Tag: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

  • پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار

    پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے ، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے اور چین پاکستان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا چین اور پاکستان کی دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگی، اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیربدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ون اسٹاپ ونڈسروس کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینےکیلئےتیار ہے۔

    چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی چیئرمین کےتعاون اورحمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےتعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے، 10صنعتی پارکس،سماجی شعبوں میں تعاون کووسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

    یادرہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے چینی سفیر کو پاکستان آمد اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے معاونت پرچینی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • ‘پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کا قیام اپلائیڈ سائنس کے گریجویٹس کیلئے انقلابی اقدام ہے’

    ‘پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کا قیام اپلائیڈ سائنس کے گریجویٹس کیلئے انقلابی اقدام ہے’

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا قیام اپلائیڈسائنس کے گریجویٹس کیلئے انقلابی اقدام ہے، اس طرح کے مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک آسٹریاانسٹیٹیوٹ کاقیام انقلابی اقدام ہے، انسٹی ٹیوٹ اپلائیڈسائنس کے گریجویٹس کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ عمران خان نےاعلیٰ تعلیم میں بہتری کےلیےعالمی تعلیمی اداروں سے روابط کے عزم کا اظہارکیا، اس طرح کے مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

    یاد رہے 17 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان ہری پور پہنچے اور پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا تھا، یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اورانجینئرنگ کےشعبےمیں تعلیم دی جائےگی۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی تعلیم کامثالی ادارہ ثابت ہوگا ، حکومت کاسائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم پروژن واضح ہے اور سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم کےفروغ کیلئےپرعزم ہے۔

  • نوجوانوں کیلئے بڑی خبر : سی پیک انٹرن شپ  کا اعلان، اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

    نوجوانوں کیلئے بڑی خبر : سی پیک انٹرن شپ کا اعلان، اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے نوجوانوں کے لیے سی پیک انٹرن شپ کا اعلان کردیا ، نوجوان 3ماہ کی انٹرن شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کاآغازکردیا گیا ہے، انٹرن شپ کےآغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے، انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے، نوجوانوں کو3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، پہلی انٹرن شپ کا بروشرجاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