Tag: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود

  • مصری صدر کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

    مصری صدر کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

    قاہرہ : مصری صدر جنرل عبدالفتح السیسی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا ، دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے مصری صدرجنرل عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ، ملاقات میں فوجی تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مصری صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا مصرپاکستان کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    جنرل ندیم رضا نے کہا پاکستان مصرسےفوجی تعاون کومزیدفروغ دینےکاخواہاں ہے، جس پر مصری صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    دوسری جانب جنرل ندیم رضاکی مصری وزیردفاع اور تینوں مسلح افواج کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جنرل ندیم رضانےدفاع اور سیکیورٹی امورپر گفتگو کے دوسرے راؤنڈ کی قیادت کی اور انتہاپسندی کےخاتمے سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردار پر روشنی ڈالی۔

  • پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد: آئی ایس پی آرکی فلم”ڈیفنڈر”نے بہترین فلم کاایوارڈ جیت لیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی فلم”ڈیفنڈر”نے روم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خوشخبری ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو سنائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کامیاب ڈاکومینٹری بنانے پر آئی ایس پی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایوارڈ جیتنا پاکستانی قوم کیلئےقابل فخرلمحہ ہے۔ عاصم باجوہ کے بقول دستاویزی فلم "ڈیفنڈر”تیارکرنیوالی ٹیم نے ہی ایوارڈ وصول کیا ہے۔

    فلم ڈیفنڈر کی ٹیم میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اورمیجرعمران رضا شامل ہیں۔