کراچی: چیئرمین رائس ایکسپورٹر نے کہا ہے کہ چاول کی ایکسپورٹ رواں سال 4 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رائس ایکسپورٹر کا کہنا تھا کہ رواں سال چاول کی ایکسپورٹ 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پہلے ہی عبور کرگئی ہے۔ مارچ میں پاکستانی ایکسپورٹرز نے ریکارڈ چاول کی ایکسپورٹ کی ہے۔
پاکستان میں رواں سال چاول کی 90 لاکھ ٹن بمپر فصل ہوئی، روان سیزن میں 50 لاکھ ٹن چاول ایکسپورٹ کیا گیا۔
چیئرمین رائس ایکسپورٹر نے مزید کہا کہ روس، میکسکو، انڈونیشیا اور فلپائن میں بھی پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔
رواں سال یورپ میں بھی پاکستانی براؤن رائس کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، یورپ میں رواں سال 5 لاکھ ٹن بروان رائس ایکسپورٹ کیا گیا ہے۔