاگیا، وازارت داخلہ نے جلد گرفتاری کا عندیہ دے دیا، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کوبچانے کی کوشش چیئرمین ایس ای سی پی کومہنگی پڑگئی، چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرانے پر ایف آئی اے آئی ایس یو ونگ میں سپریم کورٹ کے حکم پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ای سی پی میں چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں تبدیلی کو ثابت کیاتھا، ایف آئی اے نے رپورٹ میں ریکارڈ میں ہیر پھیر کا ذمہ دار ظفر حجازی کو قرار دیا تھا۔


    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کاظفرحجازی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم


    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل کرنے کا فیصلہ کیاہے، ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ظفرحجازی کیخلاف عدالتی احکامات کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو آج کسی بھی وقت گرفتار کرلیا جائےگا۔

    قبل ازیں جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے5رکنی خصوصی بینچ نے پاناما عملدرآمد کیس کیسماعت کی۔ سماعت کےآغاز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نےرپورٹ پیش کی۔


    مزید پڑھیں : ایس ای سی پی ریکارڈ میں تبدیلی ثابت، چیئرمین قصوروارقرار


    جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ یہ بھی سامنے آناچاہئیے کہ کس کے کہنے پر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ ہوئی، جس پر چیئرمین ایس ای سی پی کے وکیل نے جواب دیا کہ ٹیمپرنگ جے آئی ٹی سےدس ماہ پہلےکی ہے۔