Tag: چیئرمین ایف بی آر امجدزبیر ٹوانہ

  • لیٹ فائلر بننے پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا دیا

    لیٹ فائلر بننے پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا دیا

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر امجدزبیر ٹوانہ نے نان فائلر کو خبردار کیا ہے کہ اب لیٹ فائلر بننے پر 6 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر امجدزبیر ٹوانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2023 میں 52لاکھ افراد نےٹیکس ریٹرن جمع کرائے اور 2022 میں 41 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے تھے۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ لیٹ فائلرز کی نئی شق شامل کی گئی اور جرمانہ بڑھایا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پراپرٹی خریدنے کیلئے فائلر کو 3 اور نان فائلرکو 10فیصد ٹیکس دیناہوتا ہے، نان فائلر 3 فیصد کیلئے فائلر بنتےتھے پھر گوشوارے جمع نہیں کراتے تھے، اب نان فائلر اگر لیٹ فائلر بنتا ہے تو اس پر 6 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

    چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ملک میں 24 لاکھ نان فائلر ہیں، ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، 18 لاکھ ایسےافراد ہیں جنہوں نےگزشتہ 3 سالوں میں ریٹرن جمع نہیں کرائے، ڈیٹا میں 6 لاکھ نان فائلر زنے مہنگی گاڑیاں اور پراپرٹی خریدیں۔

    سمیں بلاک کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی لاکھ سےزائدریٹرن جمع نہ کرانیوالوں کی سمیں بلاک کیں، جن کی سمزبلاک ہوئیں اب تک 86 ہزار افراد نے ریٹرن جمع کرائے۔