Tag: چیئرمین پیپلزپارٹی

  • بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں نوازشریف سے خیریت دریافت کی، قمر زمان کائرہ ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ بھی ہمراہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل پہنچے ، جہاں انھوں نے نوازشریف سے ملاقات کی ، قمر زمان کائرہ ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں بلاول بھٹو نے نوازشریف سے خیریت دریافت کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا میں صرف میاں صاحب کی طبیعت اور بیماری کا پوچھنے کیلئے آیاتھا، دوسری باتیں بھی ہوئی، چارٹرآف ڈیموکریسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

    جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ملاقات نوازشریف کے کمرے سے ملحقہ صحن میں کرائی جائےگی ، ملاقات سےقبل جیل اورملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    بلاول بھٹو نوازشریف کی مزاج پرسی کرنےجارہےہیں جوبری بات نہیں ، ترجمان


    ترجمان بلاول بھٹو چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بلاول بھٹو نواز شریف سے مل رہے ہیں، بلاول بھٹو نوازشریف کی مزاج پرسی کرنے جا رہے ہیں جو بری بات نہیں ، قیاس آرائیوں سےگریز کرناچاہیے، ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

    خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی ہفتہ کونوازشریف سےملناچاہتے تھے تاہم ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سےاجازت میں تاخیر اور وقت کی کمی کے باعث ملاقات نہ کرسکے تھے، جس کے بعد بلاول بھٹو نے ملاقات کیلئے لاہور میں اپناقیام ایک دن بڑھا دیا تھا۔

    گذشتہ روز بلاول بھٹونے پی پی پارلیمانی پارٹی پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کی بیماری پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا تھا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں،ب ملاقات کاکوئی سیاسی ایجنڈانہیں ، نواز شریف علیل ہیں،علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہئے۔

    مزید پڑھیں :  بلاول بھٹو کو نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

    واضح رہے ہفتے کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کیلئے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے ملاقات کےلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کودرخواست دی تھی، درخواست میں بلاول بھٹو نے نوازشریف سےملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

    بعد ازاں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملنے دیاجائے گا، جیل قوانین اور مینول کے مطابق ملنے دیا جاسکتا ہے، پنجاب حکومت کو اس ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کر دی ہے۔

  • خدا نہ کرے پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑے، بلاول بھٹو

    خدا نہ کرے پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا خدا نہ کرے پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑے، برصغیرکے نوجوان نسل کوجنگ کی قیمت ادا کرنی  پڑےگی، امید ہے مودی انتخابی مہم کوامن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارتی اخبار دی ہندو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا خدا نہ کرے پاکستان،بھارت میں جنگ چھڑے، جنگ کی اصل قیمت عوام کواداکرنی پڑےگی۔

    [bs-quote quote=”امید ہے مودی انتخابی مہم کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”بلاوال بھٹو”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا برصغیرکے نوجوان نسل کوجنگ کی قیمت اداکرنی پڑےگی، دونوں ممالک کے تناؤ میں کمی ہی موجودہ بحران کااصل جواب ہے، تنازعات کے پرامن حل کی طرف بڑھناہوگا، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کاسوچناہوگا۔

    پی پی چیئرمین نے کہا امید ہے مودی انتخابی مہم کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنائیں گے اور بھارت اورپاکستان بیٹھ کرمسئلہ کشمیرحل کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ اور معصوم کشمیری پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں، کشمیریوں پر اب یہ مظالم ختم ہونے چاہئیں، پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    اس سے قبل بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا حکومت کااوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ بدقسمتی ہے، پاکستان کوتمام عالمی فورمزپراپنا نقطہ نظرپیش کرناچاہئے اور بھارتی جارحیت بےنقاب کرنی چاہئے، ایسےفیصلےاچھی حکمت عملی نہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔

  • نانا اور والدہ  کے اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا،بلاول بھٹو

    نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا، پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا، دونوں عظیم رہنماؤں کے وارث پارٹی کی تنظیم، جیالے ہیں، شہید نانا اور والدہ کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قیادت، عہدیدار، جیالے مقصد کی خاطر سخت محنت کے لیے تیار ہیں، پارٹی رہنما و جیالے اپنی ثابت قدمی کا ثبوت پیش کر چکے، ان کا کردار ، خدمات اور قربانیاں تاریخ میں لکھی جائیں گی، جبرکی قوتوں کے خلاف جدوجہد بہت جلد بارآور ہوگی۔

    [bs-quote quote=”شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    چیئرمین پی پی نے کہا پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، پارلیمان کی بالادستی کے لیے سرگرم عمل رہیں گے، قانون کی عملداری کے لیے بھی جدوجہد کرتے رہیں گے، 1973 کا دستور دیا، نیوکلیئر پروگرام سے ملک کو ناقبلِ تسخیر بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ زخم خوردہ پاکستان کا مداوا کیا، بھارت کو شملہ معاہدے پر مجبور کیا، صوبوں کو خود مختاری دی، پارلیمان و صوبوں کو اختیارات منتقل کیے، پارٹی قیادت نے پارلیمان کو مکمل بااختیار بنایا اور کے پی ، گلگت بلتستان نے پارٹی کے دور حکومت میں پہچان حاصل کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا اسی دور میں پہلی بار کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ ملنا شروع ہوئے، مضبوط جمہوریت کے لیے پارٹی کی جدوجہد پر کوئی سوال نہیں،  شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہےہیں۔

