Tag: چیئرمین این ڈی ایم اے

  • اگلے 25 سے 45 دنوں کی ارلی وارننگ، مزید بارشیں ہوں گی، چیئرمین این ڈی ایم اے

    اگلے 25 سے 45 دنوں کی ارلی وارننگ، مزید بارشیں ہوں گی، چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد (27 اگست 2025): چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے کہا ہے کہ اگلے 25 سے 45 دنوں کی ارلی وارننگ ہے مزید بارشیں ہوں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم انعام حیدر نے وزیر اطلاعات ونشریات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ ملک میں سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے 25 سے 45 دنوں کی ارلی وارننگ ہے مزید بارشیں ہوں گی۔ مون سون 2025 کے آٹھویں اور سیکنڈ لاسٹ مرحلے میں ہیں۔ 29 اگست سے 9 ستمبر تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، مزید بارشیں ہوئیں تو سیالکوٹ، نارروال اور گوجرانولہ میں دباؤ بڑھے گا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چناب، راوی اور دریائے ستلج کے ذریعے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔ 10 لاکھ کیوسک کا ریلہ آنے سے قادر آباد پر دباؤ بڑھے گا۔ پنجند پہنچنے پر 58 ہزار کیوسک کا ریلہ 6 سے 7 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم پنجند سے ممکنہ دباؤ کے پیش نظر سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں اور سارا ڈیٹا پی ڈی ایم اے سندھ کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

    انعام حیدر نے مزید بتایا کہ ہیڈ مرالہ میں گزشتہ رات پانی کا بہاؤ7 لاکھ کیوسک تک پہنچ چکا تھا۔ شاہدرہ اور بلوکی میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے جس کی نگرانی جاری ہے۔ شاہدرہ میں اس وقت 78 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔ شاہدرہ، بلوکی کے درمیان پانی کا شدید دباؤ 24 گھنٹے برقرار رہے گا جب کہ خانکی اور قادر آباد کے درمیان پانی کا دباؤ اسی طرح رہنے کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت زیادہ بارشیں ہوئیں اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات بھی زیادہ ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی بارش 600 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی۔ ان شدید بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آئی۔

    چیرمین این ڈی ایم نے بتایا کہ پاک فوج عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے اور اب تک دریائے ستلج کے اطراف سے 2لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام ملٹری فارمیشنز کو بھی آرمی چیف کی طرف سے ہدایات دی جا چکی ہیں۔ جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/dg-ispr-on-pakistan-floods-27-august-2025/

  • آنے والے دو ہفتے خطرناک ہوں گے ، چیئرمین این ڈی ایم اے  نے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

    آنے والے دو ہفتے خطرناک ہوں گے ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے نے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان سے سیلاب کا خطرہ ٹلا نہیں، آنے والے دو ہفتے خطرناک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیشِ نظر ایک اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق آج سے 30 اگست تک ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا امکان ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان سے سیلاب کا خطرہ ٹلا نہیں، آنے والے دو ہفتے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بارشوں کا اسپیل 23 ستمبر تک جاری رہے گا، یہ اسپیل آنے والے دو ہفتوں میں کراچی پر منڈلاتا رہے گا اور بعد ازاں پنجاب کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب بڑھے گا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں بہاؤ دو لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔ اس صورتِ حال کے پیش نظر دریائے ستلج کے اطراف بسنے والی آبادیوں کے انخلا کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

    انھوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری انخلا کو یقینی بنائیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دنوں قومی رسپانس سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مینجمنٹ کے مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کے دستے تعینات ہیں، جنہوں نے کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرین کے کیمپس میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ صوبائی حکومتیں، وفاقی ادارے، این جی اوز اور نجی شعبے بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

  • پانی کی شدید قلت ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

    پانی کی شدید قلت ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان رواں سال پانی کی شدید قلت کا شکار دنیا کا پندرہواں ملک بن جائے گا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کلائیمٹ چینج کے باعث پاکستان میں واٹر کرائسز تیزی سے سنگین ہورہا ہے۔

    کمیٹی ارکان نےمون سون بارشوں اور ممکنہ تباہی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ادارہ صرف آفات کے بعد امداد تک محدود کیوں ہے؟ پیشگی اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے؟

    مزید پڑھیں :ملک بھر میں صرف 20 فی صد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہونے کا انکشاف، ویڈیو رپورٹ

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے اعتراف کیا کہ بارشوں اور سیلاب کے خطرات کی نشاندہی تو کی گئی ہے، لیکن پانی ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی مؤثر نظام یا نیٹ ورک موجود نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مخصوص مقامات کی نشاندہی ہوچکی ہے مگر عملی منصوبہ بندی کے لیے وسائل اور نظام کی کمی ہے۔

  • ‘سمندری طوفان کل صبح کے بعد کسی بھی وقت ٹکراسکتا ہے’

    ‘سمندری طوفان کل صبح کے بعد کسی بھی وقت ٹکراسکتا ہے’

    اسلام آباد :چیئرمین این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کل صبح کے بعدکسی بھی وقت ٹکراسکتا ہے تاہم کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کیٹی بندر اورگجرات کے درمیان لینڈ فال ہوگا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کل صبح کے بعد کسی بھی وقت ٹکراسکتا ہے، طوفان کی رفتار150کلومیٹر فی گھنٹہ ہے تاہم کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ اس وقت ہزاروں لوگ محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے ہیں نقل مکانی کرنیوالےافراد کیلئے75ریلیف کیمپس بنائے گئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پرچھوٹے طیاروں کا آپریشن بند کیاجائے گا۔

