Tag: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

  • پاکستان کسٹمز کا طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کسٹمز کا طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے ہونہار اور مستحق طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی نسٹ، لمز یونیورسٹیز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی جس میں جون 2020 سے شروع کیے جانے والے کسٹمز انٹرن شپ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق نسٹ اور لمز کے نمائندگان نے پاکستان کسٹمز کی اس کاوش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکٹر جواد نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ڈاکٹر جواد نے کہا کہ پروگرام کے تحت 200 بی ایس، ایم ایس درجہ کے طلبا مستفید ہوں گے، انٹرن شپ کے دوران طلبا کو 12 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر جواد نے کہا کہ طلبا کو ملک کی بہترین جامعات سے قانون، پبلک فنانشنل مینجمنٹ، معاشیات، فنانس، پبلک پالیسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علم حاصل کرنے کے بعد پاکستان کسٹمز کے ذیلی دفاتر میں دس سے بارہ ہفتوں کے لیے انٹرن شپ کرنے کا موقع ملے گا۔

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پروگرام سے روزگار کے حصول، طلبا میں خود اعتمادی کو فروغ ملے گا۔

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ اس مثبت اقدام کی بدولت بین الاقوامی اور لوکل معیشت اور پبلک اداروں کے کام کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی بڑھے گی۔

  • جو ایمنسٹی اسکیم  لیں گےوہ خوش رہیں گے، شبر زیدی

    جو ایمنسٹی اسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گے، شبر زیدی

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا جو ایمنسٹی اسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گےاورجونہیں لیں گے انہیں پریشانی ہوگی، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں، ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور نادراحکام نے پریس کانفرنس کی ، نادراحکام نے کہا اثاثوں کی انکوائری کے لئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے، ویب کے ذریعے تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں، ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے، شناختی کارڈیاایف بی آر کے دیےگئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔

    نادراحکام کا کہنا تھا ایپ پر کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا، ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا، معلومات چیک کرنے کیلئےفیملی سے متعلق کچھ سوالات پوچھےجائیں گے، معلومات چیک کرنے کے 500روپے چارجز ادا کرنےہوں گے۔

    ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی ، چیئرمین ایف بی آر


    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پریس کانفرنس میں کہا سیکیورٹی چیک مکمل طور پر ایکٹوہوگی، مقدار آ کے پاس معلومات سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے  میں درستگی ہو گی، ہم نہیں کہہ رہےکون ٹیکس ایبل ہےکون نہیں، میری پہلی ہدایت ہی یہ تھی کہ چھاپے نہیں ماریں گے۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا ہم کسٹمرسےڈیل کرناہی نہیں چاہتے، جوبھی معلومات بینکس سےملیں گی ہم حاصل کریں گے، ایک کی معلومات دوسرے کو نہیں  دی جائیں گی۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا جواسکیم لےگااورجونہیں لےگادونوں صورتوں میں ہمارافائدہ ہے، جواسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گےاورجونہیں لیں گےانہیں پریشانی ہوگی، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنی آن لائن معلومات لےسکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا ہم نےکسی کے مخالف چھاپےنہیں مارے، آج سےڈیٹاکی رسائی عوام کودےدی گئی ہے، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

    شبر ز یدی نے کہا پاکستان نئےدورمیں داخل ہورہاہے، شہری ایف بی آر سے آن  لائن ڈیٹابیس سےمعلومات لےسکیں گے، آن لائن پروفائل سسٹم میں سیکیورٹی فیچرزکابھی خیال رکھا گیاہے، کسی کی ذاتی معلومات کوئی دوسرا شخص  حاصل نہیں کر سکےگا،چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا نادرا کی مددسےتمام شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کاڈیٹا حاصل کیاگیا، کوئی شخص کسی دوسرےکاپروفائل استعمال نہیں کرسکے گا،  ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی۔

    نادرا کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا ہوگا، حماد اظہر


    وزیرمملکت برائےریونیو حماد اظہر نے کہا نادرا کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا ہوگا، نادرا اور ایف بی آر کے 2 پورٹلز بنائےگئے ہیں، پراپرٹی، اکاؤنٹس، یوٹیلٹی  معلومات، ٹیکس گوشوارے پورٹلز پر موجودہوں گے، ڈبل نائن، ڈبل سکس پر میسج سے بھی معلومات لی جا سکے گی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا پچھلے دس سال میں عوام کو ڈیٹاانٹگریشن کاوعدہ کرکےبےوقوف بنایاگیا، پی ٹی آئی حکومت نےصرف دس ماہ میں ڈیٹاانٹگریشن سسٹم کاافتتاح کردیا۔