    شہیدبھٹواورمحترمہ شہیدکافلسفہ مشعل راہ ہے، آصف زرداری


    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری نے یوم تاسیس  کے موقع پر اپنے پیغام  میں کہا پاکستان پیپلزپارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے، استحصالی قوتوں کو شکست تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلسفہ مشعل راہ ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے، جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔

    سابق صدر نے کہا  1973 کے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی،  پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دی۔

    مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس، تیاریاں مکمل، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے قیام کو پچاس سال مکمل ہوچکے ہیں، پانچ بار پاکستان پر حکومت کرنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت آج اپنا اکیاون واں یوم تاسیس منارہی ہے۔

     پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس پر سکھر میں تاریخی پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

  • منی بجٹ سے اگر فائدہ ہوا تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ،بلاول بھٹو

    منی بجٹ سے اگر فائدہ ہوا تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ،بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے، بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے ہی کہا تھا حکومت اچھا کام کرے گی تو تعریف کروں گا، بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں لائی گئی، کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا، صرف انقلابی باتیں کی گئیں، اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے تو بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھانےسےغریب عوام متاثرہوں گے، وعدہ کیا گیا تھا عوام کی زندگی آسان بنائی جائے گی۔

    بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے،بلاول

    چیئرمین پی پی نے کہا بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے، یہ دیکھا جائے کہ اس کی تشہیر پر کتناپیسہ خرچ کیاگیاہے، میکرو اکنامکس کے حوالے سے بھی کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی تھی، لگ رہاہےتبدیلی والےاحتساب کےسلسلےسےبھاگ رہےہیں، اپوزیشن کا پبلک اکاؤنٹس چیئرمین شپ کا حق چھیناجارہاہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نےکڑےاحتساب کیلئےچوہدری نثارکوکمیٹی کاچیئرمین بنایاتھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جائے۔

    اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے،بلاول

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اے پی این ایس کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارےخیال میں 18ویں ترمیم لپیٹنے کی کوشش ہورہی ہے، رائٹ آف انفارمیشن پر کس طرح عمل کریں گے، جب میڈیا کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں جارہی، انسانی حقوق وزیر اور دیگر کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈے کرتے ہیں، اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے، حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ آزای اظہار رائے کا حق محفوظ رہے، امید کرتے ہیں آئندہ بجٹ میں عوام کے لیے بہتری آئے گی۔

    فواد چوہدری کے بیان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندےکی جانب سے منتخب نمائندے کیخلاف غلط گفتگو کی گئی،منتخب نمائندےایسی گفتگوکریں گےتوماحول خراب ہوگا، آج تک عوام کیلئے کوئی بھی کلیئر پلان نہیں دیا گیا۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کا اعلان

    بلاول بھٹو زرداری کا احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کا اعلان

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں جاری کسانوں اور محکمہ صحت کے ملازمین کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پیپلزپارٹی مظاہرین کے ہمراہ احتجاج میں شامل ہوجائے گی۔

    بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے حکومت پنجاب کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماضی کی تاریخ دہرانے سے باز رہے اور غریبوں کا معاشی طور پر قتل عام فوری طور پر بند کرے۔

    مزید پڑھیں : کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، 1 کسان جاں بحق

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے غریبوں کا ذریعہ معاش ختم کر رہی ہے، پنجاب حکومت کے پاس اورنج لائن منصوبے کے لیے تو اربوں روپے کا بجٹ ہے مگر کسانوں اور غریبوں کو ریلیف دینے  کے لئے کچھ نہیں ہے۔

    مظاہرے میں گرمی کے باعث جاں بحق ہونے والے کسان سمیع اللہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زدرای کا کہنا تھا کہ ’’ شدید گرمی کے باوجود کسان اپنے جائز حقوق مانگنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں، مظاہرے میں موجود بیشتر کسانوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں ملتان، کبیروالا، لودھراں سے ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر واضح ہے کہ اگر حکومتِ پنجاب نے کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پیپلزپارٹی ان کے حقوق کی جدوجہد میں شامہ ہوجائے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماء چوہدری منظور اور رانا فاورق مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنوں میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے پنجاب اسمبلی کے باہر بیرونِ ملک سے اشیاء کی درآمد کروانے اور فصلوں پر قیمتوں میں اضافے کے لئے جبکہ ملتان کے شہر نشتر روڈ پر واقع نشتر ہسپتال کے ایم ایس اور نرسنگ ہیڈ کے خلاف ہسپتال کی نرسوں نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