Tag: چیئرمین نادرا

  • چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے  کا فیصلہ کالعدم قرار

    چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار

    ‌لاہور : چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں عہدے پر بحال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے سے متعلقہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا او وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلےکیخلاف اپیل پرفیصلہ سنایا ، حکومتی اپیل میں کہا گیا کہ  نادرا  کے چیئرمین کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی، سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا۔

    یاد رہے سنگل بینچ نے نادرا  کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس پر وفاقی حکومت نے  منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ 6 ستمبر 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے  لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : چیئرمین نادرا نے قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کو فیسوں کے حوالے سے اہم خبر سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ خرم نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نادرا کے دفاتر کو نہیں بڑھا سکتے، نادرا کے دفاتر بڑھانے سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہو گی۔

    چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 61 تحصیلیں ایسی ہیں جن میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں، یہ ایسی تحصلیں ہیں جہاں حکومت نے اعلان توکردیالیکن حلقہ بندی نہیں کی ، نادرا کا اپنا فنڈ ہے،فیس تبدیل نہیں کی، ہم نے کارڈزکورینیو نہیں کیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    اجلاس کے دوران زرتاج گل نے سوال کیا نگران حکومتوں نے تعیناتیاں کیسے کیں؟ جن افسران کو نادرا سے نکالا گیا ،کیا سیکیورٹی وجوہات تھیں؟ افسران کے کون سی ڈگریوں کے ایشوز تھے؟ 53بلین آپ کا ریکارڈ ریونیو تھا ، ہمارے ایریاز میں نادرا وینز بھیجی جائیں اور 53بلین ریونیو میں سے اخراجات کیا ہیں ہمیں بتایا جائے۔

    جس پر نادرا کے چیئرمین نے بتایا کہ وفاقی حکومت کا چیئرمین ،بورڈکی تعیناتی کے سواعمل دخل نہیں ، نادرا کی تمام تعیناتیاں نادرا حکام کی جانب سے کی جاتی ہیں۔

  • چیئرمین نادرا کا 150 سیاسی جماعتوں کو خط

    چیئرمین نادرا کا 150 سیاسی جماعتوں کو خط

    اسلام آباد: نادرا نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی فہرستوں پر رائے طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے 150 سیاسی جماعتوں کو خط لکھ کر انتخابی فہرستوں پر ان سے رائے طلب کر لی ہے۔

    چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کی جانب سے منعقدہ اجلاسوں میں اپنا نمائندہ بھی بھیجا جائے گا۔

    خط کے مطابق نادرا کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر خدشات اور سوالات کے لیے انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، انتخابی فہرستوں پر اوپن ہاؤس سیشن بھی ہوگا، جس کے لیے سیاسی جماعتوں سے مناسب تاریخ اور شرکا کی فہرست طلب کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نادرا کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں 2011 سے الیکشن کمیشن کی مدد کر رہا ہے۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ آرٹیکل 219 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ووٹرز کے اندراج کا مجاز ہے، جب کہ ایس ایم ایس سروس 8300 کو نادرا ہوسٹ کرتا ہے۔

  • کراچی میں نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن  کا حکم

    کراچی میں نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    کراچی: چیئرمین نادرا طارق ملک نے شہر قائد میں نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے آج کراچی میں میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد، میگا سینٹر سیمنز چورنگی، عوامی مرکز لیاقت آباد اور کلفٹن کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز کے آپریشنل، انتظامی اور ہیومن ریسورس سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    چیئرمین نادرا نے شہریوں کو نادرا خدمات کی فراہمی آسان اور باسہولت بنانے اور درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے اور بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    انھوں نے نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لیے پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کرنے کے احکامات جاری کیے، اور کراچی میں عملے کی شکایت دور کرنے کے لیے ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کو 50 ڈیٹا انٹری آپریٹرز، 15 ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھرتی کی ہدایت کی۔

    چیئرمین نادرا نے موبائل رجسٹریشن وین کو شام کے وقت بھی تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی، نیز کراچی میں میگا سینٹرز پر عام شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹ کا الگ نیا میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    انھوں نے اس موقع پر کہا کہ لوگوں کو کسی پریشانی یا لمبی قطاروں میں انتظار کا سامنا کیے بغیر اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

  • طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

    طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : وزارت داخلہ کی جانب سے طارق ملک کو بطور چیئرمین نادرا تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نےکابینہ کی منظوری کے بعد چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، نادرا آرڈیننس2000کے تحت طارق ملک کوچیئرمین لگایا گیا ہے، ان کی مدت 3سال ہوگی۔

    یاد رہے 8 جون کو وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، طارق ملک نے اپنی دوبارہ نامزدگی کے لیے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ طارق ملک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی نادرا کے چیئرمین تعینات رہ چکے ہیں تاہم سال 2014 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اختلافات کے باعث انہوں نے نادرا چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

    طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔

  • وزیر خارجہ سے چیئرمین نادرا کی ملاقات

    وزیر خارجہ سے چیئرمین نادرا کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی ملاقات ہوئی، چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ای ویزا کے آغاز سے اب تک ہمیں 19 سو 46 درخواستیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین نادرا نے ای ویزا کے اجرا پر وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ای ویزا کی سہولت مکمل طور پر تمام مشنز میں آپریشنل ہو چکی ہیں۔ ای ویزا کے آغاز سے اب تک ہمیں 19 سو 46 درخواستیں ملی ہیں۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ 11 سو 52 درخواست کنندگان کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، 560 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے 95 مسترد کی گئیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ای ویزا کا کامیاب اجرا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، شفافیت کے عنصر کو یقینی بنانے کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کروائی۔

    وزیر خارجہ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت 50 ممالک کے سیاحوں کو آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ویزے کے اجرا سے پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کو بے جا پریشانی سے نجات ملے گی۔

