Tag: چیئرمین نیب

  • حمزہ شہبازکا لاہور ہائی کورٹ بنچ پراچانک عدم اعتماد کا اظہار

    حمزہ شہبازکا لاہور ہائی کورٹ بنچ پراچانک عدم اعتماد کا اظہار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ کے بنچ پر اچانک عدم اعتماد کا اظہار کردیا ، جس کے بعد بنچ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت سننے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیشی بھگت کر رمضان شوگر ملز، اثاثہ جات اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے معاملے پر ہائی کورٹ پہنچنے ، سماعت کے دوران انہوں نے بنچ پر اچانک عدم اعتماد کا اظہار کیا جس کے سبب دو رکنی بینچ نےملزم کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس سےنیا بینچ تشکیل دینےکی سفارش کردی۔بنچ کی معذرت کے ساتھ حمزہ شہباز کی ضمانت میں بھی توسیع ہوگئی۔

    سماعت شروع ہوئی تو وکیل صفائی ایک گھنٹہ دلائل دیتے رہے ۔ پھر حمزہ شہباز اچانک کھڑے ہوئے اور کیس سننےوالےبینچ پرعدم اعتمادکااظہارکردیا۔ ملزم حمزہ شہبازنےکہا چیئرمین نیب کہتےہیں حمزہ شہبازکے لیے بینچ تبدیل کرایا، کیاچیئرمین نیب اتنا طاقتور ہے جو مرضی کا بنچ بنوا کر حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کروا سکتا ہے۔ لہذا اس بینچ پر تحفظات ہیں۔

    حمزہ شہباز کی جانب سے عدم اعتماد کے اظہار پرجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی نےحمزہ سماعت سےمعذرت کرلی اورچیف جسٹس سےمقدمہ سماعت کےلیےدوسری بینچ کوبھجوانےکی سفارش کردی۔

    فاضل ججز نے کہا کہ درخواست گزارنےچیئرمین نیب کےانٹرویوکی بنیادپر تحفظات کااظہارکیا،اب مزیدسماعت نہیں کرسکتے۔ نئی صورتحال میں حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں غیرمعینہ مدت تک توسیع ہوگئی۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے چیئرمین نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں کہہ چکی ہیں نیب سیاست زدہ ہوچکی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی ذات کے لیے بات نہیں کررہا ، میں چاہتا ہوں کہ احتساب ہو تو سب کا ہو۔ میں نے اٹھارہ کروڑ ظاہر کیے ، چیئرمین نیب اب پارلیمانی کمیٹی سے بھاگ نہیں سکتے۔

  • چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف 36 گواہوں کے بیانات قلم بند

    چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف 36 گواہوں کے بیانات قلم بند

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال بلیک میلنگ اسکینڈل کیس میں بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف 36 گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی عدالت نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف آرٹیکل 161 کے تحت 36 افراد کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔

    جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے والے ملزمان طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف گواہوں کی فہرست اے آر وائی نیوز نے نشر کر دی۔

    دستاویزات کے مطابق گواہان میں جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس افسران، سرکاری ملازمین اور بینکنگ ماہرین شامل ہیں، بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی کے ملازمین اور سیکریٹری یو سی نے بھی گواہی دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    نیب عدالت میں پیش تمام گواہان نے نیب کے مؤقف کی تائید کی۔

    خیال رہے کہ 25 مئی کو چیئرمین نیب کے خلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا، نیب عدالت نے دونوں ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔

    ملزمان طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایتیں موصول ہوئیں تھیں، ملزمان نیب اور دیگر اداروں میں کام کرانے کے نام پر لوگوں کو لوٹتے تھے۔

  • چیئرمین نیب کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے: پرویز الہیٰ

