Tag: چیئرمین نادرا

  • چیئرمین نادرا کی برطرفی پر سینٹ میں ہنگامہ

    چیئرمین نادرا کی برطرفی پر سینٹ میں ہنگامہ

    سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کے  درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے پر گرما گرمی بھی ہوئی۔

    سینیٹ میں وزر اءکی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کے درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے کے معاملے پر گرما گرمی ہوئی۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھاچیئرمین نادرا کو جبری طورپر برطرف کیاگیا اور ان کی بیٹی کو بھی دھمکیاں دی گئیں خواجہ سعد رفیق کی مداخلت پر ایوان میں شور شرابہ مچ گیا۔ 

    وزیراطلاعات نشریات پرویزرشید نے  کہا کہ چیئرمین نادرا کی برطرفی کے حوالے سے ایک کالم شائع کیا گیا تھا اور اس کالم کا جواب بھی اسی اخبار میں شائع ہوا تھا، اعتزاز احسن کو وہ کالم بھی پڑھ لینا چاہیئے۔

  • چئیرمین نادرا کا استعفی کسی حکومتی دباؤ کا نتیجہ نہیں، وزارت داخلہ

    چئیرمین نادرا کا استعفی کسی حکومتی دباؤ کا نتیجہ نہیں، وزارت داخلہ

    ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ کسی حکومتی دباؤ کا نتیجہ نہیں، میڈیا میں دیا جانے والا تاثر غلط ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک حکومتی دباؤ کے باعث مستعفی ہوئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا آرڈیننس کے تحت نادرا بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی ہے، احتساب اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے اہل افراد کا تقرر کیا جائے گا۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اداروں میں اہلیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کا عزم رکھتی ہے، چیئرمین نادرا کا تقرر مناسب انداز میں انتہائی شفاف انداز میں کیا جائے گا۔
       

  • حکومت کا چیئرمین نادرا کی خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا چیئرمین نادرا کی خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے چیئرمین نادرا طارق ملک کےمستعفی ہونے کے باعث خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تاکہ تا کہ امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جا سکیں۔

    ذرائع کے مطابق نئے چئیر مین کے لئے درخواستوں کی وصولی، انٹرویوز اور شارٹ لسٹنگ کے بعد تین منتخب نام وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوائے جائیں گے،جبکہ اس اہم ترین اسامی کے لئے آئی ٹی ماہر کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کا عمل تین ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے اس سے پہلے قائم مقام چیئرمین کا انتخاب بھی ہوگا، اس وقت چیئرمین نادرا کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ امتیازتاجور کے پاس ہے۔
        
       

  • چیئرمین نا درا طارق ملک کااستعفیٰ منظور، ذرائع وزیراعظم ہاؤس

    چیئرمین نا درا طارق ملک کااستعفیٰ منظور، ذرائع وزیراعظم ہاؤس

    وزیراعظم نے چیئر مین نا درا طارق ملک کااستعفیٰ منظورکرلیا۔۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو چیئرمین نادرا کااضافی چارج دے دیاگیا۔

    اٹا رنی جنرل منیراے ملک کے استعفے کی گو نج تھمی نہ تھی کہ چیئرمین نادرا طارق ملک بھی مستعفی ہوگئے، چیئرمین نادرا نے استعفےکی وجہ نجی مصروفیات بیان کی ہے، ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نےچیئرمین نادراکااستعفی منظور کرلیا ہے اور وزارت داخلہ کےایڈ یشنل سیکریٹری کوچیئرمین نادراکااضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کاکہناہے امتیازتاجورنئےچیئرمین نادراکی تعیناتی تک عہدےپرفائزرہیں گے چند ہفتے قبل چیئرمین نادرا کوبرطرف کیاگیاتھا، اپنی برطرفی کوانہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر عدالت نے ان کو عہدے پر بحا ل کردیا تھا، چیئرمین نادرا کی برطرفی کامعاملہ ابھی بھی عدالت میں ہے، چیئرمین نادرا اور اٹارنی جنرل کے مستعفی ہوجانے کے بعد دو اہم سرکاری عہدے خالی ہوگئے ہیں۔
       

  • چیئرمین نادرا طارق ملک  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین نادرا طارق ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انھوں نے اپنا استعفی وزارت داخلہ کے زریعے وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے ۔

    چیئرمین نادرا کو وفاقی حکومت کی جانب سے برطرف کیا گیا تھا تاہم عدالت سے رجوع کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں عہدے پر بحال کر دیا تھا، وفاقی حکومت کی نظر ثانی کی درخواست پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو ابھی تک نہیں سنایا گیا ۔

    دوسری جانب ایف آئی نے کینڈین شہریت چھپانے کے الزام میں چیئرمین نادرا کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی تھیں اور چیئرمین نادرا نے اپنا بیان بھی اس حوالے سے ایف آئی اے کو ریکارڈ کروایا تھا ۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا ذہنی دباؤ کا شکار تھے، جس کے باعث انھوں نے اپنا استعفی وزارت داخلہ کے زریعے وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کر دیا ہے

     

  • چیئرمین نادرا کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی

    چیئرمین نادرا کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی

    چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، ایف آئی اے نے اُنھیں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت اور چیئرمین نادرا طارق ملک کے درمیان جاری تنازع ختم نہیں ہورہا، حکومت ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے انہیں ابھی گھر تو نہیں بھیج سکی، لیکن ان کے خلاف کئی اور محاذ کھول رہی ہے۔

    ایف آئی اے نے کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزام میں انہیں طلب کرلیا ہے، چیئرمین نادرا کو طلبی کا نوٹس انسپکٹر عظمت ملک کی جانب سے بھجوایا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری کیلئے پیش ہوں اور ادارے میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا جواب دیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نادرا میں کچھ بے ضابطگیوں کے ثبوت حاصل کیے ہیں، جن کے بارے میں چیئرمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
            
         

  • چیئرمین نادرا طارق ملک کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

    چیئرمین نادرا طارق ملک کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

    سپریم کورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی تقرری کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

    چئیرمین نادرا طارق ملک کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کی، سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت بنیادی حقوق کے اس آرٹیکل کے دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کرے گی۔

    درخواست گزار کاظم رضا ایڈووکیٹ سے مکالمے میں چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی درخواستیں اس آرٹیکل کے تحت دائر کرنا آپ کے وقار کے منافی ہے، آپ چاہیں تو اس درخواست کو دوبارہ مناسب طریقے سے دائر کرسکتے ہیں۔