Tag: چیئرمین نیب

  • کرپشن کی لعنت کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

    کرپشن کی لعنت کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے، بدعنوانی کےخاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ بدعنوان عناصر سے 296ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، نیب کےقیام سےاب تک367742شکایات آئیں، 365374 شکایات قانون کے مطابق نمٹائی گئیں۔

    چیئرمین نیب نے ہدایت دی کہ انکوائریوں اورجانچ پڑتال کوقانون کےمطابق وقت پرمکمل کریں اور بدعنوان عناصر کو قانون کےمطابق سزا دی جائے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کے احتساب عدالتوں میں1200ریفرنسز زیرسماعت ہیں، جس پر جاویداقبال کا کہنا تھا کہ ریفرنسزکی جلد سماعت کیلئے عدالتوں میں درخواستیں دی جائیں۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کی لعنت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، بدعنوانی کےخاتمے کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے، نیب بلاتفریق احتساب پرعمل پیرا ہے۔


    مزید پڑھیں : نیب کسی سے ذاتی اور سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، چیئرمین نیب جاوید اقبال


    یاد رہے گزشتہ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کسی سے ذاتی اور سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، احتساب سب کے
    لیے کی پالیسی کے تحت کام کام اور صرف کام ہورہا ہے۔

    جاوید اقبال کا کہنا تھا ہم کرپشن فری پاکستان کے لیے پُرعزم ہیں، ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عزم کیا تھا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ہر پاکستانی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، وہ وقت دور نہیں جب پورے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کردیں گے، نیب افسران
    شفافیت ، شواہد اور قانون کے مطابق کام کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لوگ کہتے ہیں کرپشن دیمک ہے‘ لیکن مسئلہ اب آگے نکل گیا ہے‘ چیئرمین نیب

    لوگ کہتے ہیں کرپشن دیمک ہے‘ لیکن مسئلہ اب آگے نکل گیا ہے‘ چیئرمین نیب

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں کرپشن کی دیمک کینسر بن گئی ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ صرف نیب کی ذمے داری نہیں، ہم سب کو مل کر برائیوں کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن نے اس ملک کی بنیاد کوکمزورکرنا شروع کردیا ہے، لوگ کہتے ہیں کرپشن دیمک ہے لیکن مسئلہ اب آگے نکل گیا ہے۔

    انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پروردگار کی امانت میں خیانت نہیں ہونی چاہیے، انصاف دینا صرف جج کا کام نہیں یا میرا کام نہیں ہے، آپ سب لوگ محنت پاکستان اور ملکی مستقبل کے لیے کررہے ہیں۔

    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرپشن کی دیمک کینسر بن گئی ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔


    کسی کیس کو درگزر نہیں کریں گے‘ چیئرمین نیب


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 8 فروری کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہم سب قانون کے پابند ہیں، میرٹ پر کوئی بھی کیس درگزر نہیں کروں گا۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نیب نے بدعنوان عناصر سے اب تک289ارب وصول کیے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    نیب نے بدعنوان عناصر سے اب تک289ارب وصول کیے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    کراچی : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے289ارب وصول کیے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں نیب کے افسران سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے اور ہم اس کے لیے زیروٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے، سرکاری ملازم فرائض نبھانے میں اثرو رسوخ استعمال نہیں کرسکتا۔

    واضح رہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پاکستان سے کرپشن صاف کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی ملک سے کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو اب نیب کے کام میں تبدیلی اور احتساب ہوتا نظر آئے گا، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، نیب ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کے تعمیری بجٹ کی انکوائری کرائی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: نیب میں کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا، جسٹس (ر) جاوید اقبال


    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، بد عنوان افسران کی نیب میں کوئی جگہ نہیں ہے، نیب افسران دیانت داری سے کام کریں تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسزدائرکرنے کی منظوری دے دی

    چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسزدائرکرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے دونوں صاحبزادوں کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز میں ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی۔

