Tag: چیئرمین سی پیک اتھارٹی

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ پر مزید فوکس کرنے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معیشت بہتر ہوگی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہوچکا ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین آئندہ ماہ کے آخر تک چلانے کا ارادہ ہے،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اورنج لائن کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے،سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

    چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔

  • بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی،عاصم سلیم باجوہ

    بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی،عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے نظرانداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 18 بارڈر مارکیٹس میں سے 3 کو پائلٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کر لیا گیا،بلوچستان میں مند اور گبد میں بارڈر مارکیٹ قائم کریں گے،خیبرپختونخوامیں شہیدآنودان میں بارڈرمارکیٹ کھولی جائی گی۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی،بارڈر مارکیٹس کے قیام سے اسمگلنگ کی روک تھام،پڑوسیوں سے تجارت بڑھےگی۔

    گوادر بندرگاہ میں رات دن کام جاری، ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن جاری ہے جس سے خوش حالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔

  • اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، جلد افتتاح کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین کا افتتاح جلد کردیا جائے گا، ٹرین کے کرایے کا تعین کرلیا گیا ہے۔

    عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر دن رات جاری ہے جس سے خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں۔

    عاصم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ بلوچستان اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث ہوں گے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوشحالی آئے گی۔

  • ملازمتوں  کے مواقع، خواہشمند افراد کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار جاری

    ملازمتوں کے مواقع، خواہشمند افراد کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار جاری

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں روزگار کے مواقعوں کا اعلان کرتے ہوئے آن لائن درخواستیں دینے کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اورنج لائن ٹرین لاہورمیں 250 نئے روزگار کے مواقع دستیاب ہیں، تمام خواہشمند دیئےگئے ای میل پر ملازمتوں کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔

    چند روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیے گئے ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم ہونگے، مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم ہوں گے،مقامی ودیگرافرادویب سائٹس پرباضابطہ اپلائی کریں۔

    یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ، مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

  • 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل،  مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل

    4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، ٹرانسمیشن لائن سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مٹیاری لاہورٹرانسمیشن لائن سے متعلق بیان میں کہا کہ مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں ہیں ، جنوبی اورشمالی ترسیل کی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886کلومیٹر طویل ہے، ٹرانسمیشن لائن سے4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 85فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے , منصوبے پر مجموعی طور پر 1.66ارب ڈالر کی لاگت آئے گی ، جس سے 2212افراد کوروزگار کےبراہ راست مواقع میسرآئے، چیئرمین سی پیک

    لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک کےتحت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سےجاری ہے۔

    گذشتہ روز سی پیک کےدوسرے مرحلےسےمتعلق ایس ڈی پی کے سیمینار میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کےثمرات پورےپاکستان کےعوام کیلئےہیں، گوادربندرگاہ کی تعمیر کرکےاسےدیگرعلاقوں سے منسلک کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی وسعت کیلئےدوردرازعلاقوں تک شاہراہوں کی تعمیرجاری ہے، شاہراہوں کی تعمیرسےدوردرازکےعلاقوں میں بھی خوشحالی آئےگی، سی پیک کےمنصوبوں کی جلدتکمیل کیلئےتیزی سے کام جاری ہے۔

  • مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا اعلان

    مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئےکھول دی گئی، یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136ارب روپےلاگت آئی، ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے ، سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    گذشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلاک میں ایک پر کام جاری ہے جبکہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ پر بھی جاری ہے، مائننگ کا عمل 20 فیصد اور پاور پلانٹ پر 15 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، ملازمت کے خواہشمند افراد درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

    تین روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل کرلی گئی، وزارت مواصلات،این ایچ اےکی تعمیرشدہ موٹروے جلد کھولی جائے گی ، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔

  • چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سنادی

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سنادی

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے جلد کھولنے کی نوید سنادی اور کہا سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل کرلی گئی، وزارت مواصلات،این ایچ اےکی تعمیرشدہ موٹروے جلد کھولی جائے گی ، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔

    گذشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جنوبی بلوچستان منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ہوگا، منصوبوں پرکام کی رفتاربڑھنےسےعلاقے میں اقتصادی ترقی آئے گی۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدارت قومی ترقیاتی کونسل اجلاس میں ہدایات دی گئیں، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کابینہ ارکان، جام کمال شریک ہوئے۔

  • ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا: چیئرمین سی پیک اتھارٹی

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 146 کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کی منظوری لی گئی، ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا، علاقے کے لوگوں کو روزگار اور ترقی مل سکے گی۔

    اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کو سست روی کا شکار کرنے کا تاثر غلط ہے، سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر منصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں۔ توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2 ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آرہی ہے۔

  • کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ  ، پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ ، پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، پراجیکٹ میں2.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک کے تحت انرجی سیکٹرمیں ایک تاریخی دن، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدےکو حتمی شکل دیدی گئی، پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر کے کسی ایک آئی پی پی میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ میں2.4ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سی پیک منصوبوں پرکام تیزی سےجاری ہے ، فریقین سی پیک پربھرپورکام کررہےہیں۔

