Tag: چیئرمین عمران خان

  • اب تک پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے؟

    اب تک پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے؟

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی پکڑ  دھکڑ جاری ہے اب تک  ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری بھی گرفتار  ہیں جبکہ عامر ڈو  کو گرملتان اور خسروبختیار کو لاہور سے حراست میں لیاگیا۔

    اس کے علاوہ گزشتہ روز سوات میں مراد سعید کےگھر پر چھاپہ مار تلاشی لی گئی لیکن مراد سعید گھر میں موجود نہیں تھے۔

    بدھ کو  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمو دقریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، قاسم سوری، اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنما کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کیس میں پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔

    11 مئی کو علی محمد خان کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا، تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بھی اسی دن گرفتار کیا گیا جبکہ مسرت اقبال چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حواست میں لے رکھا ہے۔

    دوسری جانب سابق گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم لاہور  ہائی کورٹ نے 16 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اور  اب صحافی اوریا مقبول جان کو رات گئے لاہور میں گھر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

    جمعرات 11 مئی کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا اور کہا کہ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرے۔

    گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے حکم جاری کیا جس میں عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں 9 مئی تک کا ریلیف دیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی القادریونیورسٹی کیس میں بھی 31 مئی تک ضمانت منظور کرلی۔ تحریری حکم میں کہاگیا کہ نیب تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرائے اور آئندہ سماعت تک عمران خان کو ہراساں نہ کرے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی اور کہا کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او  وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک اور بینچ نے ظلِ شاہ قتل کیس میں عمران خان کی 22 مئی تک ضمانت منظور کی۔

    ایک اور بینچ نے لاہور میں درج تین مقدمات میں عمران خان کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم  دیا کہ ریاست چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔

  • عمران خان کی آمد سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    عمران خان کی آمد سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد سے قبل پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

    عمران  خان کی کورٹ روم نمبر 1 میں ممکنہ آمد سے قبل واک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں سابق وزیر اعظم عمران خان آج 11 بجے تک ہائیکورٹ پیش ہونگے۔

    عمران خان کی جانب سے ہمایوں دلاور جج کی تبدیلی کیلئے درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

    عمران خان کی 3 اور درخواستوں پر جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے جس میں عمران خان کی جانب سے خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر علی پیش ہونگے۔

  • لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

    لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا، تاہم اب لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد سرینگر ہائی وے پر احتجاج کرنیوالے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ کے دونوں جانب کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

    اسلام آباد:

     آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو کارروائی کی جائے گی۔

    پشاور:

    تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  ضلعی صدر و پی ٹی آئی رہنما اشتیاق ارمڑ  نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک سڑکوں پر دھرنا دیا جائیگا، کارکن مشتعل ہیں، گرفتاری غیر قانونی ہے۔

  • نوازشریف اگر اپنے وعدوں کو پورا کرتے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جاتا، عمران خان

    نوازشریف اگر اپنے وعدوں کو پورا کرتے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جاتا، عمران خان

    چترال: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اگر اپنے وعدوں کو پورا کررہے ہوتے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جاتا لیکن جھوٹے وعدے کرنا ان کی مجبوری اور عادت ثانیہ بن چکی ہے اور چترال میں سڑکوں کی تعمیر محض وعدے ہیں۔

    چترال دورہ کے موقع پر عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ امتیازی سلو ک اور اس کو ملنے والے فنڈز کو 140ارب روپے سے گھٹاکر 113ارب روپے کرنے کی وجہ سے وسائل کی کمی کا شکار ہے اور چترال میں گزشتہ سال سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی تن تنہا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس کے لئے ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے جلد ہی اسلام آباد میں ایک ڈونر ز کانفرنس طلب کی جائے گی۔

    بدھ کے روز چترال کے دوروزہ دورے پر آنے کے بعد بریفنگ لینے کے بعد انہوں نے کہاکہ چترال میں سیلاب زدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے 16ارب روپے کی خطیر رقم کی ضرورت ہے جوکہ صوبائی حکومت کی پہنچ سے باہر ہے۔

    عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اگر اپنے وعدوں کو پورا کررہے ہوتے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جاتا لیکن جھوٹے وعدے کرنا ان کی مجبوری اور عادت ثانیہ بن چکی ہے اور چترال میں سڑکوں کی تعمیر محض وعدے ہیں۔

  • بیرون ملک میرا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، عمران خان

    بیرون ملک میرا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، عمران خان

    لندن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما پیپزر کی بدولت یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کو پہلی بار وضاحت کی ضرورت پڑی کہ انکے پاس دولت کہاں سے آئی ہے۔

    دنیابھرمیں پاناماپیپرزکی گونج جاری ہے لندن میں عمران خان نے پاناما پیپرزکے انکشافات پر برطانوی میڈیا کو اپنا موقف دے دیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرزکےانکشافات کی بدولت یہ پہلی مرتبہ ہواکہ پاکستانی وزیراعظم کو اپنی دولت کے بارےمیں وضاحت کرناپڑی۔

    ایک سوال پرچیئرمین تحریک انصاف نےکہا پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کےجج کی سربراہی میں کمیشن کامطالبہ کرنا انکا حق ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ انکا تمام پیسہ پاکستان میں ہے، بیرون ملک ان کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کےبچوں کےپاس آف شورکمپنیوں کیلئے سرمایہ کہاں سےآیا؟ کپتان نے لندن میں فرانزک ایکسپرٹس سےملاقات کر کے پاکستان آنے کی دعوت بھی دے دی۔

