Tag: چیئرمین محسن نقوی

  • "یہ بورڈ کے ملازم ہیں، 60لاکھ ماہانہ لینے کے باوجود پی سی بی ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے”

    "یہ بورڈ کے ملازم ہیں، 60لاکھ ماہانہ لینے کے باوجود پی سی بی ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے”

    سابق کرکٹر سکندر بخت نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے سخت ایکشن لینے اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    نجی چینل پر اظہار خیال کتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر بخت کا کہنا تھا کہ محمد رضوان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازم ہیں انھیں 60 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں، اس لیے انھیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں ضرور کھیلنا چاہیے۔

    سکند بخت نے کہا کہ پی سی بی کو اس چیز کو دیکھنا ہوگا، انھیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کھلاڑی دستیاب ہوں، اگر آپ کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پی سی بی کا ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے ہیں جو بورڈ نے منعقد کیا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پی سی بی کی توہین کر رہے ہیں۔

    ’محمد رضوان کی کپتانی ’فراری‘ سے ’رکشے‘ میں بدل گئی‘

    سابق کرکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، اس پر محسن نقوی کو سختی سے پیش آنا چاہیے، انھیں اپنے طریقے کو بدلنے کی ضرورت ہے، انھیں پوچھنا ہوگا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے، انھیں سختی کرنی ہوگی ان کے سینٹرل کنٹریکٹس کو معطل کردیں۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد محمد رضوان پہلے تنقید کی زد میں ہیں، اس ایونٹ سے پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی تھی۔

    بعدازاں محمد رضوان کو بھی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، وہ فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-squad-annouced-for-new-zealand-tour-rizwan-babar-drop/

  • صائم ایوب کب تک صحت مند ہوں گے؟ اہم خبر

    صائم ایوب کب تک صحت مند ہوں گے؟ اہم خبر

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی صائم ایوب کی صحت سے متعلق اہم خبر شیئر کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے، پی سی بی کی پوری ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آج کسی بھی وقت قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے صائم ایوب کی صحت سے متعلق سوال پر کہا کہ صائم کو ٹھیک ہونے میں کم سے کم 3 سے 4 ہفتے لگیں گے، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

    صائم ایوب اگلے۔۔۔۔۔؟ بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں، صائم ایوب کے پیر سے پلستر اتر گیا ہے۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر لندن علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں صائم ایوب کا نام بھی شامل ہے، تاہم بورڈ نے حتمی اسکواڈ کا فیصلہ آج کرنا ہے۔

  • محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے محمد حفیظ کی جگہ نئے کوچز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی، محمدحفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کے خواہاں ہیں، انہوں نے اپنے اس پلان سے محمد حفیظ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    دسمبر 2023 میں دورہ آسٹریلیا پر 43 سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری ذکا اشرف کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بطور ڈائریکٹر محمد حفیظ کو مزید وقت دینے کے خواہش مند نہیں ہیں۔