    مزید پڑھیں : چینی کمپنیوں سے معاہدہ، عاصم سلیم باجوہ نے سرمایہ کاری اورروزگار کے حوالے سے بڑی خبر سنادی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایچ ایم سی اورچینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے سے نئی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، دوسرے مرحلے میں لاکھوں نوجوانوں کوروزگار ملے گا اور معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ پاک چین مثالی دوستی سے سب مستفید ہورہے ہیں، سی پیک ہماری آہنی بھائیوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ تعلقات اقتصادی تعاون، باہمی شراکت داری میں بدل چکے ہیں، سی پیک آج دونوں ممالک کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور ہر پاکستانی کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سائنس و ٹیکنالوجی کا خصوصی کردار ہے، کورونا وبا بھی سی پیک منصوبوں کو متاثر نہیں کرسکے گی، توانائی شعبے میں ایک منصوبہ مکمل ہوچکا، 9تکمیل کے مراحل میں ہیں، اربوں ڈالرز کے یہ منصوبے ملکی تقدیر بدل دیں گے۔

  • چینی کمپنیوں سے معاہدہ، عاصم سلیم باجوہ نے سرمایہ کاری اورروزگار کے حوالے سے بڑی خبر سنادی

    چینی کمپنیوں سے معاہدہ، عاصم سلیم باجوہ نے سرمایہ کاری اورروزگار کے حوالے سے بڑی خبر سنادی

    ٹیکسلا: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایچ ایم سی اورچینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے سے نئی سرمایہ کاری آئے گی،  سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، دوسرے مرحلے میں لاکھوں نوجوانوں کوروزگار ملے گا اور معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا آج کادن تاریخی ہے،معاہدے سے صنعتوں کو فروغ ملےگا، معاہدے سے نئی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک دونوں ملکوں کےبرادرانہ تعلقات کاعکاس ہے، اس سے پاکستان اورخطےکیلئےخوشحالی آئے گی۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے فیزون معاہدوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، فیز ٹو میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے گی اور نئے ٹریک بنائےجائیں گے، جس سے ریلوے کی کارکردگی اور رفتارمیں تیزی آئے گی۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بھرپور صلاحتیں رکھتے ہیں، فیز ٹو کے تحت زراعت کے جدید طریقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، سی پیک ایک حقیقت کی شکل میں سامنے ہے، توانائی کے 8 منصوبے مکمل اور 9 زیرتکمیل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایچ ایم سی اورچینی کمپنیوں میں معاہدےتاریخی اہمیت کے حامل ہیں، ایچ ایم سی 50سال سے ملکی ضروریات پوری کرنے میں مصروف ہے، انجینئرنگ کے شعبے میں ایچ ایم سی کا اپنا اہم کردار ادا ہے۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاک چین مثالی دوستی سے سب مستفید ہورہے ہیں، سی پیک ہماری آہنی بھائیوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ تعلقات اقتصادی تعاون، باہمی شراکت داری میں بدل چکے ہیں، سی پیک آج دونوں ممالک کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور ہر پاکستانی کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہرمنصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، سی پیک کے منصوبوں میں ہر رکاوٹ کو دور کرکے آگے بڑھا رہے ہیں ، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کراچی سے پشاور 1800 کلومیٹر سے لمبی ریلوے لائن ایم ایل ون شامل ہے، حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنائی جائے گی اور ریلوے کو اپ گریڈ کرکے منافع بخش بنایا جائے گا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہر صوبے میں خصوصی اقتصادی زونز بنا رہے ہیں، 3 اقتصادی زونز رشکئی، دھابیجی اور فیصل آباد میں بن رہے ہیں، تمام شعبوں میں ایچ ایم سی کا اہم کردار ادا ہوگا، مشینری اورانجینئرنگ کے حوالے سے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا دوسرے مرحلے میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا جبکہ معیشت پر بہتراور بھرپور مثبت اثرات ہوں گے، ہمارے نوجوان ذہین اور محنتی ہیں، دوسرے مرحلے میں قرضوں کی بجائےبزنس معاہدوں پرتوجہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صنعتی انقلاب میں انسانی وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے گا ، زراعت کی ضروریات کیلئے ایچ ایم سی سے بھاری مشینری بنوائی جائے گی، مقامی طورپرمشینری بننے سے بھاری زرمبادلہ بچے گا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک میں سائنس و ٹیکنالوجی کا خصوصی کردار ہے، کورونا وبا بھی سی پیک منصوبوں کو متاثر نہیں کرسکے گی، توانائی شعبے میں ایک منصوبہ مکمل ہوچکا، 9تکمیل کے مراحل میں ہیں، اربوں ڈالرز کے یہ منصوبے ملکی تقدیر بدل دیں گے۔