Tag: چیئرمین نیب

  • چیئرمین نیب کی تقرری : تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق

    چیئرمین نیب کی تقرری : تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق

    اسلام آباد : چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام حکومتی فہرست میں سر فہرست ہے اور تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات میں بھی زیر غور آیا اور دونوں رہنما مقبول باقر کے نام پر متفق تھے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کو یقین ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن راجہ ریاض کو بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    مقبول باقرسندھ ہائی کورٹ سےسپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جبکہ فوادحسن فواد کے نام پر حکومتی اتحادیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔.

    گذشتہ روز حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر زیر غور ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے ملاقات کی تھی اور مختلف ناموں پر مشاورت کی تھی۔

  • حکومت کا ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ

    حکومت کا ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کرلیا ، ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا، ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ان ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ، ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 2جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے، ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔

  • چیئرمین نیب نے تمام ٹرانسفر، پوسٹنگ پر فوری طورپر پابندیاں لگا دیں

    چیئرمین نیب نے تمام ٹرانسفر، پوسٹنگ پر فوری طورپر پابندیاں لگا دیں

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام ٹرانسفر اور پوسٹنگ پرفوری طورپرپابندیاں لگاتے ہوئے تمام نیب بیوروز کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نے تمام ٹرانسفر،پوسٹنگ پرفوری طورپرپابندیاں لگادیں، اس حوالے سے ترجمان نیب نے بتایا کہ
    حال ہی میں ہونے والے تبادلوں پر بھی عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے تمام نیب بیوروز کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل مقدمات میں تحقیقات برانچ کے تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی لگاتے ہوئے نیب اورایف آئی اے کومقدمہ عدالتی فورم سے واپس لینے سے روک دیا تھا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خاموش تماشائی بن کرمئی سے یہ چیزیں دیکھ اورنوٹ کررہے، مقدمات کے ملزم کوابھی مجرم قرارنہیں دیا گیا،سزائیں نہیں سنائیں، انصاف کے نظام سے کوئی بھی کھلواڑ نہ کرے، سوموٹوکارروائی کا مقصد نظام انصاف کوبچانا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔

  • حکومت کا  چیئرمین نیب جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

    حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے چیئرمین نیب جاویداقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ، جاویداقبال کو تکنیکی بنیاد پر ہٹایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    2جون کو نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد ختم ہو رہی ہے ، آرڈیننس میں اگلے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس ختم ہوگا تو موجودہ چیئرمین عہدے پر برقرار نہیں رہ سکےگا۔

    موجودہ حکومت پی ٹی آئی دور کےآرڈیننس کی اسمبلی سے منظوری نہیں کرائے گی کیونکہ وہ خود اصلاحات کا پیکج لانے جا رہی ہے۔

  • نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک

    نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک

    اسلام آباد: اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے بعد اب نئے چیئرمین نیب کے لیے بھی ناموں پر ڈیڈلاک کا سامنا ہے، اپوزیشن اور حکومت تاحال نئے چیئرمین نیب کے ناموں کا فیصلہ نہ کر سکی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں کہا کہ نئے ناموں سے متعلق حکومت نے الٹا طریقہ شروع کر دیا ہے، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے صدر کا اختیار ہی نہیں بنتا۔

    راناثنا اللہ نے کہا ہونا یہ چاہیے تھا کہ لیڈر آف دی ہاؤس، اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کرتے، لیکن جو کام وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کا تھا وہ حکومت نے صدر کو سونپ دیا ہے۔

    چیئرمین نیب کیلیے حکومتی نام کی تردید آ گئی

    انھوں نے بتایا کہ اب صدر مملکت دونوں لیڈرز کو خط لکھ رہا ہے اور نام مانگ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ پیر کو ذرائع نے خبر دی تھی کہ حکومت کی جانب سے نئے چیئرمین نیب کے لیے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکر کا نام تجویز کیا گیا ہے، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی نے کوئی ‏نام تجویز نہیں کیا، نام تجویز کرنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔

  • اپوزیشن کا  چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ

    اپوزیشن کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ

    اسلام آباد : اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف عدالت جانےکاعندیہ دے دیا ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب میڈیا ٹرائل چاہتا ہے تو اب ہم بھی میڈیا کےذریعےجواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع سپریم کورٹ میں چیلنج ہوجائے گی ، اپوزیشن تیار بیٹھی ہے، کسی طریقے سے بھی چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب والے ایسے ہی میرے خلاف میڈیا ٹرائل چلاتے رہتے ہیں،  نیب نے جو جواب جمع کرایا اس کا جواب میں اب میڈیا کے ذریعے دوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا نیب میڈیا ٹرائل چاہتا ہے تو اب ہم بھی میڈیا کےذریعےجواب دینگے،  نیب والے کسی منی چینجرکو پکڑ کر شوشا چھوڑ دیتے ہیں اور جب کچھ ثابت کر نہیں پا رہی تو میڈیا ٹرائل کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زبردستی بلاکر پلی بارگین کیا جاتا ہے، چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے ہیں ان پر دباؤڈالا جاتا ہے۔

  • دنیا بھر کے ممالک چوری کیے گئے اثاثوں کی فوری واپسی یقینی بنائیں، چیئرمین نیب

    دنیا بھر کے ممالک چوری کیے گئے اثاثوں کی فوری واپسی یقینی بنائیں، چیئرمین نیب

    اسلام آباد : چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان کا عزم واضح اور مستحکم ہے، پاکستان نے انسداد بدعنوانی کیلئے جامع قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک قائم کیا، دنیا بھر کے ممالک چوری کیے گئے اثاثوں کی فوری واپسی یقینی بنائیں اور موثر تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو سخت سزائیں اور جرمانے کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاانسدادبدعنوانی کےحوالےسےخصوصی اجلاس میں چیئرمین نیب جاوید قبال نے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا بدعنوانی کےخلاف خصوصی اجلاس کاخیرمقدم کرتےہیں، یواین کےبدعنوانی کےخلاف کنونشن کےبعدیہ 15واں سال ہے، دنیا میں بہت سی جگہوں میں بد عنوانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہم بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتے ہیں، ہر قسم کی بدعنوانی کو ہر سطح پر ہر صورت روکنے کو رواج دیناچاہئے، یو این سی اے سی کے تحت اثاثوں کی ریکوری ایک بنیادی اصول ہے، ایک بڑھتی ہوئی تشویش یہ ہے کہ سیاسی عزم کا فقدان ہے، موجودہ عالمی چیلنجز کے تناظر میں نئے وعدوں کی فوری ضرورت ہے۔

    جاوید قبال نے کہا کہ پاکستان انسداد بدعنوانی کو اولین ترجیح دیتاہے، عالمی سطح پرانسداد بدعنونی کیلئے بین الاقوامی تعاون کوفروغ دیا جائے ، کرپشن کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کیے جائیں اور موثر تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو سخت سزائیں اور جرمانے کیے جائیں۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام صاف اور شفاف نظام کار وضع کیا جائے، کرپشن کےخاتمے کے لئے پاکستان کا عزم واضح اورمستحکم ہے، پاکستان نے انسداد بدعنوانی کیلئے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک قائم کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی سے کھربوں ڈالر ترقی پذیر ممالک سے باہر منتقل کئے جاتے ہیں، دنیامیں کم از کم 2.6 ٹریلین ڈالر سالانہ بدعنوانی کا تخمینہ لگایا جاتا ہے، یہ تخمینہ دنیا کی مجموعی جی ڈی پی کا لگ بھگ 5 فیصد ہے۔

    چیئرمین نیب نے بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں ہرسال بدعنوانی سے1.26ٹریلین ڈالرنقصان ہورہاہے، یہ تخمینہ سرکاری ترقیاتی معاونت فنڈ سےنوگنا زیادہ ہے، بدعنوانی کےخلاف جنگ میں امن،سلامتی برقرار رکھنا بنیادی شرط ہے، بدعنوانی کےخلاف یواین کنونشن کی اہمیت میں اضافے پرخوش ہے۔