  • 50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کررکھا ہے‘ نعیم الحق

    50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کررکھا ہے‘ نعیم الحق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں عوام کوتکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی ہدایت پر نعیم الحق نے نادار سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے لمبی قطاروں میں لگے عوام کے مسائل سنے۔

    نعیم الحق نے لائن میں کھڑے ہو کر چیئرمین نادار کو کال کی جس پر وہ خود فوری موقع پرپہنچے، رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں عوام کوتکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

    چیئرمین نادرا نے رجسٹریشن کا وقت بڑھانے کے احکامات جاری کردیے جس کے مطابق رجسٹریشن کے لیے موبائل وینز شام 4 کی بجائے 7 بجے تک کام کریں گی جبکہ نادرا کا مرکزی دفتر رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔

    نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان براہ راست منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں، 50 لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں دینے کا عزم کر رکھا ہے۔

    اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، عمران خان

    یاد رہے کہ رواں سال 4 جولائی کو عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، منصوبہ مذاق نہیں ہم کر کے دکھائیں گے، ہر لیول پر کرپشن اور مافیا پر قابوپائیں گے۔

  • پی ٹی آئی کا چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے خلاف پٹیشن دائر کرے گی، عمران خان نے بابراعوان کو پٹیشن تیارکرنے کی ہدایت کر دی۔

    پارٹی ذرایع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ پٹیشن الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی، جس میں الیکشن کمیشن سے چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

    پٹیشن میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ نادرا نے حساس معلومات لیک کیں، جس کے مدد سے مسلم لیگ ن پری پول ریگنگ کا ارادہ رکھتی ہے.

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نادرا کو ہٹانے کے لئے پہلے بھی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو خط لکھ چکی ہے، البتہ اس ضمن میں‌ جب کوئی اقدام نہیں‌ ہوا، تو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ چیئرمین نادرا نے ن لیگ کو الیکشن جتوانے کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے.

    ذرایع بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں، جس کے پیش نظر پی ٹی آئی چیئرمین نے عمران خان کی بابراعوان کوپٹیشن تیارکرنے کی ہدایت کی ہے.


    دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسرآئے‘ عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی : چیئرمین نادرا کا مختلف نادرا میگا سینٹرزکا دورہ‘ شہریوں کی شکایات سنیں

    کراچی : چیئرمین نادرا کا مختلف نادرا میگا سینٹرزکا دورہ‘ شہریوں کی شکایات سنیں

    کراچی : چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عثمان یوسف مبین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے کراچی کے مختلف نادرا سینٹرز کے اچانک دورے کیے اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی مشاہدہ کیا۔

    کراچی کےعلاقے سائٹ میں واقع نادرا کے میگا سینٹر میں چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوگئے جہاں عملے نے ان کا ہی فارم اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

    چیئرمین نادرا نے سائٹ میں واقع نادرا کے میگا سینٹرکے دو افسران کو معطل کردیا۔

    انہوں نے نادرا سینٹر کے عملے سے استفسار کیا کہ کیا ہمارا اسٹاف شہریوں سے بدتمیزی کرنے کے لیے رہ گیا ہے، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے لوگوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کیوں ہے۔

    دوسری جانب نادرا لیاقت آباد سینٹر میں خاتون اسٹاف شاہین اختر نےلاڑکانہ کے شہری کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا۔

    چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے حکم پر نادرا لیاقت آباد سینٹر سے شاہین اخترکو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

    ادھرکراچی کے علاقے ڈیفینس میں واقع نادرا میگا سینٹر میں سہولیات کی عدم دستیابی پر رات گئے سینئرحکام کو گھروں سے دفتر بلوا لیا۔

    عثمان یوسف مبین نے نادرا میگا سینٹر کے عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی دستاویز پوری ہونے کے باوجود آپ لوگوں کو تنگ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بطور سربراہ اس ادارے میں ہوں تو شہریوں کو آسانی دینے کے لیے ہوں۔

    چیئرمین نادرا نے میگا سینٹر ڈیفینس کے عملے کے تین افراد کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دے دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حلقہ این اے 122: عمران خان کےدعوے درست نہیں، چیئرمین نادرا

    حلقہ این اے 122: عمران خان کےدعوے درست نہیں، چیئرمین نادرا

    اسلام آباد : وزیر د اخلہ چوہدری نثار احمد نے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملاقات کی اوراین اے 122میں انگھوٹوں کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرد اخلہ چوہدری نثار احمد سے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملاقات کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حلقہ این اے 122 میں انگھوٹوں کی تصدیق پر بات چیت کی گئی ۔

    اس موقع پرچیئرمین نادرا نے عمران خان کی میڈیا سے کی گئی گفتگو کے حوالے سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بتایا کہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں نادرا رپورٹ کے حوالے سے جو دعوے کئے ہیں وہ درست نہیں ، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔

    نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیئرمین نادرا عثما ن مبین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔

    نادرا پر حکومت نے دباؤ نہیں ڈالا تو کوئی اور بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔  چیرمین نادرا کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں رپورٹ کی تیاری کے معاملے پر بات ہوئی۔

    ان کو آگاہ کیا ہے کہ نادرا ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کرادے گا۔ نادرا رپورٹ کا کوئی بھی حصہ کسی کو دینے کے پابند نہیں۔

    عمران خان کی نادرا ہیڈکوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو سے یہ تاثر دیا گیا کہ چیئرمین نادرا نے انہیں کوئی رپورٹ دی ہے۔ عثما ن مبین نے کہا کہ نادرا اپنے انداز میں کام کررہا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے چار اپریل کو ہدایت کی تھی کہ این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ یہ رپورٹ اب ایک ہفتے میں مکمل کرکے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی جائے گی۔