    دوسری جانب پانچ ججز کے انکار کے بعد بالآخر جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کمیشن کی سربراہی کیلئے رضامند ہوگئے۔تاہم ذرائع کے مطابق انہوں نے کمیشن کی سربراہی کیلئے دو شرائط عائدکی ہیں۔

    پہلی شرط یہ ہےکہ تمام جماعتیں کمیشن کی سربراہی پر اعتماد کریں، دوسری شرط کے مطابق کمیشن میں کسی بھی فریق کو مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی اور کمیشن کے ٹی او آرز میری مرضی کے مطابق طے ہوں گے۔

  • دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، عمران خان

    دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہےعام انتخابات میں دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، پنجاب کے وی آئی پی حلقوں کےلیےہزاروں اضافی بیلٹ پیپرچھپوائے گئے،کپتان کاکہنا تھا پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے،بڑے بڑے کھلاڑیوں کےنام سامنےآئیں گے۔

      تحریک انصاف نے دعوٰی کیا ہے کہ عام انتخابات میں ہزاروں اضافی بیلٹ پیپرچھپوا کرمنظم انداز میں دھاندلی کی گئی، خیبرپختونخوا میں اوسطن تین سےچارفیصد اضافی بیلٹ پیپرچھپےلیکن نوازشریف کےداماد کےحلقےمیں سولہ فیصداضافی بیلٹ پیپرچھاپ کربھیج دیےگئے۔

     انہوں نے کہا کہ پنجاب کےالیکشن کمشنرنےوی آئی پی حلقوں میں ہزاروں اضافی بیلٹ پیپربھیجےتھے،عمران خان نےکہا کہ پنجاب کےسابق الیکشن کمشنرمحبوب انورکہتےہیں انہیں کچھ علم نہیں تھا، وہ یہ سمجھےتھے کہ کچھ بھی کرلیں ان سےکچھ پوچھا نہیں جائےگا۔

    ان کاجھوٹ کھل کرسامنےآگیا کپتان نےکہاکہ ان معاملات کافیصلہ الیکشن ٹریبونل نہیں کرسکتا،جوڈیشل کمیشن ہی کرے گا عمران خان نےدعوٰی کیاابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،کئی کھلاڑیوں کےنام سامنےآئیں گے۔

  • الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں خود ملوث ہے ، عمران خان

    الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں خود ملوث ہے ، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پھر دہرا دیا کہ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا قبول کریں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کے قیام کے باوجود دھاندلی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک سوال پر کہا کہ الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں خود ملوث ہے۔

    عمران خان نے کہا حکومت پنجاب جوڈیشل کمیشن کے قیام کے باوجود منڈی بہاؤالدین میں دھاندلی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماء نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو ایک سو چھبیس روزہ دھرنے کا ثمر قرار دے دیا۔

  • اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ میں آمد

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ میں آمد

    اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان بالآخر سات ماہ کے بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سات ماہ کی طویل جارحانہ سیاسی اننگ کھیل کر جب پارلیمنٹ واپس پہنچے تو انکے چہرے پر ایک مسکان پھیلی ہوئی تھی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے انہوں نے صرف ایک جملہ کہا جو کچھ پارلیمنٹ کے حوالے سے کہا اس پر قائم ہوں، اپنی ٹیم کے ہمراہعمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پراعتماد اندازمیں داخل ہوئے اور اپنی جماعت کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت کی۔

    عمران خان نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر سات ماہ قبل پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دیا۔

    بعد میں حکومت کیجانب سےدھاندلی کی تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن کے قیام پر متفق ہونے کے بعدانہوں نے اپنا احتجاج ختم کرکےاس وقت پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی، جب یمن کی صورتحال پر غور کیلئے مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا۔

  • عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    ہری پور: عمران خان نےسونامی ٹری مہم کاآغازکردیا،انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیانے خیبر پختونخوا میں دو سو ارب کی لکڑی کاٹی،ملک کو ریگستان بنایاجارہاہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ہری پور کے علاقے بر کوٹ میں اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر بلین ٹری سونامی مہم کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی ٹمبر مافیا کے خلاف اعلان جنگ بھی کر دیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے صرف چار فیصد رقبے پر ہی تو جنگلات ہیں انہیں بھی ٹمبر مافیا تباہ کر رہاہے۔

     عمران خان نے بتایا کہ صوبے میں جنگلات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی،جبکہ ،شجر کاری مہم کے دوران حکومتی سرپرستی کے ذریعے مقامی افراد کو نرسریز بنا کر دی جائیں گی جن سے صوبے کے جنگلات میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔

     عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف مقامی افراد نے تعاون کیا تو صوبے کے جنگلات پھر سے ہرے بھرے ہو جائیں گے۔

    اس موقع پر مقامی افراد نے بھی عمران خان کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے صوبے کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

  • ن لیگ ، پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ سےلوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں، عمران خان

    ن لیگ ، پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ سےلوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی دولت کی مسلسل بیرون ملک منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافے سے عام شہری محرومی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا، جبکہ سرمایہ دار اور اشرافیہ ٹیکس دینے کی بجائے سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سرمایہ کرپشن اور کالے دھن سے بنایا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ دبئی میں پاکستانیوں نے چار سو تیس ارب روپے کی جائیدادیں خرید لی ہیں، کپتان کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان میں رہتی تو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی نوبت نہ آتی۔

     کپتان نے آصف زرداری اور شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے سب واقف ہیں،  امریکہ اور یورپ میں حکمرانوں کے لگژری فلیٹس اور ولاز باعث شرم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ کے تحت لوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں۔