Tag: چیئرمین نیب کی مدت ملازمت

  • چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق  اہم فیصلہ آج ہوگا

    چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ، جس میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں فروغ نسیم، شہزاد اکبر، فوادچوہدری سمیت وزرا شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا ، وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا، جس میں جسٹس (ر)جاوید اقبال کوتوسیع دینے کی سمری پیش ہوگی، منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔

    گذشتہ روز نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئےبنائی گئی حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیرقانون فروغ نسیم،مشیرپارلیمانی اموربابراعوان ، فوادچوہدری اورمشیرداخلہ واحتساب شہزاداکبر شریک ہوئے۔

    حکومتی ارکان کی نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلئے تفصیلی بحث ہوئی ، جس کے بعد حتمی سفارشات پرمبنی مسودہ تیار کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حتمی سفارشات پرمبنی مسودہ کل وزیراعظم کوپیش کیا جائے گا، وزیراعظم حکومتی کمیٹی کےمسودےسےمتعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

  • بلاول بھٹو کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرنے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرنے کا اعلان

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی مخالفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا متنازع چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظورنہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی مخالفت کریں گے ، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متنازع چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظورنہیں، مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے بیانیےکو درست ثابت کرے گی۔

    چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ توسیع کی گئی تو ثابت ہوجائے گا، نیب عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) قوانین میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے ، جس میں چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے، اس سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پر غور کریں گے، وزیراعظم جس امیدوار کومناسب سمجھیں گے وہ اسی کا انتخاب کریں گے۔

  • ‘آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کامعاملہ واضح ہوگا’

    ‘آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کامعاملہ واضح ہوگا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا کوئی مسودہ تیار نہیں کیا، آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کامعاملہ واضح ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق وزیر قانون فروغ نسیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا
    چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا کوئی مسودہ تیار نہیں کیا۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنے 4سے 5بار چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا ، آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کامعاملہ واضح ہوگا۔

    وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے، اس سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔

    ان کا مزید کہا تھا کہ وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پر غور کریں گے، وزیراعظم جس امیدوار کومناسب سمجھیں گے وہ اسی کا انتخاب کریں گے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ سے خطاب کر رہے ہیں ، وزیراعظم سے آج اس معاملے پر مشاورت کرنا مناسب نہیں۔