اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے حکومت کو پلان سی پرعملدرآمد روکنے کا فارمولا بتا دیا ہے، چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن تحقیقات کا آغاز کرے تو شٹر ڈاؤن کا پروگرام روک دیں گے
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے پلان سی پرعملدآمد روکنے کی مشروط پیش کش کردی ہے، انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں ختم ہوا تھا، اے آروائی نیوز کے پروگرام کھراسچ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پراعتماد نہیں، گارنٹی کے معاملے پر حکومت نے فوج کو بدنام کیا، ہم چاہتے ہیں ضامن عدالت بنے۔
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو صرف آگاہ کیا گیا ہے، مشاورت نہیں کی گئی، چیئرمین تحریکِ انصاف نے حکومت کو متنبہ کیا کہ پلان ڈی اس کے لیے اور بھی مشکل ہوگا۔