    جاوید قبال کا کہنا تھا کہ تقریباً7 کھرب ڈالرسالانہ امیر ممالک میں چھپائے جاتےہیں ، کرپشن کے سبب غریب ممالک کے شہری مزیدغربت کا شکار ہوتے ہیں اور دنیا بھرمیں لوگ بنیادی حقوق سےمحروم ہورہےہیں جبکہ پسماندگی ،ٖغربت، سیاسی عدم استحکام، معاشی عدم توازن کاسامنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غربت کےخاتمے کیلئےغیرقانی مالیاتی ترسیل کوروکناعالمی ذمہ داری ہے، نئے عالمی چیلنجز کے تناظرمیں واضح اورٹھوس اقدامات اٹھاناہوں گے جبکہ چوری کیے گئے اثاثوں کی فوری واپسی یقینی بنائی جائے اور کرپشن میں سہولت کارمالیاتی اداروں، اکاؤٹنٹس اور وکلاکو جرمانے کیے جائیں۔

  • چیئرمین نیب کا  بڑی مچھلیوں کے کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ

    چیئرمین نیب کا بڑی مچھلیوں کے کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بڑی مچھلیوں کے کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گواہوں کی لمبی فہرست کم کرکے مرکزی گواہ عدالت میں پیش کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے نیب کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ڈی جیز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے کیسز میں فوری تیزی لائی جائے، گواہوں کی لمبی فہرست کم کرکے مرکزی گواہ عدالت میں پیش کریں۔

    جاویداقبال نے مزید کہا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، میگا کرپشن کیسزٹھوس شواہد پر تیار کیے جائیں۔

    یاد رہے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی دھمکی ، کوئی بلیک میلنگ راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ، ہمارا کام عام آدمی کا تحفظ کرنا ہے ، عام آدمی کی شکایت کا 60 سے 70 فیصد ازالہ ہوا ہے، کچھ ایسی سوسائٹیز بھی ہیں جنہوں نے خود آکر تعاون کیا اور جنہوں نے خود شکایت کنندہ سے معاملات طے کرلئے۔

    جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ جوصاف شفاف چیزیں ہوں نیب کبھی مداخلت نہیں کرے گا، نیب نے عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔

  • اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں: چیئرمین نیب

    اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے اور اس کے شواہد موجود ہیں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے آج کہا کہ ملک میں غربت، افلاس، صحت اور تعلیم کی زبوں حالی کی ایک وجہ منی لانڈرنگ ہے۔

    انھوں نے کہا اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی جس کے ٹھوس شواہد ہیں، آٹا، چینی اسکینڈل کی تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    چیئرمین نیب نے کہا قائد اعظم نے رشوت ستانی اور اقربا پروری کو بڑا مسئلہ قرار دیا تھا، نیب وائٹ کالر کرائمز اور اسٹریٹ کرائمز میں فرق ہے۔

    محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال

    انھوں نے کہا مضاربہ کیس میں معصوم لوگوں کو لوٹاگیا، لوگوں کو بھاری منافع کی لالچ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی، مضاربہ کیس میں مفتی احسان اور ساتھیوں کو 10 سال کی سزا اور 10 ارب کا جرمانہ ہوا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے درمیان ان دنوں پارلیمنٹیرینز کے خلاف نیب تحقیقات کے حوالے سے کشمکش چل رہی ہے، سلیم مانڈوی والا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے بے نامی ٹرانزکشن کی ہے، جب کہ میں نے اپنی فیملی کی مدد کے لیے منگلا کور کی زمین کے لیے ٹرانزیکشن کی تھی، ہم سینیٹ کی کمیٹی میں ان الزامات کی تحقیقات کریں گے۔

  • نیب نے 714 ارب روپے برآمد کیے: چیئرمین

    نیب نے 714 ارب روپے برآمد کیے: چیئرمین

    اسلام آباد: قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے برآمد کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے، نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب افسران بدعنوان عناصر کے خلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں، نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ادارے کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے اور ادارہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے برآمد کر لیے۔