Tag: چیئرمین واپڈا

  • نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پر بھارتی حملہ، چیئرمین واپڈا کی ڈیم سائٹ پر ملازمین سے ملاقات

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پر بھارتی حملہ، چیئرمین واپڈا کی ڈیم سائٹ پر ملازمین سے ملاقات

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی حملے کے بعد، چیئرمین واپڈا کی جانب سے پروجیکٹ کا دورہ کیا گیا اور ملازمین سے ملاقات کی گئی۔

    چیئرمین واپڈا نے نوسیری میں واقع ڈیم سائٹ پر نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے ڈیم سائٹ پرتعینات واپڈا ملازمین سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی، چیئرمین واپڈا نے ڈیم، ڈی سینڈرز اوران ٹیک کا تفصیلی دورہ کیا۔

    بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری 6 گھنٹے جاری رہی۔

    بھارت کا جنگی جنون: پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد

    بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ان ٹیک گیٹس کے ہائیڈرولک یونٹ ون کو نقصان پہنچا، بھارتی حملے سے ڈی سینڈرز 1 اور 3 کے ری انفورسمنٹ اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

    حملے میں ملازمین کے رہائشی کیمپ اور ایمبولینس سمیت میڈیکل سہولت کو ٹارگٹ کیاگیا، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ عالمی قوانین مکمل جنگ میں بھی واٹر اسٹرکچرز پر حملے کی اجازت نہیں دیتے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-also-attacked-neelum-jhelum-hydropower-project/

  • چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی تعیناتی  ہائی کورٹ میں چیلنج

    چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی تعیناتی ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی تعیناتی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجادغنی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین واپڈا کی تعیناتی اوپن میرٹ اور قوانین کے برعکس کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ تعیناتی کیلئے مشترکہ مفادات کونسل سے بامعنی مشاورت آئینی تقاضا ہے، استدعا ہے کہ چیئرمین واپڈا کی تعیناتی غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قرار دی جائے۔

    یاد رہے 12 اگست کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کو نیا چیئرمین واپڈا تعینات کیا گیا تھا۔

    نئے چیئرمین واپڈا کے لئے ناموں کی سمری ارسال کی گئی تھی ، سمری میں سجاد غنی کا نام سر فہرست تھا جب کہ شمس الدین شیخ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل کا نام بھی شامل تھا۔

    چیئرمین واپڈا کی تعیناتی 5 سال کیلئے کی گئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی واپڈا کے23ویں چیئرمین ہیں۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

  • عالمی ماہرین نے دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کلیئر قرار دے دی

    عالمی ماہرین نے دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کلیئر قرار دے دی

    اسلام آباد: عالمی ماہرین نے دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کلیئر قرار دے دی، دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے عالمی ماہرین نے دیامیر بھاشا ڈیم کی سائٹ تعمیر کے لیے کلیئر قرار دے دی ہے، چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال جون سے ہوگا۔

    چییئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے سالانہ تین کروڑ ڈالر درکار ہیں۔

    مہمند ڈیم 49 سال پہلے منظور ہوا تھا لیکن اس پر کام شروع نہ ہوسکا، منصوبے سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور 12 لاکھ ایکڑ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صوبوں کو واٹر مینجمنٹ پر توجہ دینا ہوگی، پانی کے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو مسائل مزید گھمبیر ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈیم فنڈز میں 8 ارب اکتالیس کروڑ روپے سے زائد رقم جمع

    سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک ڈیم فنڈز میں (آٹھ ارب اکتالیس کروڑ چوبیس لاکھ سات ہزار چھ سو بیاسی روپے) جمع ہوئے۔

    پاکستانیوں نے ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ اور موبائل میسج کے ذریعے بھی ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروائے جبکہ مختلف بینکوں میں کھولے جانے والے ڈیمز فنڈ میں رقم جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

  • دیا میربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیر کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

    دیا میربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیر کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا سے دیا میربھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ہے، ڈیمز کی تعمیر کی بذات خود نگرانی کروں گا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات میں دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے عمران خان کو واپڈا کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کو ڈیمز کی جلد تکمیل پرزور دیا، اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر پانی کے صرف 185ذخائرہیں جن میں دو ڈیم شامل ہیں۔

    اس کے مقابلے میں بھارت کے پاس 5000 آبی ذخائر ہیں جبکہ چین میں چار ہزار بڑے ڈیمز سمیت مجموعی84ہزار آبی ذخائر موجود ہیں، پاکستان کے حصے میں سالانہ 45 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے جس کا 80 فیصد 3 ماہ جبکہ بقیہ 20 فیصد باقی 9 ماہ میں آتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ ملک بنانا ہے، ڈیمز کی تعمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افادیت کے پیش نظر منصوبے کی نگرانی میں اپنے ذمہ لے سکتا ہوں۔