Tag: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

  • ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں سابق وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کیلئے راضی ہونا ضروری ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر آئندہ عام انتخابات میں کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ ہوئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، اس وقت  پی ڈی ایم صرف ڈارلنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے، لیکن ان کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کر کے 1100ارب روپے کرپشن کیسز ختم کئےگئے، ن لیگ، پیپلزپارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں، جب دونوں خاندانوں کے مفادات ہی پاکستان سے نہیں تو میثاق معیشت کیسے کریں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 5 فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا اب 90فیصد ہو چکا ہے، کیوں کہ ملک پر قبضہ گروپ کا راج ہے اور جنگل کا قانون ہے، اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہیں۔

  • عمران خان کے لیے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی، اسٹریچر بھی موجود

    عمران خان کے لیے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی، اسٹریچر بھی موجود

    لاہور: حقیقی آزادی مارچ کیلئے ملک بھر سے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم عمران خان کی رہائشی جگہ زمان پارک کے باہر بھی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی روانگی کی تیاری شروع ہوگئی، زمان پارک میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی پارک کے باہر پہنچا دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کوسخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا، ان کے ہمراہ پولیس اور کمانڈوز کی گاڑیاں بھی ائیرپورٹ جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ائیرپورٹ روانہ ہونےکیلئے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی، بلٹ پروف گاڑی کے اندر عمران خان کی ٹانگ میں بریسز کی وجہ سے اسٹریچر بھی لگایا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ ڈاکٹرز بھی سفر کریں گے۔

    عمران خان بریسز کی وجہ سے گھٹنے کو حرکت نہیں دے سکتے، راولپنڈی روانگی سےقبل ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کاحتمی طور پر دوبارہ چیک اَپ کرےگی، جس کے بعد وہ 1 بجے زمان پارک سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ جائیں گے، اولڈ ائیر پورٹ سےعمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچیں گے، روانگی سےقبل عمران خان پارٹی رہنماؤں سےٹیلی فونک مشاورت کریں گے، تاہم وہ دوپہر تک زمان پارک سے ہی لانگ مارچ  کومانیٹر کریں گے۔

  • اقتدار میں آکر کم زور لوگوں کو طاقتوروں کے برابر کھڑا کردیں گے: عمران خان

    اقتدار میں آکر کم زور لوگوں کو طاقتوروں کے برابر کھڑا کردیں گے: عمران خان

    منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک ساری پالیسیاں طاقت ور لوگوں کے لیے ہوتی تھیں، ہم اقتدار میں آکر سب کے لیے ایک ہی پالیسی رکھیں گے۔

    یہ بات انھوں نے ملکوال میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہم کم زور لوگوں کو طاقت وروں کے برابر کھڑا کریں گے.

    [bs-quote quote=”وعدے توسب کرتے ہیں لیکن پورا کون کرے گا، میں وعدے پورے کرکے دکھاؤں گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60-1.jpg”][/bs-quote]

    عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب اورامیرکا بچہ ایک جگہ سے تعلیم حاصل کرے گا، ہمارا پاکستان وہ ہے جہاں غریب کے بچے بھی اوپر آئیں۔

    عمران خان نے سابق پی پی رہنما ندیم افضل چن کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کہا کہ ’چن صاحب، میں پندرہ سال قبل اس علاقے میں آیا تھا، آپ نے پارٹی میں آنے میں اتنی دیر کیوں کی۔‘

    انھوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ندیم افضل چن کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کے لیے درست ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کروں تو مجھ سے بھی وفاداری نہ کی جائے۔ جب تک راہ حق پر ہوں مجھ سے وفادار رہیں۔

    عمران خان نے کہا پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے اور امیروں کے بچے کروڑوں کے محلات خرید لیتے ہیں، یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک ترقی کرے اور آدھی آبادی غریب ہو۔

    انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے، عمران خان

    انھوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل نہیں ملتا، خوشی ہے کہ جہانگیر ترین کسانوں کو پورے نرخ دیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وعدے توسب کرتے ہیں لیکن پورا کون کرے گا، میں وعدے پورے کرکے دکھاؤں گا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارٹی کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کے سلسلے میں پنجاب بھرمیں دورے کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرو اورسب کو پیسے کھلاؤ ہے، عمران خان

    نوازشریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرو اورسب کو پیسے کھلاؤ ہے، عمران خان

    لیہ : چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری لے کر آئیں گے اور ایک بار بیرونی سرمایہ کاری آّگئی تو بے روزگاری ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی لیکن کرپشن کے باعث یہاں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے.

