Tag: چیئرمین سینیٹ

  • 5 اگست کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کا بڑا فیصلہ

    5 اگست کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: پانچ اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو کشمیروں سے اظہار یک جہتی کے لیے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارتِ پارلیمانی امور کو اس سلسلے میں خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے، وزارتِ پارلیمانی امور اس سلسلے میں صدر مملکت کو فوری سمری ارسال کرے۔

    5 اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر پر ایک نکاتی ایجنڈا زیر غور ہوگا، چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی امور سے مظفر آباد میں سیشن رکھنے کے لیے رائے مانگ لی، چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے اجلاس مظفر آباد میں کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کر دیا تھا جب کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے 2 وفاقی اکائیوں میں تبدیل کر دیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہو گیا تھا۔

    ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا تھا جو 5 اگست سے اب تک جاری ہے جب کہ وہاں کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشی اور انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی عمل تیزکرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور ،کرونا وائرس کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں،صوبے کے عوام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کرونا کنٹرول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا،ملک میں معاشی عمل تیزکرنے کے لیے بڑےاقدامات کرنے جا رہےہیں،ٹائیگر ز فورس ملک بھر میں مشکل میں پھنسےعوام کی خدمت کرے گی۔

    دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مشکل سے نکلنے کے لیے پارلیمان اپنا کردار ادا کرے گا،عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔

    صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا وقت کی ضروت ہے، پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔

  • کروناوائرس: پاکستان نے چیک ری پبلک کو مدد کی پیش کش کردی

    کروناوائرس: پاکستان نے چیک ری پبلک کو مدد کی پیش کش کردی

    اسلام آباد: کروناوائرس کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یورپی ملک چیک ری پبلک کی سینیٹ کے سربراہ کو خط لکھا جس میں پاکستان کی جانب سے مدد کی پیش کش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کرونا سے ہلاکتوں پر پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیش کش کی گئی۔ خط کے متن کے مطابق چیک ری پبلک میں کروناوائرس سے والی ہلاکتوں پر دل گرفتہ ہوں۔

    کروناوائرس: پاکستان کی جانب سے امریکا کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹ کے سربراہ کو خط لکھا تھا جس میں کروناوائرس کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے ہرممکن مدد کی پیشکش کی گئی تھی۔

    اسی طرح بیلجیم، ہالینڈ، فرانس، ترکی، عمان، چین، جرمنی اور اسپین کو خط لکھے جاچکے ہیں۔

  • اسلام آباد، 6 اپریل سے سینیٹ سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد، 6 اپریل سے سینیٹ سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث بند کیے جانے والے سینیٹ سیکریٹریٹ کو 6 اپریل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر 6 اپریل کو سینیٹ سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کا مختصر اسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افسران حاضری سے مستثنیٰ ہوں گے، پیر سے جمعرات صبح دس سے دو بجے تک ڈیوٹی اوقات رکھے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمعہ کے روز صبح دس سے ایک بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملککت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں کرونا وائرس سے متعلق اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، گھروں میں بیٹھنے سے ہی وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی طور پر محدود رہنے سے ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی تقلید کرنا ہوگی۔

  • چیئرمین سینیٹ کا 3ماہ کی تنخواہ کروناایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان

    چیئرمین سینیٹ کا 3ماہ کی تنخواہ کروناایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 3ماہ کی تنخواہ کروناایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی اپنی تین ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔ جبکہ چیئرمین کی ہدایت پر سینیٹرز ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی 5 دن کی تنخواہ فنڈ میں جائے گی۔

    ترجمان سینیٹ کے مطابق گریڈ 17 سے 19 کی 3 دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائے گی۔ گریڈ 7 سے 16 کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا مشکل فیصلے کریں گے تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا، عوام گھر رہیں تاکہ حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال میں آسانی ہو۔

    کرونا وائرس: پنجاب حکومت نے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے

    خیال رہے کہ آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں کرونا وائرس کے لیے ایمرجنسی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

    دوسری جانب کروناوائرس سے لڑنے کے لیے صوبائی سطح پر بھی فنڈ پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو ضروری سامان کے لیے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

  • پاکستانی طلبا کوسہولتیں فراہم کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، چیئرمین سینیٹ

    پاکستانی طلبا کوسہولتیں فراہم کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا کوسہولتیں فراہم کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چین کے سفارت خانے آمد پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔دلاور خان، ستارہ ایاز، محمدعلی سیف، نصیب اللہ اور اشوک کمار چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کرونا وائرس پر پاکستانی قوم چین کے ساتھ ہے، سیاسی قیادت، پارلیمان اور عوام چین سےاظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستانی طلبا کو سہولتیں فراہم کرنے پر چین کےشکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی توطبی ماہرین پرمشتمل ٹیم چین بھجوائی جائے گی، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