    چیئرمین نیب کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے: پرویز الہیٰ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ممتاز قومی ادارے اور ملک سے دشمنی کر رہے ہیں۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب با اصول، ایمان دار، با وقار اور مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، ان کے خلاف مہم چلانے والے غلط فہمی میں نہ رہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال قومی احتساب بیورو کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ہر قومی ذمہ داری میں عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے واقعے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے: خواجہ آصف

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مادر وطن اور قومی اداروں کے دشمن ماضی کی طرح نا کام ہوں گے اور منہ کی کھائیں گے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف ایک آڈیو ویڈیو ریلیز کی گئی تھی، جس کے ذریعے انھیں بلیک میل کیا جا رہا تھا، احتساب عدالت میں ملزمان فاروق نول اور طیبہ گل کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے واقعے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

  • چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، نیب عدالت نے دونوں ملزمان کو سترہ مئی کی پیشی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے بلیک میلنگ کرنے والے فاروق نول اور طیبہ گل کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

    ایڈمن جج نے سترہ مئی کے لیے نوٹس جاری کیا۔ ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چھتیس گواہ نیب کو بیانات قلمبند کرائیں گے۔

    ملزمان طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو چھ شکایتیں موصول ہوئیں۔ ملزمان نیب اور دیگر اداروں میں کام کرانے کے نام پر لوگوں کو لوٹتے تھے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

    سادہ لوح شہریوں سے دو کروڑ چوالیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ چیئرمین نیب کے خلاف جھوٹی اور بےبنیاد خبرنشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون کو نوٹس بھیج دیا، سات دن میں وضا حت نہ دی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیورکی بیٹی ہے، سردار اعظم رشید

    واضح رہے کہ لاہور کے سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے اور اس گروہ کاپی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطہ ہے ۔

  • مسلم لیگ ن کا ملک احمد خان کی پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا ملک احمد خان کی پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک احمد خان کی پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا، ملک احمد خان نے پریس کانفرنس میں چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے چیئرمین نیب کے استعفے سے متعلق ملک احمد خان کے مطالبے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے ملک احمد خان کی گفتگو کو ذاتی رائے قرار دے دیا، کہا کہ ملک احمد خان کی رائے پارٹی کا مؤقف نہیں۔

    ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی پارٹی مؤقف دے چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا: ملک احمد خان

    خیال رہے کہ ملک احمد خان نے پریس کانفرنس میں مختلف مطالبے کیے، ان کا مرکزی مطالبہ تھا کہ چیئرمین نیب استعفا دیں۔

    ملک احمد خان کی پریس کانفرنس کی باقاعدہ تردید سے چیئرمین نیب کے معاملے پر ن لیگ تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے، ن لیگ میں دھڑے بندی اور اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

    ملک احمد خان نے کہا تھا کہ نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا، نیب کیا کوئی ماورائے قانون ادارہ ہے، کیا نیب والے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

  • چیئرمین نیب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ اچھا کام کررہے ہیں، فروغ نسیم

    چیئرمین نیب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ اچھا کام کررہے ہیں، فروغ نسیم

    کراچی: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ایماندار انسان ہیں، ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ اچھا کام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ایم کیو ایم افطار ڈنر میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا چیئرمین نیب سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، حکومت چاہتی ہے چیئرمین نیب کام کریں، وہ ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے حکومت کرنا مشکل کام ہے، عمران خان اگر وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ڈالر پتا نہیں کہاں پہنچ جاتا، ماضی کے قرضوں کی وجہ سے موجودہ حکومت کو قرضے لینا پڑ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیورکی بیٹی ہے، سردار اعظم رشید

    وزیر قانون نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بڑے پیمانے پر قرضے لیے، قرضہ اتارنے کے لیے قرضے لینا پڑ رہے ہیں، حکومت صحیح سمت میں کام کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان، خالد مقبول سمیت حکومت کا ایجنڈا کھانا پینا نہیں ہے، حکومت کا ایجنڈا ملکی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے، بہت مشکل سے ایک حقیقی جمہوری حکومت آئی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے کوئی بھی تحریک چلائیں، اپوزیشن والے اگر حکومت گراسکتے تو بہت پہلے گرا چکے ہوتے، جو اپوزیشن کا کام ہے وہ کریں جو ہمارا کام ہے وہ ہم کررہے ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں۔

  • چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیورکی بیٹی ہے، سردار اعظم رشید

    چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیورکی بیٹی ہے، سردار اعظم رشید

    لاہور : سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے اور اس گروہ کاپی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطہ ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما سرداراعظم رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ روزنجی چینل نےچیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیزکی، ریلیز آڈیو اور ویڈیو میں چیئرمین نیب کی کردارکشی کی گئی، گینگ جس نے ویڈیو ریلیز کی ان کی تفصیلات دینا چاہتا ہوں۔.

    سرداراعظم رشید کا کہنا تھا میں بھی اسی گینگ کاشکار ہوچکا ہوں، جھنگ میں فاروق نول کی پہلی ایف آئی آر جانور چوری پر درج ہوئی، فاروق نول نے اپنی سگی ماں کو 2 ایکڑ کی وجہ سےقتل کیا، فاروق نول ایم پی اے امان اللہ کے ہاں سیکیورٹی گارڈ تھا، اس کا ذریعہ معاش انسانوں کو لوٹنا ہی ہے، اس نے متعدد جعلی وزٹنگ کارڈ بھی بنا رکھے ہیں۔

    چیئرمین نیب پرالزامات لگانےوالوں کے پیچھے پورا مافیا ہے

    سماجی رہنما نے کہا چیئرمین نیب پرالزامات لگانے والوں کے پیچھے پورا مافیا ہے، چیئرمین نیب پر الزام لگانےوالی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے، اس گینگ کے پیچھے کتنے بڑے ہاتھ ہیں انہیں بے نقاب کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا چیئرمین نیب پر الزام لگانے والے جرائم پیشہ افراد اب ارب پتی بن چکے، لوگوں کو بلیک میل کرکے اربوں کی جائیدادوں کے مالک بن گئے، چیئرمین نیب کوبلیک میل کرنے والے سیاسی جماعتوں کو بھی فنڈنگ کرتے ہیں، اس گروہ کاپی ٹی ایم کےساتھ بھی رابطہ ہے اور اس گروہ کاذکرپی ٹی ایم والےخودبھی کرچکےہیں۔

    چیئرمین نیب کوبلیک میل کرنے والے سیاسی جماعتوں کو بھی فنڈنگ کرتے ہیں

    سرداراعظم رشید نے کہا بلیک میل کرنے والوں سے متعلق آئی جی سمیت حکام کوآگاہ کرچکا ہوں ، اس گروہ کےافغانستان میں بھی تعلقات ہیں۔

    سماجی رہنما کا مزید کہنا تھا میرے نام کی سم کے ذریعے متعددافسروں کوقتل کی دھمکیاں دی گئیں، یہ اشتہاریوں کاگروپ ہے اور مجھ سمیت کئی افرادشکار ہوچکے ہیں، اس گینگ میں سیاسی جماعتوں سمیت کچھ سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں، گینگ نے اپنے ایک ساتھی کو ایف آئی اے سائبر ونگ میں تعینات بھی کرایا۔

    بلیک میل کرنے والوں سے متعلق آئی جی سمیت حکام کوآگاہ کرچکا ہوں

    انھوں نے کہا گینگ کارکن میرے پاس نوکری کیلئے آیا پھر مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی، پریس کانفرنس گینگ کے متاثرہ شہری کی حیثیت سے کر رہا ہوں، گینگ کی بلیک میلنگ کامتاثرہ ہوں اس لیے پریس کانفرنس کررہاہوں۔

