Tag: چیئرمین نیب

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس میں نیب پر متعدد الزامات لگائے، جس پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے متعلقہ کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا، اور کیس پر مزید کارروائی روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہم تمام پارلیمنٹیرنز کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، مکمل جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ کیس پر مزید کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے بھی کیس کے سلسلے میں مؤقف لیا جائےگا، نیز، کرونا کے دوران نیب کسی اسپتال سے ریکارڈ طلب نہیں کرے گا، اگر کسی اسپتال کا ریکارڈ منگوانا ضروری ہوگا تو حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

    قبل ازیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سینیٹ آف پاکستان نیب کی دھمکیوں کی زد میں ہے، تاجروں کو آرمی چیف، وزیر اعظم پاکستان، اور خود چیئرمین نیب کی جانب سے بھی زیادتی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن کوئی بھی نیب کے خلاف بولتا ہے تو اسے نوٹس بھیج دیا جاتا ہے۔

    انھوں نے نیب پر بلیک میلنگ آرگنائزیشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا نیب نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں نے بے نامی ٹرانزکشن کی ہے، جب کہ میں نے اپنی فیملی کی مدد کے لیے منگلا کور کی زمین کے لیے ٹرانزیکشن کی تھی، ہم سینیٹ کی کمیٹی میں ان الزامات کی تحقیقات کریں گے۔

    سلیم مانڈوی والا نے نیب افسر انجینئر عرفان منگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں اس کیس کو سینیٹ کے ذریعے پورے ملک کو دکھاؤں گا، نیب کے ہر افسر کے اثاثے پارلیمنٹ اور میڈیا کے سامنے لاؤں گا۔

  • نیب نے بدعنوان عناصر سے کتنی ریکوری کی؟ چیئرمین نیب نے بتادیا

    نیب نے بدعنوان عناصر سے کتنی ریکوری کی؟ چیئرمین نیب نے بتادیا

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے اب تک بدعنوان عناصر سے 466 ارب روپے وصول کیے، نیب کیسز میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن، وائٹ کالر، کرائم کیسز میرٹ پر نمٹانے کے لیے پرعزم ہے، مفروروں، اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ نیب نے معزز عدالتوں میں 1230 ریفرنسز دائر کیے ہیں، جلد سماعت کے لیے پراسیکیوشن ڈویژن کو درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ کروڑوں، اربوں کی کرپشن کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

    جاوید اقبال نے کہا کہ قوم کے تقریباً 943 ارب روپے لوٹے گئے ہیں، منی لانڈرنگ، بدعنوانی کے دیگر کیسز کی تحقیقات میرٹ پر جاری ہیں، اشتہاری، مفروروں کی گرفتاری کے لیے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا نظام وضع کیا ہے، ٹیم 2 انویسٹی گیشن افسران، لیگل کنسلٹنٹ، مالیاتی ماہر پر مشتمل ہوتی ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ فرانزک لیبارٹری کے قیام سے انکوائری، انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے، ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویز، فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔

  • میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

    میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب انسداد بد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نیب کی مجموعی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا گیا۔

    اجلاس میں مختلف احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نیب کی فرانزک لیبارٹری کو مزید فعال کرنے اور انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کو مختلف شارٹ کورسز کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کی نواز شریف ‌اور شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری کی منظوری

    اجلاس میں جاویداقبال نے ہدایت کی کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، ملزمان کے خلاف کیسز شواہد اور دستاویزات کی بنیاد پر اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب انسدادبد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، اور ملک سے بد عنوانی کےخاتمےکےلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

  • نیب افسران لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں: چیئرمین نیب

    نیب افسران لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کو ہدایت کی ہے کہ لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب بد عنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوشاں ہے، اور نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔

    بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو بھی قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا ہے، جس میں کیس آفیسر یا ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کی نگرانی کے تحت 2 انویسٹی گیشن افسران، ایک لیگل کنسلٹنٹ، مالیاتی ماہر اور فارنسک ماہر ایک ٹیم کے طور شفاف انکوائری کرتے ہیں۔

    سیاسی اثرو رسوخ سے بالاتر ہوکر احتساب کیلئے کوشاں ہیں، چیئرمین نیب

    انھوں نے بتایا کہ نیب اپنے قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مقدمات کو نمٹانے کے لیے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری پر شکایات مکمل کرنے کے لیے 90 روز مقرر کیے گئے ہیں جب کہ بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کے لیے بھی 90 روز کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

  • چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی نہیں،شاہ محمود قریشی

    چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی نہیں،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حامی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہا خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سازشی عناصر پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں،مؤثر سفارت کاری،دوست ملکوں کے تعاون سے بھارتی عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو قانون سازی کرنا ہوگی،اسی مقصد کے لیے11 قانونی بلز پیش کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نےگزشتہ اجلاس میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا آزادی حاصل کرنے کا فیصلہ رواں سال اکتوبر میں ہونا ہے،چار قانونی بلز ایسے ہیں جن پر فوری قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے پہلے بھی تیار تھی اب بھی ہے،اپوزیشن نے نیب کے قانون میں 35 ترامیم تجاویز کیں،اپوزیشن کی ترامیم کا قانونی ٹیم نے جائزہ لے کر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو آگاہ کیا کہ وہ جس اندازمیں ترامیم چاہتےہیں وہ پی ٹی آئی کے لیے ممکن نہیں،تحریک انصاف احتساب کے وعدے پر اقتدار میں آئی ہے جو پورا کیاجا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نیب قانون میں ترامیم چاہتی ہے اس کا اطلاق 15 نومبر 1999 سے ہو،ن لیگ چاہتی ہے کہ 14سالہ دورکی کرپشن کا احتساب نہ ہو،ن لیگ یہ بھی چاہتی ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کی مدت میں کمی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ منی لانڈرنگ کو نیب قانون کے دائرہ اختیار سے باہر کیا جائے،اپوزیشن چاہتی ہےکہ نیب صرف ایک ارب روپے سے اوپر کرپشن کے خلاف ایکشن لے سکے۔