    چینی سفیر نے اظہار یکجہتی پر چیئرمین سینیٹ ،پارلیمان اور عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبا ہمیں بہت عزیز ہیں، پاکستانی طلبا کو ہر ممکن سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا، اموات 2619 ہو گئیں

    واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے، وائرس سے اموات کی تعداد 2619 ہو گئی۔

  • چیئرمین سینیٹ نے آٹے اور چینی کے بحران پر رپورٹ مانگ لی

    چیئرمین سینیٹ نے آٹے اور چینی کے بحران پر رپورٹ مانگ لی

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیرپارلیمانی امور سے آٹے اور چینی کے بحران پر انکوائری رپورٹ مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم نے ناقابل برداشت مہنگائی پر بحث کی ریکوزیشن دی۔

    اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے آٹے اور چینی کے بحران پر ایف آئی اے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملے پر بحث ہوتی ہے تو پہلےانکوائری رپورٹ دی جائے۔

    راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سنا ہے ایف آئی اے کی رپورٹ آگئی، مہنگائی پر بحث سے قبل انکوائری رپورٹ منگوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیرپارلیمانی امور سے پیر تک آٹے اور چینی کے بحران پر انکوائری رپورٹ مانگ لی۔ چیئرمین سینیٹ نے آٹے اور چینی بحران پر ہاؤس کمیٹی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    وزیراعظم کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوا دی گئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آٹا بحران باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت پیدا کیا گیا۔

  • صادق سنجرانی نے حکومت کو تیسری بار یاد دہانی خط لکھ دیا

    صادق سنجرانی نے حکومت کو تیسری بار یاد دہانی خط لکھ دیا

    اسلام آباد: سینیٹ کا پارلیمانی سال مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے، پارلیمانی سال میں مطلوبہ تعداد میں اجلاس نہیں ہو سکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے اجلاس بلانے کے لیے حکومت کو تیسری بار یاد دہانی خط لکھ دیا ہے، انھوں نے خط میں لکھا کہ آئینی تقاضا پورا کرنے کے لیے سینیٹ اجلاس بلایا جائے۔

    وزارت پارلیمانی امور کو خط میں صادق سنجرانی نے لکھا کہ آئین کے مطابق مزید 54 روز اجلاس بلانا ضروری ہے، فوری اجلاس نہ بلایا گیا تو آئینی تقاضا پورا کرنے میں ناکام رہیں گے، آئینی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے اجلاس 54 روز جاری رکھنا ضروری ہے۔

    خط کے متن کے مطابق رواں سال 10 ماہ میں سینیٹ کے صرف 56 روز اجلاس منعقد کیے جا سکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کا بھی سامنا رہا، عید الفطر کے بعد اپوزیشن کی جانب سے صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومتی ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا۔

    یکم اگست کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی، تحریک کے حق میں ارکانِ سینیٹ کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی جس پر 64 ارکان نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی تھی، تاہم قرارداد کے حق میں خفیہ رائے شماری میں صرف 50 ووٹ پڑے اور مطلوبہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرار داد مسترد کر دی گئی۔

  • شہبازشریف کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

    شہبازشریف کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

    لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3 نام تجویز کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسد قیصر کو 5 نومبر کے مراسلے کے جواب میں خط لکھا ہے، خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔

    قائد حزب اختلاف کی جانب سے سندھ کے لیے نثار درانی، جسٹس ریٹائرڈ عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے لیے شاہ محمود جتوئی، ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد رؤف عطا اور راحیلہ درانی کے نام دیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف نے خط میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں عدالتی حکم کا پوار احترام ہے، متعلقہ آئینی شقوں کو پورا کرنا لازم ہے، خط میں آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کا حوالہ دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 213 ٹو اے اور ٹوبی کے تحت اپوزیشن لیڈر پھر بامعنی مشاورت کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو اتفاق رائے پر مبنی مشاورت کرنی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ان حقائق کی روشنی میں آپ اپوزیشن لیڈر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنرکا تقرر ، شہباز شریف نے 3 نام وزیراعظم کو بھجوا دیے

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنرکےتقرر کے لیے 3 نام وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیے، جس میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔

  • خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،صادق سنجرانی

    خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،صادق سنجرانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، امن کا فروغ خطے میں اقتصادی تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے عمان کے سفیر کو مبارکباد دی۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عمان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، پاکستان، عمان تاریخی، مذہبی، ثقافتی مماثلتوں میں جڑے ہیں، پاکستان،عمان میں مثالی تعاون ایک دوسرے پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عمان سے دوطرفہ تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    صادق سنجرانی نے کہا کہ خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، امن کا فروغ خطے میں اقتصادی تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

    عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹ

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

    چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا فلسطین کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، فلسطین کےعوام کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