Tag: چیئرمین سینٹ

  • چیئرمین سینیٹ کہیں نہیں جارہے، تحریک عدم اعتماد محض بغض اور حسد ہے، فردوس عاشق

    چیئرمین سینیٹ کہیں نہیں جارہے، تحریک عدم اعتماد محض بغض اور حسد ہے، فردوس عاشق

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کہیں نہیں جارہے، تحریک عدم اعتماد صرف اپوزیشن کی بغض اور حسد پر مبنی ہے، قوم کیلئے خوشخبری ہے کہ لٹیروں سے مسروقہ مال برآمد ہونا شروع ہوگیا ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان صابر شاکر اور چوہدری غلام حسین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق انہوں نے کہا کہ عام سینیٹر اپوزیشن کی اس تحریک کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد صرف بغض اور حسد پر مبنی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہسینیٹ کو اپنی خواہشات کے مطابق چلائے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ لٹیروں سے مسروقہ مال برآمد ہونا شروع ہوگیا ہے، دو ارب سے زائد کی پلی بارگین ہونے جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان لٹیروں سے پیسہ نکلوائے بغیر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کےمعاملے پر قانون اور آئین جیتے گا، امید ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھی جمہوریت پر کیا جانے والا حملہ ناکام بنائیں گے۔

    نواز شریف کو جیل میں دی گئی سہولیات سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ایلیٹ کلاس نے جو عدم مساوات پیدا کیا ہے ہمیں اسے ختم کرنا ہے، تمام قیدیوں کو یکساں سہولت کیلئے ایک میکنزم بنایا جائے گا، جیل کا مینوئل دیکھیں سہولتیں ہیں تو ضرور ملنی چاہئیں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، صادق سنجرانی

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، صادق سنجرانی

    لاہور : چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، ابھی تک میں نےکوئی فیصلہ ہی نہیں کیا جو انہیں ناپسند ہو۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ رینجرز کے پروٹوکول کے ساتھ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے شاعر مشرق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، ابھی تک کوئی ایسا فیصلہ ہی نہیں کیا جس پر انہیں اعتراض ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، جس کی ثقافت اور روایات دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

    بعد ازاں چیئرمین سینٹ نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں۔


    مزید پڑھیں : میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ


    یاد رہے وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کی عدالت سے ہمیں کسی انصاف کی توقع نہیں، جو سینیٹر پیسہ دے کر ایوان میں آئے ان کا ضمیر بھی ملامت کرتا ہوگا۔

    خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کہنا تھا کہ میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں سیاست میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں،کوشش کریں گے بہترسے بہتر کام کرسکیں۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے منتخب کرانے کے الزامات میں صداقت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اور کسی پرالزام لگانے والے سیاست کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے, اقلیتوں کا تحفظ بنیادی فرض ہے: چیئرمین سینیٹ

    بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے, اقلیتوں کا تحفظ بنیادی فرض ہے: چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد: چیئرمین رضاربانی کی زیرصدارت اجلاس میں کوئٹہ چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، آئین کے تحت اقلیتوں کا تحفظ ہمارا بنیادی فرض ہے۔ دسمبر کا مہینہ ہمیشہ بھاری گزرتا ہے، آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی دسمبر میں ہوا تھا۔

    اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رٹ نہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کا سلسلہ آخر کب تک چلے گا، اگر بلوچستان میں عالمی قوتیں ملوث ہیں، تووفاق نے کیا ذمے داری اٹھائی، ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ چرچ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

    بعد ازاں پیپلز پارٹی نے کوئٹہ میں‌ چرچ حملے سے متعلق قرارداد  سینیٹ میں پیش کی، جس میں سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے لیے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حملے کو مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا گیا اور حکومتی کارکردگی پرسوالات اٹھا گئے۔

    اجلاس میں بچوں کی شادی پرپابندی سےمتعلق سینیٹر سحر کامران نے ترمیمی بل پیش کیا، جسے چیئرمین سینیٹ نے حساس قرار دیتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا۔

    سینینٹ کے ہول کمیٹی اجلاس میں دو ترمیمی بلز پر غور کیا گیا، جن کا رولز کے تحت ہول کمیٹی جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کو ان کیمرا بریفنگ دیں گے، بریفنگ کے لیے تحریک قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے قرارداد پیش کی تھی ۔آرمی چیف کےساتھ ڈی جی ایم اوبھی ہوں گے۔

    بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں نے امریکی صدر کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی امن تباہ کر دے گا اور دہشت گردی کی نئی لہر کو ایندھن ملے گا۔

    raza rabbani

    کشمیر اورفلسطین کے ایشو پر عالمی برادری کے رویہ پر سوالات اٹھائے ہوئے انھوں نے موقف اختیار کیا کہ اوآئی سی ٹھوس اقدامات میں بری طرح ناکام رہی، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