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب کی جانب سے دونوں ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق نیب آج دونوں ضمنی ریفرنسزاحتساب عدالت میں دائرکرے گا۔


    اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ کےفیصلےکےآگےسرجھکاتا ہوں‘ نواز شریف


    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پرایون فیلد، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کسی کیس کو درگزر نہیں کریں گے: چیئرمین نیب

    کسی کیس کو درگزر نہیں کریں گے: چیئرمین نیب

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کا طوفان روکنے کے لیے خود آگے بڑھا۔ عوام کو لوٹا گیا، کسی کیس کو درگزر نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہم سب قانون کے پابند ہیں۔ میرٹ پر کوئی بھی کیس درگزر نہیں کروں گا۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جان لیں کفن میں جیب نہیں ہوتی، کوئی چند دنوں میں کروڑ پتی نہیں بن سکتا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ الزام ہے نیب امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ نیب نہ تو امتیازی سلوک کر رہا ہے نہ اسے سیاسی کیا جائے۔ ’چاروں صوبوں میں کرپشن ہے مگرپنجاب ایک بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب کا بجٹ بھی بڑا ہے، اس لیے توجہ دی جارہی ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہونے دوں گا۔ پنجاب کی بیورو کریسی عدم تعاون کر رہی ہے۔ ’بتا دینا چاہتا ہوں عدم تعاون پر کارروائی ہوگی۔ کچھ لوگ شاہ سے بھی زیادہ شاہ کے وفادار ہیں، اب عدم تعاون کی پالیسی کو خیر باد کہہ دیں‘۔

    جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی اندرونی کرپشن کو بھی ختم کر رہے ہیں۔ کرپشن کے طوفان کو روکنے کے لیے خود آگے بڑھا۔ جائز شکایات پر توجہ دینے کا یقین دلاتا ہوں۔ ’لٹیروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی، چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا

    پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی، چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا

    اسلام آباد : پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت اور چیئرمین نیب میں ٹھن گئی، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب عہدیداران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالنے سے باز نہ آئی، پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب پردباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے.

    حکلومتی رکن کا کہنا ہے کہ ہم نے جو نام بھیجے ہیں ان میں سے کسی کو تعینات کیا جائے جبکہ چیئرمین نیب نے بھی صاف کہہ دیا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، جو نام نیب کی جانب سے بھیجے گئے ہیں ان میں سے ہی پراسیکیوٹر جنرل کے لیے نام فائنل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے پانچ ریٹائرڈ ججوں کےنام ارسال کئےگئےتھے، جبکہ حکومت نے نجیب فیصل اور چوہدری رمضان سمیت تین شخصیات کےنام بھیجے تھے۔

    اس حوالے سے ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تو پہلے ہی نیب کو مردہ گھوڑا قرار دے چکی ہے۔

    یاد رہے کہ چیئرمین نیب کی طرف سے ارسال کردہ نام منظوری کے لیے نہ بھیجے جانے پر سپریم کورٹ بھی حکومت پر برہمی کا اظہار کرچکی ہے۔

  • چیئرمین نیب کی آف شور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

    چیئرمین نیب کی آف شور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آف شور کمپنیوں کے خلاف انکوائری منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب حکام کا اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں پاکستانیوں کی 435 آف شور کمپنیوں کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ مذکورہ آف شور کمپنیاں پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم ہیں۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر کی 6 کمپنیاں بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ منی لانڈرنگ کے پہلو سے بھی تحقیقات کی جائیں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ لیا جائے اور ریکارڈ کی فراہمی کو مزید تیز کیا جائے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شواہد اور قانون کے مطابق انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، دو سابق وزرائے اعظم شکنجے میں

    نیب کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، دو سابق وزرائے اعظم شکنجے میں

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا فیصلہ شریف برادران پر رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں قومی خزانے کو ساڑھے بارہ کروڑ نقصان پہنچانے کا الزام سامنے آنے پر کیا گیا۔

    دریں اثناء اجلاس میں‌ نندی پور پاور پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی جس میں قومی خزانے کو 113 ارب روپے نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    نندی پوراسکینڈل میں بابراعوان، راجا پرویز اشرف، سیکریٹری قانون مسعود چشتی، شاہد رفیع اور ڈائریکٹر اعجازبشیر کے نام بھی شامل ہیں.