    وہ لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی اور جہاں کرپشن نہ ہو وہ سرمایہ کاری کھینچے چلے جاسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار سنگاپور جانے کو تیار رہتے ہیں جب کہ پاکستان کا صرف ایک شہر کراچی 111 نمبر پر ہے جہاں لوگ سرمایہ کاری کے لیے آتے ہیں.

    عمران خان نے کہا ہے کہ جب نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو سرمایہ کار نہیں آئے گا اور اگر سسٹم ٹھیک کرلیا تو قرضے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ سرمایہ کاری اتنی بڑھ چکی ہو گی کہ لوگوں کو روزگار بھی میسر ہوگا اور ملک کی معیشت بھی ترقی کرے گی.

    انہوں نے کہا کہ ابھی صرف ساڑھے 3 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے لیکن جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ہم اسی پاکستان سے 8 ہزار ارب روپے تک کا ٹیکس اکٹھا کر کے دکھائیں گے آخر شوکت خانم کیلئے پیسہ بھی پاکستان کے عوام ہی دیتے ہیں کیوں جب انہیں پتہ ہو کہ پیسہ ٹھیک جگہ خرچ ہو رہا ہے تو وہ پیسہ دیتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس اس لئے کم دیتے ہیں کیوں کہ ان کا پیسہ لوٹا جاتا ہے غریب قوم کا پیسہ وزیراعظم اور گورنر ہاؤسز پر لگا دیا جاتا ہے لیکن اب ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ مغل لائف اسٹائل پر خرچ نہیں ہونے دوں گا بلکہ عوام کا پیسہ عوام کی خدمت میں خرچ ہوگا.

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو میری نظر لاہور کے گورنر ہاؤس پر ہوگی اور میں دیکھ رہا ہوں کہ لاہور کے گورنرہاؤس کی دیواریں بلڈوزر سے گر رہی ہوں گی اور ایسے ہی بقیہ مقامات کو عوام کے فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا.

    انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف شرم کرو چوری کا پیسہ ہی پاکستان لے آتے اور موازنہ میرے ساتھ کرتے ہیں جب کہ ان کا موازنہ میرے ساتھ نہیں بلکہ سلطانہ ڈاکو سے ہے یا فلپائن کے مارکوس سے ہے جو پیسہ لوٹ کر بھاگا تھا.

  • فوج نے مصالحتی کردار ادا کر کے ملک کو بڑے انتشار سے بچایا، عمران خان

    فوج نے مصالحتی کردار ادا کر کے ملک کو بڑے انتشار سے بچایا، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے شرکاء سے فوج نے مصالحت کرا کے ملک کو انتشار اورافراتفری سے بچا لیا ورنہ نااہل حکومت نے اپنے ہی لوگوں کی لاشیں گرانے کا پورا انتظام کرلیا تھا.

    وہ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے اختتام سُن کر شکرانے کے نفل ادا کیے تھے کیوں کہ ملک میں تصادم کی فضا قائم ہو چکی تھی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا.

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے جس پر حکومت کو فوج کا شکر گذار ہونا چاہیئے تھا لیکن حکومت کا منصوبہ کچھ اور تھا جسے پاک فوج نے ناکام بنایا تو حکومت نے فوج کو بدنام کرانے کے لیے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو متحرک کردیا جو کہ نہایت شرمناک حرکت ہے.

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کا واحد حل صرف قبل از وقت انتخابات ہیں اور حلقہ بندیوں کا معاملہ کون سا ہاتھی ہے جس کو درست نہیں کیا جاسکتا؟ برطانیہ میں بھی 2 مرتبہ قبل از وقت انتخابات ہوئے ہیں لیکن موجودہ حکومت ہی اس وقت جمہوریت کو کمزور کر رہی ہے.

    عمران خان نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کو 40،40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جارہا ہے جس شخص نےعوام کا پیسہ چوری کیا اس کو سرکاری پروٹوکول مل رہا ہے تو دوسری جانب دو اہم محکمے رکھنے والے خواجہ آصف کو اقامہ کے ذریعے 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مل رہی تھی.

