Tag: چیئرمین بلاول بھٹو

  • گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم ، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم ، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی، آئندہ چند ہفتے میں سہولت مفت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کےتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے.

    سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کےباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبےکےتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو آج سولر ہوم سسٹم فراہمی کی منصوبے کا افتتاح کریں گے، آئندہ چند ہفتے میں 2 لاکھ غریب گھرانوں میں شمسی بجلی کی سہولت مفت ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سولر ہوم سسٹم منصوبہ 26 لاکھ خاندانوں کی زندگیاں منورکرنےکا منصوبہ ہے، سندھ حکومت نے اس منصوبے کیلئے 25 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی ہے، منصوبے کا آغاز وزیراعلیٰ مراد شاہ ،وزیرتوانائی ناصر شاہ کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔

  • چیئرمین بلاول بھٹو آج ڈی چوک پر سیاسی پاور شو کریں گے

    چیئرمین بلاول بھٹو آج ڈی چوک پر سیاسی پاور شو کریں گے

    اسلام آباد : چیئرمین بلاول بھٹو آج ڈی چوک پر سیاسی پاور شو کریں گے، ملک بھر سے جیالوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ آج ڈی چوک پر طاقت کا مظاہرہ کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    عوامی مارچ کے شرکا نے گزشتہ رات روات میں گزاری، جہاں سےبلاول بھٹو کی قیادت میں آج مارچ شروع کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پرمرکزی جلسہ میں پی ڈی ایم کی قیادت اور وفود بھی شرکت کریں گے، یہ فیصلہ گزشتہ روز ن لیگ اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بعد کیا گیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عوامی مارچ کے دسویں دن کا آغاز روات کے ٹی چوک سے دن 12 بجے سے کریں گے ، جس کے بعد وہ سوہاں انٹرچینچ پر عوام سے خطاب کریں گے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری براستہ ایکسپریس وے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے واقع ڈی چوک پہنچیں گے جہاں ان کا خطاب ہوگا۔

    سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری نے کارکنوں کوکل ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

    گذشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو چوبیس گھنٹوں کا ایک اورالٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دو، اسمبلی توڑو اور گھر جاؤ۔