    وزیر خارجہ نے واضح کر دیا کہ حکومت کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  • چیئرمین نیب کا کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس،  انکوائری کا حکم

    چیئرمین نیب کا کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس، انکوائری کا حکم

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کےالیکٹرک کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا نیب کے الیکٹرک کو اووربلنگ سےمبینہ طو ر پر اربوں روپے ہتھیانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کراچی کو کےالیکٹرک کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

    چیئرمین نیب نے حکومت پاکستان سے معاہدے کی مبینہ مکمل پاسداری نہ کرنے کی انکوائری کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا بجلی نظام کو جدید خطوط پر استوار نہ کرنے کی انکوائری کی جائے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدے کی کاپی حاصل کرنے ، کےالیکٹرک سے متعلقہ دستاویز اور سرمایہ کاری کی تفصیلات لینے کی ہدایت کردی۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بطور قومی ادارہ قانون کے مطابق فرائض سر انجام دینے پریقین رکھتاہے، نیب کے الیکٹرک کو اووربلنگ سےمبینہ طو ر پر اربوں روپے ہتھیانے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال  نے کے الیکٹرک کے خلاف 3ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نیب بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے۔

  • نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، چیئرمین نیب

    نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

    تفصیلات چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،نیب وائٹ کالر کرائم،میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائےگی،نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

    جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کو 2019 میں 53 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیب کی تعریف کی ،پلڈاٹ،مشال پاکستان نے بھی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی تعریف کی۔

    انہوں نے بتایا کہ نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پراسیکیوشن کو فعال کیاگیا،ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ،ٹریننگ ریسرچ کو بھی فعال بنایا گیا۔

    جسٹس(ر) جاوید اقبال کے مطابق نیب کی بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی،بینک فراڈ،سرکاری فنڈز میں خورد برد روکنے پر توجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے 2019 کے دوران 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی، نیب نے 1686انکوائری،609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا، 2019 میں بدعنوان عناصر سے141.542ارب روپے لے کرخزانے میں جمع کرائے،نیب نے قیام سےاب تک466.069ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

  • نیب کرپشن فری پاکستان پالیسی پر فرض سمجھ کرعمل کر رہی ہے،چیئرمین نیب

    نیب کرپشن فری پاکستان پالیسی پر فرض سمجھ کرعمل کر رہی ہے،چیئرمین نیب

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عدالتوں میں نیب مقدمات میں سزا کی شرح 68.87 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان پالیسی پر فرض سمجھ کر عمل کر رہی ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب فرانزک سائنس لیبارٹری سے انکوائریوں میں بہتری آئی،عدالتوں میں نیب مقدمات میں سزا کی شرح 68.87 فیصد ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے چیئرمین نیب کی زیر صدارت کرونا اقدامات پر اجلاس ہوا تھا جس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں نیب کیسز کی پیروی کے لیے پراسیکیوٹرز حاضری کو یقینی بنائیں۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر کیسز خارج نہیں ہونے چاہئیں۔

    کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی ادارے بھی معترف ہوگئے: چیئرمین نیب

    یاد رہے کہ 16 جون کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنا رہے ہیں، تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر کرپشن سے آگاہی کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

  • عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر کیسز خارج نہیں ہونے چاہئیں،چیئرمین نیب

    عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر کیسز خارج نہیں ہونے چاہئیں،چیئرمین نیب

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر کیسز خارج نہیں ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت کرونا اقدامات پر اجلاس ہوا جس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ عدالتوں میں نیب کیسز کی پیروی کے لیے پراسیکیوٹرز حاضری کو یقینی بنائیں۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر کیسز خارج نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے افسران کو نیب کے دفاتر میں صبح 9 سےدن 3 بجے تک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام نیب دفاتر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،کرونا کی وجہ سے نیب کے تمام دفاتر میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔

    کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی ادارے بھی معترف ہوگئے: چیئرمین نیب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنا رہے ہیں، تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر کرپشن سے آگاہی کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

  • کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی ادارے بھی معترف ہوگئے: چیئرمین نیب

    کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی ادارے بھی معترف ہوگئے: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنا رہے ہیں، تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر کرپشن سے آگاہی کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک اور تمام بجلی کمپنیوں نے بھی نیب پیغامات چھاپنا شروع کر دیئے ہیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس سے مل کر 24 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس پر آگاہی پیغامات چھاپے جائیں گے۔

    دباؤ، دھمکی اور پروپیگنڈا کیے بغیر ایک منزل کا تعین کیا ہے، چیئرمین نیب

    جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ٹینڈرز پر بھی نیب کے کرپشن مخالف پیغامات و نتائج چھاپنا یقینی بنا دیا گیا، ایچ ای سی کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانا ہے، لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے ایک منزل کا تعین کیا جو کہ دباؤ، دھمکی اور پروپیگنڈا کے بغیر ہے، نیب افسران بدعنوانی کاخاتمہ قومی خدمت سمجھتے ہیں، افسران یہ خدمت انجام دے رہے اور دیتے رہیں گے۔