Tag: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

  • پیپلزپارٹی آج مٹھی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    پیپلزپارٹی آج مٹھی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مٹھی : پیپلزپارٹی آج مٹھی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا پہلا انتخابی مہم کاجلسہ آج مٹھی میں ہوگا ، ماروی گراؤنڈ میں جلسےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور پنڈال سجا دیا ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ماروی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں بلاول بھٹو الیکشن مہم کا باضابطہ آغاز اور آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کریں گے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں پچاس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسہ گاہ کےاطراف سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلسہ آج شام پانچ بجے شروع ہوگا، جس میں شرکت کیلئے تھرپارکر کے مختلف شہروں سے کارکنان آئیں گے۔

    اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مٹھی میں جلسے میں آصف زرداری سمیت مرکزی قیادت شرکت کرے گی، یہ جلسہ ماضی کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا۔

    عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ 16 نومبرسے آصف زرداری کےپی کاتفصیلی دورہ کرین گے ، انتخابات8 فروری کو ہونے ہیں،شیڈول آنا ابھی باقی ہے، پیپلزپارٹی کا یہی مؤقف تھا آئین کے مطابق الیکشن تاریخ دی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف بننےوالے روایتی اتحاد کو خوش آمد کہتے ہیں، پیپلزپارٹی مایوسی کا شکار نہیں اس اتحاد کو شکست دیں گے ، پیپلزپارٹی علاقائی جماعت ہے تو اسکےخلاف اتحاد کیوں بن رہےہیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح گراؤنڈمیں مقابلہ کرنے کوتیار ہے۔

  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی فلسطین کے سفارتخانے آمد

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی فلسطین کے سفارتخانے آمد

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فلسطین کے سفارتخانے پہنچ گئے، فلسطینی سفارتکار سے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی پاکستان میں فلسطینی سفارتکار احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات ہوئی۔ بلاول نے فلسطینی سفارتخانے کے دورے کے دوران سفارتکار سے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اہلیانِ فلسطین کے لیے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا۔

    فلسطینی سفارتکار نے بلاول بھٹو کو فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا۔ بلاول بھٹو نے فلسطینی سفارتخانے کی گیسٹ بُک میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

    اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کےعوام کیساتھ کھڑا ہے۔ پیپلزپارٹی نے فلسطینی لیڈرشپ کے ساتھ مل کر دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا۔

    انھوں نے کہا کہ یاسر عرفات نے فلسطین کاز کیلئے جدوجہد پر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاسر عرفات نے گڑھی خدا بخش آکر ذوالفقار بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر داغ ہے،

    بلاول نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اسپتال پر بمباری کی، اسرائیل نے ثابت کردیا اس کا وجود دنیا کیلئے ایک سیکیورٹی رسک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی ہمراہ تھے۔

  • ‘کابل میں خواتین اور بچوں کو  نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پار کردی’

    ‘کابل میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پار کردی’

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کابل میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بناکردہشتگردوں نےہرحدپار کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کابل میں قیام امن کی افسوسناک صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں،افغانیوں پردھماکےانسانیت پرحملہ ہے، کابل میں خواتین،بچوں کو بھی نشانہ بناکردہشتگردوں نےہرحدپار کردی۔

    بلاول بھٹو نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق افراد کےلواحقین سےاظہارافسوس کرتے ہوئے کہا غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوام عالم کوپرامن حل ہرصورت میں ممکن بناناہوگا، افغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے گروہ دنیا کا امن سبوتاژ کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے افغان دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی، مارے جانے والوں میں 12 امریکی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ایک خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ دھماکوں میں 28طالبان گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔

    ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہوئے دھماکوں کے ‏بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے ہیں، جرمن وزیر دفاع ‏کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں داعش خود کش حملہ آور کابل جا رہے ہیں۔

  • نہاری اورحلوے کھانے کیلیے سیاسی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے، بلاول ن لیگ پر برس پڑے

    نہاری اورحلوے کھانے کیلیے سیاسی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے، بلاول ن لیگ پر برس پڑے

    راولاکوٹ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر یا پار کی باتیں کرنے والے پاؤں پکڑنے تک آگئے، ہمارے جیالے کسی کے پاؤں نہیں پکڑیں گے، نہاری اورحلوے کھانے کے لیے سیاسی اتحادمیں شامل نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے اور آپ کو آنےوالے کل میں بھی پیپلزپارٹی کی نظرآئےگی ، ذوالفقار بھٹو نے کشمیر کےعوام کیساتھ ملکرجدوجہد کی۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن کےدوران عمران خان کو قومی اسمبلی سے شکست دلائی، عمران خان کو آگے جاکر بھی شکست دیں گے لیکن بجٹ والےدن ادھر ادھر دیکھا تو پھر سے دوست غائب تھے، ہم امید کرتے ہیں شہبازشریف ان کو پکڑیں گے جو معاشی فیصلے کے وقت غائب تھے۔

    ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھول کر ہم ہرمخالف کے پاس پہنچے ، اس حکومت کو ٹف ٹائم دیا،ب سیاسی مخالفین سے ملنے کیلئے ہم جیل تک پہنچے ، ہم نے اپنے مخالف کو جیل میں بیٹھ کر نظریاتی بنایا تھا۔

    بلاول نے مزید کہا وہ تو کہتے تھے آر اور پار ہوگا، اب وہ کہتے ہیں جس کے بھی پاؤں پکڑنا پڑا پکڑیں گے ، آر اور پار کی سیاست سے لیکر پاؤ پکڑنےکی سیاست تک پہنچ گئے ، ہمارے جیالے کسی کے پاؤں نہیں پکڑیں گے، نہاری اورحلوےکھانےکےلیےسیاسی اتحادمیں شامل نہیں ہوں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو وزیراعظم منتخب کرکے ہم بنی گالہ کا رخ کریں گے اور کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے، یہ آزادکشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں، ان الیکشن سے سرحد کے دونوں جانب ایک ہی پیغام ہوگاکشمیر پر سودا نہ منظور۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہاہے وہ ناقابل برداشت ہے، ہم مودی کو اپنی شادیوں میں دعوت نہیں دیتے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینےکوتیارہیں، تاریخ کا بدترین ظلم اس طرف ہورہاہے ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے کہا کہ آپ نے 25جولائی کو ووٹ کی طاقت کیلئےگھر سے نکلنا ہے ، 25جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگاکر کشمیریوں کو کٹھ پتلی سے بچانا ہے، تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخ بےروزگاری اور مہنگائی ہے، پاکستان مہنگائی کی شرح میں بھارت،بنگلادیش اور جنگ زدہ افغانستان سے بھی آگے ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو ہم آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے اورحکومت بناکر بجٹ میں پہلا کام تنخواہوں،پنشن میں اضافہ کریں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ جب تک آزادکشمیر کےنوجوان کھڑے ہیں توکسی کو کشمیر کاسودا کرنے کی اجازت نہیں، کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہے، تو فیصلہ کرنا پڑے گا پوری دنیا کو ماننا پڑے گا کہ اپنے مستقبل کے فیصلے صرف کشمیر کے عوام کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے جوان حکم کریں جنگ ہوگی تو جنگ کرینگے ، دنیا کو ماننا پڑےگا کہ کشمیر ڈکٹیٹیشن پر نہیں چلتا، کشمیری کسی کے دباؤ میں نہیں آئے وہ خود فیصلہ کریں گے اور کشمیریوں کا فیصلہ اسلام آباد اور دہلی کو بھی مانناپڑےگا۔

  • تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کا انکم ٹیکس، بلاول بھٹو  نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

    تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کا انکم ٹیکس، بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کے انکم ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈزتک پر10فیصدٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ناقابل برداشت ٹیکسوں سےعوام کاخون نچوڑرہےہیں، تنخواہ دارطبقےپر150ارب کے انکم ٹیکس کا آئی ایم ایف مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نےعوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکا مارنے کی منصوبہ بندی کرلی، عوام کی جیبوں سےپیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی۔

    چیئرمین پی پی نے کہا حکومت نےپنشن،پروویڈنٹ فنڈزتک پر10فیصدٹیکس لگانےکی تیاری کرلی، اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاؤنسزتک پرٹیکس لگ رہاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دارطبقےکامیڈیکل الاؤنس ختم کرنیکی کوشش عوام دشمنی کی انتہا ہے ، ہوٹل ملازمین کودوران ملازمت ٹیکس فری کھانانہیں ملے گا اور تعلیمی اداروں کےملازمین بچوں کومفت تعلیم دلانے سے قاصررہیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹیکس استثنٰی خاتمے پر اسپتال ملازمین کورعایتی علاج نہیں ملےگا، ریاست مدینہ کانعرہ لگاکرعمران خان نےظالم بادشاہ کی سلطنت قائم کرلی، عوام کاخون نچوڑکراشرافیہ کی عیش پرستی کاسامان پیداکیاجارہاہے۔

  • سینیٹ الیکشن : بلاول نے پی ڈی ایم کی کامیابی کا دعویٰ کردیا

    سینیٹ الیکشن : بلاول نے پی ڈی ایم کی کامیابی کا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کامیاب ہو چکی ہے، اپوزیشن کو ملنے والا ایک اضافی ووٹ بھی بونس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی، الیکشن سے ایک دن قبل ہمارے امیدوار کونااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی، جس حکومت کو یہ الیکشن جیتناچاہیئے تھا ، آج حکومت ہاررہی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن میں شکست اور گھر جانے کے خوف کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے، ہم مل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے۔

    چیئرمین پی پی نے مزید کہا پی ڈی ایم کامیاب ہو چکی ہے، اپوزیشن کو ملنے والا ایک اضافی ووٹ بھی بونس ہے، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کوبےنقاب کردیا،ہم نے دکھا دیا ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔

    خیال رہے سنتیس سینیٹرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے ، قومی اسمبلی میں وزیراعظم سمیت ڈھائی سو سے زائدارکان نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

    وفاق کی دونشستوں پرحکومت اور اپوزیشن اتحادمیں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے بھی کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے۔