Tag: چیئرمین نادرا طارق ملک

  • خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر نادرا افسر کے خلاف کارروائی

    خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر نادرا افسر کے خلاف کارروائی

    کراچی: نادرا مرکز میں ایک خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر نادرا افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انھیں معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کورنگی نادرا دفتر میں خاتون شہری کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کو معطل کر دیا۔

    چیئرمین نادرا نے ڈی جی کراچی کو ہدایت کی کہ واقعے کی انکوائری کر کے جلد از جلد قواعد و ضوابط کے مطابق ملوث ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

    چیئرمین طارق ملک نے کہا کہ قومی ادارے میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ آج کورنگی میں واقع نادرا مرکز کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے اے آر وائی نیوز نے نشر کیا، ویڈیو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرتے اور دھمکی دیتے نظر آتے ہیں۔

    نادرا افسر نے ایک خاتون کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ’میرا نام عامر ہے جس کو شکایت لگانی ہے لگا دو‘۔ خاتون نے اپنے کاغذات واپس مانگے تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا واپس نہیں کروں گا، میری مرضی، میرا نام عامر ہے جس کو شکایت لگانی ہے لگا دو، بے شک میری شکایت پورٹل پر ڈال دو۔

    واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج پہلے بھی مِس کنڈکٹ پر نوکری سے فارغ ہو چکے تھے، لیکن افسران کی سرپرستی کی وجہ سے نوکری پر بحالی کے بعد پھر عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر نے بیش تر افراد کے کاغذات شناختی پراسس کے لیے اپنے پاس ناجائز طور پر رکھے ہوئے ہیں۔

  • بنگالیوں کے لیے خصوصی کارڈ کو ایلین کا نام دیا گیا، چیئرمین نادرا کا انکشاف

    بنگالیوں کے لیے خصوصی کارڈ کو ایلین کا نام دیا گیا، چیئرمین نادرا کا انکشاف

    اسلام آباد: نادرا سے متعلق منگل کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 1970 کے بعد آنے والے بنگالیوں کے شناختی کارڈز کے معاملے پر بحث کی گئی۔

    چیئرمین نادرا نے انکشاف کیا کہ بنگالیوں کے لیے خصوصی کارڈ کو ایلین کا نام دیا گیا ہے، جس پر دل افسردہ ہوتا ہے، اراکین کا کہنا تھا کہ بنگالیوں کی تیسری نسل کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ پاکستان میں بسنے والے بنگالیوں کو نادرا نیشنلٹی نہیں دے سکتا، ہم صرف رجسٹریشن کرتے ہیں، بنگالیوں کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان میں نادرا کا کوئی میگا سینٹر نہیں ہے، جس پر نادرا حکام نے جلد از جلد کوئٹہ مین میگا سینٹر شروع کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

    رکن کمیٹی عالمگیر خان نے ڈی جی نادرا سندھ کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا، اور کہا کراچی میں بنگالی، افغان اور بہاری برادری کو شناختی کارڈز کے حوالے سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اجلاس نے حلقوں میں ایم این ایز کی سطح پر کمیٹیوں کی سفارش پر بھی مشاورت کی، کمیٹی ارکان نے کہا ڈی سی صاحبان نادرا سے متعلق شکایات پر کوئی ایکشن نہیں لیتے۔

    رکن کمیٹی نے کہا پاکستان میں عرصۂ دراز سے مقیم افغانی باشندے بینک اکاؤنٹس تک نہیں کھول سکتے، بینک اکاونٹس نہ ہونے کی وجہ سے تاجر اپنا سرمایہ ترکی لے کر جا رہے ہیں۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا افغانی، بنگالیوں اور دیگر ایسے افراد کے لیے نادرا آرڈیننس میں ترمیم کے لیے مشاورت جاری ہے۔

    رکن اسمبلی نے کہا کہ احساس پروگرام کے لیے کیے جانے والے سروے میں مستحق افراد کی شمولیت نہیں کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ جون 2021 کے بعد نادرا کسی کا کارڈ بلاک نہیں کر رہا، چیئرمین نادرا کے مطابق نادرا میں پچھلے ادوار میں 8 ہزار ڈیلی ویجرز کی بھرتیاں ہوئیں، ان ڈیلی ویجرز کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کروا رہے ہیں، نادرا میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب موبائل فون پر  فنگرپرنٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب موبائل فون پر فنگرپرنٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن

    واشنگٹن: چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی اب شناختی کارڈ موبائل فون پر حاصل کرسکیں گے جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پر دیے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستانی سفارتخانےمیں نادرا کے دفتر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراوورسیزکوسہولیات مہیاکی جارہی ہیں، شناختی کارڈ اب موبائل فون پرحاصل کیےجاسکتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پردیے جاسکیں گے۔

    چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 84لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنےکےاہل ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت سےان کی ووٹنگ سہولت پرکام شروع کریں گے ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،لیٹرلکھاگیاہےانہیں حکم نہیں دیا۔

    طارق ملک نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےکہنےپرانہیں پریزینٹیشن دی گئی،الیکشن کمیشن کوکوئی غلط فہمی ہوئی ہےواپس آکراسے دورکردوں گا۔

    گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی ، اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا تھا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

  • ‘بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز سے مستفید ہوسکیں گے’

    ‘بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز سے مستفید ہوسکیں گے’

    اسلام آباد : چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے،سہولت کو ایک سال میں 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےچیئرمین نادرا طارق ملک کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سمندرپارپاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم مختلف سہولتوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے بطور چیئرمین نادرا ذمہ داریاں سنبھالنے پر طارق ملک کو مبارکباد دی ، اس دوران طارق ملک نے سمندرپارپاکستانیوں کوجانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول سے متعلق آگاہ کیا۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ڈیجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے،سہولت کو ایک سال میں 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین نادرا کی تقرری درست قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین نادرا کی تقرری درست قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اُن کی تقرری کو درست قرار دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے چیئرمین نادرا تقرری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے طارق ملک کی برطرفی کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    چیئرمین نادرا کی برطرفی کے خلاف تین دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا، حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے دلائل دیئے تھے۔

    اکرم شیخ نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی درست نہیں ہے، عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد تیرہ دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، طارق ملک چند روز پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم عدالت نے اُن کا موقف درست قرار دیا۔

  • حکومت کا چیئرمین نادرا کی خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا چیئرمین نادرا کی خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے چیئرمین نادرا طارق ملک کےمستعفی ہونے کے باعث خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تاکہ تا کہ امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جا سکیں۔

    ذرائع کے مطابق نئے چئیر مین کے لئے درخواستوں کی وصولی، انٹرویوز اور شارٹ لسٹنگ کے بعد تین منتخب نام وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوائے جائیں گے،جبکہ اس اہم ترین اسامی کے لئے آئی ٹی ماہر کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کا عمل تین ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے اس سے پہلے قائم مقام چیئرمین کا انتخاب بھی ہوگا، اس وقت چیئرمین نادرا کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ امتیازتاجور کے پاس ہے۔