Tag: چیئرمین پاکستان علما کونسل

  • پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ کو کاٹ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

    پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ کو کاٹ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے جو ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بڑھے گا اُسے کاٹ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع، سلامتی اور استحکام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    چیئرمین علما کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے ثابت کردیا جو ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بڑھے گا اُسے کاٹ دیا جائے گا۔

    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

    حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ، اللّٰہ تعالی نے پاکستان، افواج پاکستان اور مسلم امہ کو عظیم کامیابی دی، پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔

  • گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، علامہ طاہراشرفی

    گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، علامہ طاہراشرفی

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے اے آروائی نیوزکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کےبہت سے لوگ مذاکرات چاہتےہیں لیکن اناقربان کرناہوگی۔

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خودپرقابو رکھتےتو یہ نوبت نہ آتی ، ان کی حکومت کسی نے نہیں انہوں نے خود گرائی۔

    چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ گارنٹی سے کہتاہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کے لئے سب کے پاؤں پکڑنے کو تیارہوں لیکن سوال یہ ہے معاملات کی بہتری کےلیے بانی پی ٹی آئی کا ضامن کون بنے گا، دنیا میں کوئی ایسا شخص ہےجو بانی پی ٹی آئی کا ضامن بنے، بطور صدر عارف علوی نے کوشش کی تواس وقت بھی ضامن کا سوال ہوا۔

    علامہ طاہراشرفی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو قمرباجوہ نے کہا تھا مستعفی نہ ہوں، 3 ووٹ کا فرق ہے لیکن بانی پی ٹی آئی غلط معلومات پر مفروضہ بنا چکے تھے کہ قمرباجوہ ان کے خلاف ہیں۔

    پاکستان علما کونسل کے سربراہ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کو کہا تو جواب ملا قمرباجوہ شہبازشریف سے مل گیا ہے ، بانی پی ٹی آئی کو مستعفی ہونےسے 3روز قبل کہا فوج آپ کے خلاف ہوتی تو میں آپ کے پاس نہ ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ادارے کی جانب سے ناراض ایم این ایز کی لسٹ دی گئی اورکہا گیا انکو راضی کرلیں، 12ایم این ایز مجھ سے رابطے میں تھے، جو صرف بانی پی ٹی آئی کے نہ ملنے پر ناراض تھے،بانی پی ٹی آئی ان کو بلاکر راضی کر سکتے تھے، اپنی غلطی بھی تومان لیں، وپ ایم کیوایم کےپاس گئے تو وہاں جاکر بات ہی نہیں کی۔

    سابق آرمی چیف سے متعلق طاہراشرفی نے کہا کہ قمرباجوہ سے ملاقات ہوتی ہےوہ کہتےہیں کہ سچ بول دیا تو یہ سب منہ چھپاتے پھریں گے۔

    بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہوئے ہیں، دوست ممالک پریشانی کے بغیر پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں، پہلے فیز میں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آرہی ہے ، جو 30 ارب ڈالرز تک پہنچے گی، سرمایہ کاری لانے کا سارا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف اور سپہ سالار کو جاتا ہے.