Tag: چیئرمین سینیٹ کا الیکشن

  • چیئرمین سینیٹ کا الیکشن : یوسف رضاگیلانی نے مسترد ووٹوں کو عدالت میں چیلنج کردیا

    چیئرمین سینیٹ کا الیکشن : یوسف رضاگیلانی نے مسترد ووٹوں کو عدالت میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور کہا یوسف رضاگیلانی کے 7ووٹ بلاوجہ مسترد کیے گئے، عدالت سینیٹ الیکشن پر حکم امتناع جاری کرے‌۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف درخواست دائر کردی ، یوسف رضاگیلانی کی جانب سےفاروق ایچ نائیک نےدرخواست دائر کی۔

    درخواست میں وفاق، سیکریٹری سینیٹ اور دیگرکو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر آئینی طور پر صحیح ووٹ کو مسترد کیا گیا، یوسف رضاگیلانی نے حقیقی طورپر49ووٹ حاصل کیے، ان کے 7ووٹ بلاوجہ مسترد کیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ مسترد ووٹس کوعدالت کاؤنٹ کرے توچیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی بنیں گے اور استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سینیٹ الیکشن پر حکم امتناع جاری کرے۔

    رجسٹرارآفس نے یوسف رضاگیلانی کی درخواست وصول کرکے کارروائی شروع کردی اور کہا درخواست 24 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر رہنماپیپلزپارٹی نیئربخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینیٹ الیکشن کیس کوفاروق ایچ نائیک دیکھ رہےہیں، پریزائیڈنگ آفیسرنےغیرقانونی طورپربیلٹ پیپررجیکٹ کئے۔

    نیئربخاری کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی کے7ووٹ مستردہونےسےنتیجہ متاثرہوا، پریزائیڈنگ افسرکے فیصلے کو آرٹیکل 199 کےتحت چیلنج کیا، ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور نتیجےکوچیلنج کیاہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا پرہمیں وہ نہیں ملا، بیلٹ پیپرکاریکارڈنہ ملنےپربھی پٹیشن دائرکی کہ عدالت ریکارڈ منگوائے، درخواست کی گئی صادق سنجرانی غیرقانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے، بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے ، ووٹر کی اینٹین شن دیکھی جانی ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے

  • پی ڈی ایم کی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار

    پی ڈی ایم کی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیارکرلی گئی ، دستاویزات ملتے ہی آج پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے فاروق ایچ نائیک نے درخواست تیار کرلی، فاروق ایچ نائیک پی ڈی ایم کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔

    دستاویزات ملتے ہی آج پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کرے گی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نام پر مہر لگانا مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ آئینی درخواست کو سن کر فیصلہ کرے۔

    ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7مسترد ووٹوں کو گیلانی کےحق میں شامل کیا جائے تو49ووٹ بنتےہیں، جان بوجھ کر ووٹوں کو نام کے اوپر مہر لگنے پر اعتراض کیا گیا، مسترد ووٹوں کو گیلانی کے حق میں کاؤنٹ کرنے سے گیلانی جیت جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رہنما پیپلز پارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے عدالتی فیصلے نکال لیے ہیں، قانون کہتا ہے کہ نام کے اوپر لگائی گئی مہر ٹھیک ہے، ہم یہ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے، اور سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ایوان بالا میں سینیٹ کے چیئرمین کے لیے ہونے والے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے ، ان 7 ووٹوں میں باکس کی بجائے نام پر مہر لگائی گئی ہے، جب کہ آٹھواں ووٹ دونوں امیدواروں کے خانوں میں مہر لگانے پر مسترد ہوا۔

    نتیجے کے اعلان کے بعد فاروق ایچ نائیک نے پریزائیڈنگ افسر کے سامنے یوسف رضاگیلانی کے مسترد شدہ ووٹ چیلنج کیے تاہم دلائل سامنے آنے کے بعد پریزائڈنگ افسر نے اپوزیشن کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے کہا میں رولنگ دے رہا ہوں کہ فیصلہ آپ کو نہیں پسند تو الیکشن ٹریبونل جائیں۔