Tag: چیئرمین نجم سیٹھی

  • بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    بھارتی میڈیا نے ورلڈ کپ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کو تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی حکام سے ملاقات کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کو  تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے کو تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ 2023 کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی آئی پی ایل کے بعد ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کرےگا۔

  • ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا مشن، نجم سیٹھی جمعہ کو دبئی روانہ ہوں گے

    ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا مشن، نجم سیٹھی جمعہ کو دبئی روانہ ہوں گے

    ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کرانے کے مشن کے لیے چیئرمین نجم سیٹھی جمعہ کو دبئی جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اے سی سی، بی سی سی آئی کو ایشیاکپ کی میزبانی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان 2023 میں 50 اوور کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

  • چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک آرمی نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کھیلوں کی رونقیں بحال کرنے کے لیے پی سی بی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

    چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل اور ورلڈ الیون کی آمد کے دوران پاک فوج کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی سہولیات کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکت کی بحالی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل اور بین الااقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پاک فوج کی اجنب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا.

    خیال رہے پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ ہاکی، باکسنگ، ریسلنگ اور فٹبال کے عالمی کھلاڑیوں کی آمد اور میچوں کے انعقاد میں آرمی چیف قمر باجوہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہو سکا ہے اور 2009 کے بعد پہلی بار بین الااقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں کا آغاز ہوسکا ہے.

  • بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کا جائزہ لیکرحکومتی ہدایات پرعمل کرینگے،نجم سیٹھی

    بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کا جائزہ لیکرحکومتی ہدایات پرعمل کرینگے،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سکیورٹی امور کا جائزہ لے کر حکومتی ہدایات پر عمل کرینگے، ایشیا کپ سے دستربردار ہوئے تو کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں خاصا فرق پڑے گا۔

    دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بیس جنوری کو آئی سی سی کا سکیورٹی وفد بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لے گا، جس میں پاکستانی ماہر بھی شامل ہوگا، اس وفد کی رپورٹ سے وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک ایشیا کپ کھیلنے پر آمادہ ہیں، اگر پاکستان نے ایشیا کپ میں شرکت نہ کی تو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا ہوگا، جس کے لئے ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔

    قومی ٹیم کے کوچ کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دو سالہ دور میں اچھا کام کیا لیکن اب ملکی کوچ کے تقرر کا وقت آگیا ہے، میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، اس لئے میں نے ابھی تک کوچ کے تقرر کا نہیں سوچا۔

    پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے لئے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کی کرکٹ ڈپلومیسی کی کوششوں پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے، وہ کامیاب ہوگی تو کرکٹ ڈپلومیسی کامیاب ہو گی۔