    سرداراعظم رشید کا کہنا تھا یہ گروہ اس لیول پربلیک میلنگ کررہاہےکہ چیئرمین نیب تک پہنچ گیا، یہ گروہ سائبرکرائم کا ماہر ہے، کمال کی ایڈیٹنگ کرتے ہیں ، گینگ کی بلیک میلنگ سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثرہیں۔

    سماجی رہنما نے کہا کلپ کی خاتون جھنگ کےرہائشی فاروق نول کی بیوی ہے، خاتون افسران سےتعلق بنانےکی ماہرہے، چیئرمین نیب نے دونوں میاں بیوی کوگرفتار کرایا تھا۔

    کلپ کی خاتون جھنگ کےرہائشی فاروق نول کی بیوی ہے، چیئرمین نیب نے دونوں میاں بیوی کوگرفتار کرایا تھا

    ان کا کہنا تھا یہ گینگ اس قسم کی ویڈیوزہمارےخلاف بھی بناچکاہے، اس گینگ نےڈی جی نیب کابھی وٹس ایپ بنایاہواہے، ہماری طرح چیئرمین نیب بھی گینگ کےمتاثرین میں شامل ہیں۔

  • کسی خوف اور دباؤمیں نہیں آؤں گا، احتساب کا عمل جاری رہےگا، چیئرمین نیب

    کسی خوف اور دباؤمیں نہیں آؤں گا، احتساب کا عمل جاری رہےگا، چیئرمین نیب

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال من گھڑت اور بے بنیادخبر کیخلاف ڈٹ گئے اور کہا اپنے مقصد پر ڈٹا ہوں، کسی خوف اور دباؤ میں نہیں آؤں گا اور احتساب کاعمل جاری رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے خلاف چلنے والی من گھڑت خبروں پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہوں، احتساب کا عمل جاری رہےگا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا، آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتارہوں گا اور کسی خوف اوردباؤمیں نہیں آؤں گا۔

    اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے احتساب کاعمل روکنے کی مبینہ سازش ناکام ہوگئی،چیئرمین نیب اگر مستعفی ہوجاتے تواحتساب کا عمل رک جاتا ہے، نیب میں انکوائریزاورریفرنسز کی منظوری کا اختیار چیئرمین نیب کے پاس ہے۔

    ماہرین کے مطابق نیب قوانین کے مطابق چیئرمین نیب کے عہدے کے خالی ہونے پرڈپٹی چیئرمین کےپاس بھی یہ اختیارنہیں ہوتا، ڈپٹی چیئرمین بطورقائم مقائم چیئرمین فرائض صرف اسی صورت انجام دے سکتے ہیں جب چیئرمین نیب عہدے پر موجودہوں تاہم وہ چھٹی، بیماری، معطلی یا کسی اور وجہ کی بنیاد پر کام نہ کررہے ہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز نیب نےنیوزون پرچیئرمین نیب سے متعلق چلنے والی خبر کو من گھرٹ اورجھوٹی قراردیا تھا اور خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خبر کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے، نیب نے دباؤ، بلیک میلنگ کو پس پشت رکھ کر اپنا کام کیا، بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف یفرنس کی بھی منظوری دی، بلیک میلر گروہ کے خلاف ملک بھرمیں بیالیس ایف آئی آردرج ہیں۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

    نیب ترجمان نیب کے مطابق اس گروہ کیخلاف مقدمات میں بلیک میلنگ اور اغوا برائے تاوان ، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے کے ثبوت ہیں۔ اس گروہ کے لوگ نیب، ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر بلیک میل کرتے ہیں۔ نیوز ون کی خبر بھی بلیک میلنگ کرکے نیب ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔

    نیب نے مزید بتایا کہ بلیک میلر گروہ کا سرغنہ فاروق کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے جبکہ نیوز ون نے اپنی خبر کی تردید اور اسےحقائق کے منافی تسلیم کیا ہے۔ چیئرمین نیب سے دل آزاری پر معذرت بھی کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے کرپشن الزام پر نیوز ون کے سی ای او عمر احمد خان کو حراست میں لیا تھا۔

