Tag: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال

  • نیب کی کارروائیاں کوئی نہیں روک سکتا، چیئرمین نیب

    نیب کی کارروائیاں کوئی نہیں روک سکتا، چیئرمین نیب

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کو اس کی کارروائیوں سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور آفس کا تیسرے روز بھی دورہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک غیر سیاسی ادارہ ہے، اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

    دریں اثنا چیئرمین نیب کو ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے مختلف مقدمات پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نیب کا کوئی بھی قدم ماورائے قانون نہیں ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ احتساب ادارہ صرف پنجاب میں کارروائیاں کر رہا ہے۔

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں مبینہ کرپشن ہے وہاں نیب کی طرف سے کارروائی ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شعور و آگہی کے سامنے کرپشن کی دیوار زیادہ دیر کھڑی نہیں رہ سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ حکمرانوں سے پوچھا جا سکتا ہے کہ ٹیکس کا پیسا کہاں استعمال کیا گیا، جہاں پانچ لاکھ کا خرچہ تھا وہاں پانچ کروڑ کیسے خرچ ہوئے، یہ پوچھنا گستاخی نہیں ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے نوٹس سنجیدگی سے لیے جائیں، یہ دعوت نامے نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ نیب کو 80 فی صد درخواستیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف موصول ہوتی ہیں۔ ہاؤسنگ اسکیموں میں این اوسی کے لیے 20،20 کروڑ روپے لیے گئے۔

    ملکی دولت لوٹنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا: چیئرمین نیب


    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیموں میں خوب صورت اشتہارات کے ذریعے عوام کو لوٹا گیا، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور دیگر ادارے غلط نہ کرتے تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتے۔

    چیئرمین نیب نے  ایڈن انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ ان کے خلاف 11 ہزار شکایتیں موصول ہوئی ہیں، اس لیے ایڈن انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کی درخواست دے دی ہے، اس سلسلے میں نگراں حکومت کو بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

    جاوید اقبال نے کہا کہ ایڈن انتظامیہ کے 20 ارب روپے کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں، انتظامیہ کے مفرور لوگوں کو بھی انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے،ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلا جاؤں گا،چیئرمین نیب

    اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے،ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلا جاؤں گا،چیئرمین نیب

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے، جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلا جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی میں شرکت کے بعد چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپشن کےحجم کی بات تب کی جاتی ہےجب کم ہو، اب حجم سے بات آگے نکل گئی ہے، پی اے سی نے نیب کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا، اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلائے، جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلاجاؤں گا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو روکنا میرا کام نہیں، نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کر رہا، الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، کچھ لوگوں کیخلاف انکوائری شروع ہو چکی مزید بھی ہوگی، جب شیشے کے گھر میں ہوں تو پتھر تو آئیں گے۔

    جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا کہ برطانیہ میں مفرورنیب کو مطلوب افراد کیخلاف وارنٹ جاری کیے، وزیرداخلہ اتنا بااختیار نہیں لوگوں کو دوسروں کے حوالے کرے، صحافی نے سوال کیا یہ اختیارکس کا ہے؟ جس کے جواب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ آپ بااختیار لوگوں سے پوچھیں۔


    مزید پڑھیں : کرپشن کی لعنت کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب


    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونےیانہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، جس نے کرپشن کی ہے وہ الیکشن سے پہلے بھی جوابدہ ہے اور بعد میں بھی، کچھ لوگوں کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی، مزید کیخلاف جلد شروع ہوگی، یقین دلاتا ہوں کہ کیسز جلد انجام کو پہنچ جائیں گے۔

    چیئرمین نیب نے سوال کیا کہ کیاکچھ مہینوں میں نیب کی ساکھ بحال نہیں ہوئی؟ اکتوبرمیں آیا اس کے بعد نیب کارکردگی سامنے ہے، اکتوبر کے بعد کوئی شکایت یا الزام نیب پر لگایا گیا تو بتائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوئی مجھے برا بھلا کہے گا تو میں برانہیں مناؤں گا، نیب کو برا کہا جائے گا تو ادارےکادفاع کروں گا، یہ نہیں کہا کہ لوگ آفتاب شیرپاؤنے باہربھیجے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