    اسی طرح احسن اقبال کی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان ایک نااہل شخص کو پروٹوکول دینے میں مشغول ہیں جس کی وجہ سے پوری حکومت مفلوج ہو چکی ہے اور ملکی معاملات ٹھپ ہو چکے ہیں اس لیے حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہو کر قبل از انتخابات کروانے چاہیئے.

    انہوں نے عاصمہ جہانگیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں پر ہماری ہیومن رائٹس کی ملکہ ایک لفظ نہیں کہتی ہیں حالانکہ لبرل کا مطلب انسانیت سے محبت اور جنگ سے نفرت کرنا ہوتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی کھل کر مذمت کرنا ہے لیکن کچھ لوگ ڈرون حملوں پر خاموشی اختیار رکھتے ہیں.

  • آزاد میڈیا جمہوری معاشرے کا جزو لازم ہے، عمران خان

    آزاد میڈیا جمہوری معاشرے کا جزو لازم ہے، عمران خان

    اسلام آباد : سربراہ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور صحافیوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، آزاد میڈیا جمہوری معاشرے کا لازمی جز ہے۔

    عالمی یومِ صحافت کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا جمہوری معاشرے میں آئین و جمہور کی بالادستی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی بقاء و بحالی میں ہمارے میڈیا کا کردار قابل فخر ہے۔

    اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اہل صحافت لاتعداد چیلنجز کا سامنا کرتے آئے ہیں اور حکومتوں کی جانب سے کسی نہ کسی انداز میں میڈیا کے کردار کو محدود کرنے کی کوششیں بھی ہوتی رہی ہیں جب کہ معلومات تک بلا رکاوٹ رسائی اور میڈیا کارکنان کے جان و مال کے تحفظ جیسے چیلنجز آج بھی درپیش ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے ہمارا میڈیا وقت کے ساتھ  ساتھ بالغ اور ذمہ دار ہورہا ہے تاہم میڈیا کو آزاد اور مؤثر بنانے کے لیے قانون سازی اور پالیسی سازی کی اشد ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے تحریک انصاف میڈیا کی آزادی کے حوالے سے اپنے عہد کی تجدید کرتی ہے اور اگراقتدار میسر آیا تو میں اور میری جماعت میڈیا کے کردار میں مزید نکھار کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ہم بہ حیثیت میڈیا کارکنان کی فلاح و ترقی اور سلامتی کے لیے بطور خاص محنت کریں گے اور صحافت کے کارزار میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصف نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے قتل اور ان پر حملوں کے زیر التواء مقدمات کو انجام تک پہنچایا جائے اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے راست اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • کرپٹ مافیا کو شکست دے کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،عمران خان

    کرپٹ مافیا کو شکست دے کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،عمران خان

    چیچہ وطنی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کو شکست دے کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، عوام کا جوش دیکھ کر مجھےاطمینان ہوا ہے کہ لوگ میرے امیدوار کو پسند کرتے ہیں۔

    PTI’s next stop will be in Raiwind: Imran Khan by arynews

    سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے یہ بات چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال میرے ساتھ اسکول میں پڑھے،یہ شریف آدمی ہیں اور لوگوں کا جوش خروش دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ میرے امیدوار سے خوش ہیں۔

    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا کوشکست دےدی توسنہرےپاکستان کاخواب حاصل ہوجائےگا جس کے لیے زندہ قومیں حق اورسچ کے لیے کھڑی ہوجاتی ہیں اپنے مشن پر ڈٹ جاتی ہیں اور ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاتیں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کےلوگوں کا اخلاقی دیوالیہ نکل چکا ہے وہ جانتےہیں کہ ان کا لیڈرکرپٹ ہے ،جعلی آف شور کمپنیاں بنانے والا ہے لیکن پھر بھی درباری بنے پھرتے ہیں ایسے کرپٹ اور درباری لوگوں سے جان چھڑائے بغیر قائد اعظم کے روشن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

    چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے تباہ کر دیے گئے ہیں،محکموں کو اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے استعما کیا جارہا ہے جس کے لیے نا اہل لوگ بھرتی کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایف بی آر،نیب اورایف آئی اےکے محکمے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