  • شہباز شریف کا چیئرمین نیب سے متعلق حالیہ معاملے سے لاتعلق رہنے کا اعلان

    شہباز شریف کا چیئرمین نیب سے متعلق حالیہ معاملے سے لاتعلق رہنے کا اعلان

    لندن : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین نیب سے متعلق حالیہ معاملے سے لاتعلق رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہتے ہیں کسی کی  ذاتی زندگی سے پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں، ہم اپنے سیاسی اور قانونی بیانیےپر قائم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کیخلاف من گھڑت ضبر پر واضح کیا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے حالیہ معاملے پر ملوث نہیں ہوں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا نیب پر ہمارا مؤقف اصولی اورقانونی ہے، نیب سےمتعلق اپنےمؤقف کاہر فورم پر اظہار کرتے رہیں گے، کسی کی ذاتی زندگی سےپارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں، ہم اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے پر قائم رہیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز نیب نےنیوزون پرچیئرمین نیب سے متعلق چلنے والی خبر کو من گھرٹ اورجھوٹی قراردیا تھا اور خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خبر کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے، نیب نے دباؤ، بلیک میلنگ کو پس پشت رکھ کر اپنا کام کیا، بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف یفرنس کی بھی منظوری دی، بلیک میلر گروہ کے خلاف ملک بھرمیں بیالیس ایف آئی آردرج ہیں۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

    نیب ترجمان نیب کے مطابق اس گروہ کیخلاف مقدمات میں بلیک میلنگ اور اغوا برائے تاوان ، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے کے ثبوت ہیں۔ اس گروہ کے لوگ نیب، ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر بلیک میل کرتے ہیں۔ نیوز ون کی خبر بھی بلیک میلنگ کرکے نیب ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔

    نیب نے مزید بتایا کہ بلیک میلر گروہ کا سرغنہ فاروق کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے جبکہ نیوز ون نے اپنی خبر کی تردید اور اسےحقائق کے منافی تسلیم کیا ہے۔ چیئرمین نیب سے دل آزاری پر معذرت بھی کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے کرپشن الزام پر نیوز ون کے سی ای او عمر احمد خان کو حراست میں لیا تھا۔

  • چیئرمین نیب نے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، ترجمان

    چیئرمین نیب نے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، ترجمان

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین نیب نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، انہوں نے اپنے کالم میں بعض شخصیات اور کیسز کا غلط ذکر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی چینل کے کالم نگار جاوید چوہدری کے حالیہ کالم پر رد عمل میں نیب ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

    چیئرمین نیب کے حوالے سے بیانات درست نہیں ہیں۔ ان کے اس کالم پر نیب پہلے ہی وضاحت دے چکا ہے، ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں بعض شخصیات اور کیسز کا غلط ذکر کیا ہے، جاوید چوہدری نے اس حوالے سے اپنے ٹی وی چینل کے بیپر میں خود وضاحت بھی کی تھی۔

    نیب ذرائع کے مطابق قومی ادارے کی جانب سے 17 مئی 2019ء کو جاوید چودھری کے کالم پر وضاحت جاری کر دی گئی تھی، یہ وضاحت نیوز چینل پر نشر اور اخبارات میں بھی شائع کی گئی۔

    دوسری جانب معروف ٹی وی چینل کے کالم نگار کہتے ہیں کہ کالم میں جو کچھ بھی لکھا وہ چیئرمین نیب کی زبانی ہے، چیئرمین نیب کی باتیں درست ہیں تو وہ تصدیق کردیں اور اگر باتیں جھوٹی ہیں تو تردید کردیں۔

    مزید پڑھیں: نیب غیرجانبدار نہیں، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب غیرجانبدار نہیں ہے، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے نیب کو بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق چیئرمین نیب کی باتوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ چیئرمین نیب کو پریس میں ایسی باتیں نہیں کرنا چاہئیں۔