Tag: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

  • جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر برقرار رہیں گے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی

    جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر برقرار رہیں گے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی

    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنید اکبر کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کے بعد سلمان اکرم راجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کی حیثیت سے جنید اکبر کی خدمات جاری رہیں گی۔

    سکمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جنید اکبر کی دیانتداری اور صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے، جنید اکبر عوامی فنڈز کے حکومتی استعمال پر نگرانی جاری رکھیں گے، بانی نے جنید اکبر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

    گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا تھا، انھوں نے استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ دل سے قبول کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہیں تو اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کو تیار ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-directs-junaid-akbar-to-resign-as-pac-chairman/

  • وزیر اعظم  نے نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا

    وزیر اعظم نے نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    فیصلے کا اطلاق 14 اکتوبر 2022 سے ہوگا، خیال رہے کہ نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متحرک ترین رکن ہیں، اور وہ پیپلز پارٹی دور میں بھی پی اے سی کے رکن رہ چکے ہیں۔