Tag: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

  • پارٹی رہنما،اراکین اسمبلی متنازعہ بیان بازی سے پرہیز کریں، بلاول بھٹو

    پارٹی رہنما،اراکین اسمبلی متنازعہ بیان بازی سے پرہیز کریں، بلاول بھٹو

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں، وزراءاور اراکین اسمبلی کو متنازعہ بیان بازی سے روک دیا ہے۔

    ملک میں دھرنوں اور بیانات کی گھن گرج سے ملک کی سیاسی فضا گرم ہونے لگی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو نے سیاسی گرما گرمی کی فضا کو نارمل رکھنے کے لیے اپنی پارٹی کے رہنماوں ، وزراءاور اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ متنازع بیان بازی فوری طور پر روک دیں ،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے تمام اراکین اسمبلی اور وزراء اپنی توجہ صوبہ میں سیلاب کی صورتحال پر دیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین سیلاب کی بحالی پر رکھیں، بلاول بھٹو کا کہنا ہے یہ وقت سیاست کرنے ،دھرنوں اور جلسوں کا نہیں بلکہ مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے کا ہے۔

    اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے سکھر پہنچے، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ انہوں نے سکھر بیراج کا معائنہ کیا انہیں سیلاب سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،بلاول بھٹو زرداری کے آمد پر سکھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پی پی چیئر مین سکھر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

  • سندھ کی تقسیم کی تجویز، بلاول بھٹو نے مسترد کردی

    سندھ کی تقسیم کی تجویز، بلاول بھٹو نے مسترد کردی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی تقسیم کی تجویز یکسر مسترد کردی ہے، انہوں نے لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری نے سندھ کی تقسیم یکسرمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی قیمت پر برداشت نہیں ، کسی کو اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سربراہ نے آئندہ انتخابات میں این اے دوسو سات رتوڈیرو سےالیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ متاثرینِ سیلاب کے لئے ایک کروڑ مالیت کا امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک سیلاب جیسی قدرتی آفت کا شکار ہے، ایسی صورتحال میں دھرنے صرف انا کا مسئلہ محسوس ہوتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کوفوری طور پر رہا کرانے کا مطالبہ کیا، سندھی طالبان کے حوالے سے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھی طالبان کا وجود نہیں، یہ لفظ میری سمجھ سے باہر ہے۔

  • امپائر کے اشاروں کی سیاست نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    امپائر کے اشاروں کی سیاست نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو کے وارث ہیں، امپائر کے اشاروں کی سیاست نہیں کریں گے، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریر میں بھٹو خاندان کا نام احترام سے لیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ بلاول بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کا نواسا اور بنظیر بھٹو کے بیٹا ہیں اور ہم کبھی بھی امپائر کے اشارہ پر سیاست نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تقریر میں بھٹو خاندان کا نام احترام سے لیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی خاندان نہیں، بھٹوخاندان نے ملک، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لئے شہادتیں دیں ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ان کے لیڈر ہیں اور اٹھارہ کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، سیاست میں جو زبان عمران خان استعمال کررہے ہیں، اس سے ان کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا نوجوان پائلٹ کی موت پر دکھ کااظہار

    بلاول بھٹو زرداری کا نوجوان پائلٹ کی موت پر دکھ کااظہار

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کی موت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ دنیا کا چکر لگانے والا نوجوان حارث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے تھے، ان کےمضبوط ارادوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے بھی حارث سلیمان کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیااور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے۔

  • سابق صدر مشرف کی بیماری، پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم آمنے سامنے

    سابق صدر مشرف کی بیماری، پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم آمنے سامنے

    پرویز مشرف کی بیماری کا معاملہ بنا لیکن ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ٹھن گئی، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی تنقید کی پُر زور مذمت کردی، قمر زمان کائرہ نے ایم کیو ایم سے وضاحت طلب کرلی۔

    غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کیا بیمار پڑے، سیاسی جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان مشرف کی پیشی پر بھی بازی لے گیا۔

    ایم کیوایم کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تو پیپلز پارٹی نے مذمت کردی اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ آصف زرداری نے گیارہ سال جیل کی سختیاں بہادری سے برداشت کیں لیکن حاکم وقت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

    وہیں قمر زمان کائرہ نے ایم کیو ایم سے وضاحت مانگ لی ہے کہ ایم کیو ایم پرویز مشرف کے ساتھ ہے، یا بلاول اور آصف زرداری کے خلاف ہے یا کوئی پوائنٹ اسکورننگ کی جارہی ہے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر کو اس کے کئے کی سزا ملنی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کیس ایک آمر کیخلاف ہے، اس میں سیاسی جماعتوں کو آپس میں نہیں الجھنا چاہئے۔