    اسی طرح اجلاس میں نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے جس میں اُن پر کے سابق ایم ڈی رزاق کی غیر قانونی تقرری کا الزام ہے

    اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرارباب، ان کی اہلیہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور سابق ایم این اے غلام حیدر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے.

    جن افراد پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اُن میں سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفراقبال کا نام بھی شامل ہے، نیب کے اس انتہائی اہم اجلاس میں‌ محکمہ ریونیو سندھ کے افسران کےخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی.

    تجزیہ کاروں‌ کے نزدیک جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی جانب سے منظم اور ٹھوس اقدامات کرپشن کی روک تھام میں‌ معاون ثابت ہوسکتے ہیں.

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پاکستان کرپشن سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، چیئرمین نیب

    پاکستان کرپشن سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، چیئرمین نیب

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کرپشن سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، خود احتسابی کے نظام سے ہی معاشرے میں بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب کی پالیسی میں کوئی امتیازی پالیسی نہیں ہمارے لیے ہر کرپٹ آدمی کرپٹ ہے خواہ وہ کسی بھی صوبے سے ہو اور کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ صوابدیدی اختیارات بھی کرپشن کی ایک بڑی وجہ ہے، کرپشن ایک ناسور ہے جس سے نظم ونسق متاثر ہوتا ہے، خود احتسابی کے نظام سے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، خوداحتسابی کرنے والا اللہ اور اپنے ضمیر کو جوابدہ ہوتا ہے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کو ایک عوام دوست ادارے میں ڈھالنے کیلئے کوشاں ہیں، اب کوئی کیس دراز یا الماری میں نہیں ہے، آئندہ سال تک آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے۔


    مزید پڑھیں: پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی، چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا


    میڈیا میں تنقید تعمیری ہونی چاہئےاور متبادل راہ بھی بتائی جائے، نیب نے مختلف کارروائیوں میں288ارب روپے وصول کئےجوقومی خزانےمیں جمع کرادیئے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی: چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا

    پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی: چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو میں من پسند افراد کی تعیناتی کیلئے چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے انہوں نے سختی سے مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو نیب میں پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے لئےحکومتی شخصیت کی جانب سے دو نام دیئے گئے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ دونوں نام بذریعہ ٹیلی فون چیئرمین نیب کو بتائے گئے، بات چیت کے دوران حکومتی شخصیت کا اصرار تھا کہ پراسیکیوٹر جنرل کیلئے دونوں نام سمری میں ڈالیں، جس پر چیئرمین نیب نے مذکورہ شخصیت کو صاف انکار کردیا۔

    چیئرمین نیب کو کہا گیا کہ ہم آپ کو اس عہدے پر لے کر آئے ہیں، اگر آپ نے ہدایات نہیں ماننی تو عہدے سے علیحدہ ہو جائیں۔

    چیئرمین نیب نے حکومتی شخصیت کو جواب دیا کہ میں آئین پاکستان کا پابند ہوں اور اسی آئین کے تحت کام کروں گا اوراس حوالے سے کوئی دباؤ قبول نہیں کروں گا، مجھے عہدے سے صرف سپریم جوڈیشنل کونسل ہی نکال سکتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل فرد کو ہی نیب کا پراسیکیوٹرجنرل لگایا جائیگا، ذرائع کے مطابق بعد ازاں چیئرمین نیب نے پراسیکیوٹر جنرل کیلئے 5 افراد کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے، مذکورہ سمری میں ہائی کورٹ کے 5 سابق جسٹس کےنام دیئے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