  • پاکستان میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کا خطرہ، ایئرپورٹس اور باڈرز پر  مانیٹرنگ مزید بڑھانے کی ہدایت

    پاکستان میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کا خطرہ، ایئرپورٹس اور باڈرز پر مانیٹرنگ مزید بڑھانے کی ہدایت

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ایئرپورٹس اور باڈرز پر کورونا مانیٹرنگ مزید بڑھانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا سے متعلق خفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے اور طورخم باڈر پر روزانہ کورونا ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔

    سی اےاے حکام نے ایئرپورٹس پر کورونا اسکریننگ کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ایئرپورٹس اور باڈرز پر کورونا مانیٹرنگ مزید بڑھائی جائے اور نئے ویرینٹس سےمتعلق حفاظتی تدابیر پر آگاہی مہم چلائی جائے۔

  • ملکرکام نہ کیا تو قدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    ملکرکام نہ کیا تو قدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون بارشوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں موسم بری طرح خراب ہورہا ہے، ملکرکام نہ کیا تو قدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے این ایل سی سی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹڈی دل کے چیلنج پر قابو پانا باعث مسرت ہے، این ڈی ایم اے نے کورونا کی طرح ٹڈی دل کے خاتمے میں حصہ ڈالا۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے خدشات موجود ہیں، کورونا کے آغاز پر ہمارے پر حفاظتی سامان کی کمی تھی، کراچی میں تقریباً پچھلےسال کی نسبت 350ملی میٹر زیادہ بارش ہوئی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون بارشوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان میں موسم بری طرح خراب ہورہاہے ، ملکرکام نہ کیاتوقدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، اللہ کے فضل سے آج ہم حفاظتی سامان برآمد کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا ، ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے ہم نے کامیاب حکمت عملی اپنائی ، کورونا سے پیدا صورتحال سے مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بھی ہمیں اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔

  • وزیراعظم کی ہدایت، چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم کی ہدایت، چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کراچی پہنچ گئے ، وہ کراچی کی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کراچی پہنچ گئے ، وہ اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کریں گے جبکہ انھوں نے کراچی کی صورتحال پر اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صفائی کے لیے فوج کو طلب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری کراچی پہنچنےاور بارش کے بعد کراچی کی فوری صفائی کی ہدایت کی تھی۔

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں‌ بارش کے بعد سے اب تک مختلف سڑکوں‌ پر پانی جمع ہے اور شہریوں‌ کو مشکلات کا سامنا ہے، گٹر ابل رہے ہیں‌ اور نالوں‌ کا پانی گھروں‌ میں‌ داخل ہوگیا جس کے سبب شہریوں‌ نے رات چھتوں‌ پر گزاری تھی۔

  • کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں،گورنر پنجاب

    کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں،گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی جس میں کرونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات کی فراہمی پر بات چیت کی۔

    گورنر پنجاب نے کرونا کے خلاف این ڈی ایم اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس اور دیگرسامان تقسیم کیا،جیلوں میں قیدیوں اور عملے کو کرونا کا حفاظتی سامان دیا۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔

    دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان میں کرونا کے حوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے، شرح اموات اور وینٹی لیٹر پر موجود افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

    لیفٹینٹ جنرل محمدافضل کا کہنا تھا کہ عید پر بھی کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آنا شروع ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 16 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 53 ہزار مثبت

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

  • مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا، کرسچن ٹرنر

    مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا، کرسچن ٹرنر

    اسلام آباد: برطانو ی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کرونا ،ٹڈی دل سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئسولیشن بیڈز،وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھ گئی ہے، برطانیہ آکسیجن والے بیڈز،بائی پیپ وینٹی لیٹرز میں معاونت کر سکتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ برطانیہ سے ٹڈی دل اسپرے کے لیے مائیکرون اسپریز کی جلد ترسیل ہوگی۔

    دوسری جانب برطانو ی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کرونا وبا کےتناظر میں این ڈی ایم اے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

    کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تکنیکی معاونت،معلومات کا تبادلہ اہم ہے، پاکستان کو ٹڈی دل کے لیے مائیکرون اسپریزکی ترسیل جلد کی جائے گی۔

  • لیبارٹریز میں یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

    لیبارٹریز میں یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز میں یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے کہا کہ کروناٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد 14 سے50 ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے کرونا کے یومیہ 500 ٹیسٹ ہو رہے تھے،یومیہ ٹیسٹنگ استعداد اب 6500 تک پہنچ چکی ہے،اس ماہ کے آخر تک مزید 18 لیبز کام شروع کریں گی، مئی کے وسط تک ہر ضلع یا ڈویژن میں ٹیسٹنگ لیبارٹری موجود ہوگی۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس7 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں،اس وقت ملک میں ٹیسٹنگ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں، لیبارٹریز میں یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے،کم عملے، تکنیکی مسائل کے باعث استعداد کےمطابق ٹیسٹ نہیں ہو رہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبوں کو باقاعدہ تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں،57 ہزار کٹس کے بارے میں بعض شکایات ملی تھیں،جن کٹس کی شکایات ملی تھیں واپس منگوا لیاگیا تھا،واپس منگوائی گئی کٹس درست کام کر رہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 71 سے بڑھ کر 250 ہوچکی ہے، 3800 میں سے 1800 وینٹی لیٹرز مہیا کیے جاسکتے ہیں،این ڈی ایم اے نےساڑھے 8 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدی ہیں،ایک لاکھ کے لگ بھگ کٹس چین سے عطیہ میں ملیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا مزید کہنا تھا کہ این 95 ماسک کے علاوہ کرونا کا کوئی حفاظتی سامان درآمد نہیں کیا جا رہا۔