Tag: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

  • میگا کرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کیسز منطقی انجام کو پہنچانا ترجیح ہے، چیئرمین نیب

    میگا کرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کیسز منطقی انجام کو پہنچانا ترجیح ہے، چیئرمین نیب

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے بدعنوانی کیخلاف کنونشن کے تحت فوکل ادارہ ہے، میگا کرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کیسز منطقی انجام کو پہنچانا ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر کرائمز کیسز منطقی انجام کو پہنچانا ترجیح ہے، نیب کے مقدمات میں مجموعی سزاکی شرح اڑسٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہے ، نیب کی کارکرگی مزید بہتر بنانے کے لئے شعبوں کوفعال بنایا گیا ہے۔

    چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب اقوام متحدہ کےبدعنوانی کیخلاف کنونشن کےتحت فوکل ادارہ ہے، عالمی اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی تعریف کی ہے۔

    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا نیب کو 2019 میں53643 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42760 کو نمٹا دیا گیا جبکہ 2018 میں 48591 شکایات آئیں جن میں سے 41414 کو نمٹایا، شکایات میں اضافے سے نیب پرعوام کے اعتماد کا اظہارہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب نے2019 کے دوران 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی جبکہ 2019 میں 1686 انکوائریز اور 609 انویسٹی گیشنز کو نمٹایا گیا، 2سال میں بدعنوان عناصر سے 363 ارب روپےب رآمد کیے۔

    چئیرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب میں سینئرسپروائزری افسران کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کانظام وضع ہے، نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی، جس میں ڈیجیٹل فرانزک،سوالیہ دستاویز، فنگرپرنٹس تجزیے کی سہولت ہے۔

  • اختیارات کا ناجائزاستعمال ،چیئرمین نیب کی وزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    اختیارات کا ناجائزاستعمال ،چیئرمین نیب کی وزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی کیخلاف انویسٹی گیشن اور جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانےکی عمارت فروخت کرنےکاالزام میں وزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت خارجہ کے افسران ،اہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنے ، اختیارات کے ناجائز استعمال  اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 3انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی، جن میں سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی کیخلاف انویسٹی گیشن ، جوائنٹ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ عارف ابراہیم کیخلاف انویسٹی گیشن اور وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کے افسران اہلکاروں کیخلاف 2 انویسٹی گیشنز شامل ہیں۔

    نیب اجلاس میں سابق ایم این اے رخسانہ بنگش کے بیٹے عمر منظور کیخلاف انکوائری ، سابق سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان اختررضوی ودیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں جاب ٹیسٹنگ سروس کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات اور وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری اور ایف بی آرافسران، اہلکاروں ودیگر کے خلاف انکوائری کا مزید جائزہ لینے کی منظوری بھی دی۔