Tag: چیئرمین نیب قمرالزمان

  • کرپشن کے خلاف جنگ ہرصورت جاری رہے گی، چیئرمین نیب کا اعلان

    کرپشن کے خلاف جنگ ہرصورت جاری رہے گی، چیئرمین نیب کا اعلان

    اسلام آباد: چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خلاف جنگ ہرصورت جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم سے خصوصی ملاقات میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے اور اس کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا اور اس کے خلاف نیب کے افسران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’کرپشن سے ناانصافی میں اضافہ ہوتا ہے جو ملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ترقی یافتہ جمہوری معاشروں میں اس ناسور کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے، قمر زمان چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے باعث عوام میں عدم تحفظ اور مایوسی کا احساس پیدا ہوتا ہے جس کے باعث معاشرے میں سنگین مسائل اور جرائم پیدا ہوتے ہیں۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عبد الرؤف عالم نے چیئرمین نیب کو تاجر برادری کے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ’’ملک میں کرپشن جتنی کم ہوگی ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔

    دوسری جانب نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق حمید بٹ کو نیب راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد طاہر کا نیب ہیڈ کوارٹر سے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

    NAB1 تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور شکیل انجم کا تبادلہ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈائریکٹر بلوچستان غلام صفدر شاہ کا تبادلہ لاہور، محمد نسیم خان کا تبادلہ نیب ہیڈ کوارٹر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب راولپنڈی شہزاد احمد کا تبادلہ سکھر ، ڈائریکٹر نیب ملتان عتیق الرحمان کا تبادلہ ملتان جبکہ عبد الحفیظ خان کو ڈائریکٹر ملتان کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

    NAB2نیب افسر مجاہد اکبر بلوچ کو نیب ہیڈ کوارٹر سے بلوچستان، ظفر اقبال خان کا تبادلہ اسلام آباد سے کراچی بطور قائم مقام ڈائریکٹر نیب سندھ اور غلام فاروق کا تبادلہ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کردیا گیا ہے۔

  • ملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ چیئرمین نیب قمرالزمان

    ملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ چیئرمین نیب قمرالزمان

    ملتان : نیب کے چیئرمین قمرالزمان نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نےقوم کی لوٹی رقم واپس دلوانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ ترجمان نیب کہتےہیں وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    احتسابی عمل مزید بہتربنائیں گے۔ نیب کے چیئرمین قمرالزمان کہا کہ ادارے نےملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

    نیب کوبنانےکامقصدعوام کی لوٹی رقم واپس لانا ہے۔ ملتان میں نیب آفس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین قمرالزمان نےکہا کہ نیب ملتان نے اکیس ملین کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی.

    ادھرنیب کے ترجمان نے وزیراعظم کے بیان کاجواب دےدیا ۔ ترجمان نیب نوازش علی عاصم کا کہنا ہے وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں.

    وزیراعظم کی تجاویزکی روشنی میں احتسابی عمل مزیدبہتربنایا جائےگا ، ترجمان نیب کا اپنے بیان میں کہنا تھانیب کو کچھ مسائل ورثے میں ملے ہیں۔بہتری کیلئے تیزی سےاقدامات کئےجارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز نیب کو وارننگ دی تھی کہ معصوم لوگوں کے خلاف کارروائیاں بند نہ کیں تو نیب کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