Tag: چیئرمین شہر یار خان

  • ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی کا کرکٹر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی کا کرکٹر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے کرکٹر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سات روز میں جواب طلب کرلیا اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کردیا۔

    پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف وزری پر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور یونس خان کو شوکاز نوٹس کا سات روز میں جواب دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    میچ ریفری نے یونس خان کو ضابطہ اخلاق کی لیول ٹو خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کردیا، ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر یونس خان کو پاکستان کپ میں خیبر پختونخواہ ٹیم میں نہ کھیلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونس خان نے پاکستان کی بہت خدمت کی اور نوجوان کےلیے رول ماڈل ہیں، کھیل کے بہتر مفاد میں سخت فیصلے کرنے پر تکلیف ہوئی ، شہریار خان نے کہا کہ مزید کارروائی کرنے سے پہلے یونس خان کے جواب کا انتظار کرینگے۔