Tag: چیئرمین پی اے سی

  • بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو  چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

    بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے مجھے ہدایت مل چکی ہے، آفیشل چینل سے پیغام ملتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے ایسے پیغامات پہلے بھی مل رہے تھے، میں بانی پی ٹی آئی کی امانت انہیں لوٹانے کو تیار ہوں، مجھےحکم ہوا تو پارٹی عہدہ بھی چھوڑدوں گا۔

    گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے ٹی سی راولپنڈی میں پتہ چلاکہ 42کیسز میں نامزد ہوں، وہاں کہا گیا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کاپیغام جیل سےباہرلاتی ہیں۔جنید اکبر

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام تو سارے جیل سےباہر لاتے ہیں، میں نےاپنےبھائی کو جیل سے باہر لانا ہے۔

    علیمہ خان نے مزید کہا کہ جنید اکبر کو پی اے سی سے استعفیٰ دینے کا عمران خان نے پیغام دیا، انھوں نے کہا پی اے سی کی چیئرمین شپ عمر ایوب کو دیں اور جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے کس کو چیئرمین پی اے سی  بنانے کا فیصلہ کیا؟ نام سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی نے کس کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا؟ نام سامنے آگیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے اہم رہنما کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کرلیا اور سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے نام فائنل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لیے نام سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری دی۔

    بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بعد حامد رضا ،شیخ وقاص اکرم کے نام تجویز کئے تھے اور چیئرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کوطےکرنےکی ہدایت کی تھی۔

    اسلام آباد:شبلی فراز نے مشاورت کےلئے معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا تاہم صاحبزادہ حامد رضا نے کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا۔

    سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص کا نام فائنل کیا گیا ،سنی اتحاد کونسل سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص کا نام تجویز کریں گے۔

  • نیب نے پولیٹیکل انجینئرنگ میں مدد کی: چیئرمین پی اے سی

    نیب نے پولیٹیکل انجینئرنگ میں مدد کی: چیئرمین پی اے سی

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں چیئرمین نیب کی پیشی کے موقع پر کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر نے کہا کہ نیب کا پرائم فنکشن لوٹی گئی رقم کی ریکوری تھا، نیب نے پولیٹیکل انجینئرنگ میں مدد کی ہے، تاہم چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پولیٹیکل انجینئرنگ کا لفظ نیب میں ہے ہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے، جہاں ان سے سخت سوالات کیے گئے۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری تنویر نے نیب حکام سے سوال کیا نیب نے جو رقم ریکور کی ہے اس میں تضاد کیوں ہے، کمیٹی میں جو ریکوری دکھائی گئی میڈیا میں مختلف تھی، پریس میں 820 ارب رپورٹ ہوا، یہاں 588 دکھا رہے ہیں، ہمیں بتائیں کہ پبلک فنڈز آفس ہولڈرز کی کرپشن میں کتنی ریکوری ہوئی؟

    چیئرمین نیب نے اس پر جواب دیتے ہوئے کمیٹی سے استفسار کیا کہ آپ کے ذہن میں لوٹی گئی رقم کا کیا تصور ہے؟ ہم تو مضاربہ اسکینڈل اور ہاؤسنگ اسکیم کو بھی کرپشن سمجھتے ہیں۔

    نیب حکام نے بتایا کہ 444 کیسز میں پلی بارگین ہوئی، پلی بارگین کی منظوری نیب نہیں عدالت دیتی ہے۔ کمیٹی نے پوچھا کہ کوئی افسر پلی بارگین کرتا ہے پھر وہ ڈیوٹی پر چلا جاتا ہے تو اسے کیسے دیکھتے ہیں؟ چیئرمین نیب نے کہا 99 فیصد لوگ واپس ڈیوٹی پر نہیں گئے۔

    چیئرمین نیب نے کہا نیب ہدایت کی صوبائی حکومت یا چیف سیکریٹری تعمیل نہ کرے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے، رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے کیسز میں فرق ہے، رضاکارانہ واپسی میں کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جا سکتا تھا، 2016 میں سپریم کورٹ نے رضاکاروانہ واپسی کو روک دیا تھا۔

    چیئرمین نیب کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم، چھوٹی اسکیموں کے فراڈ میں ایک لاکھ 77 ہزار افراد کو رقوم واپس دلوائی گئیں، ایسے فراڈز میں 25 ارب سے زائد کی ریکوری ہوئی جو عوام کا پیسہ تھا انھیں دیا، ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے بغیر کمپرومائز 5 ارب وصولی کی گئی، ایک اسکیم میں تو میرے بھی 45 لاکھ ڈوبے۔

    چیئرمین نیب نے کہا ہم کوشش کرتے ہیں ریکوری کریں، اتنے کام کی تھوڑی ستائش کر دیں، چیئرمین پی اے سی نے جواب میں کہا ہم ستائش کرتے ہیں، چیئرمین نیب نے کہا میڈیا کے سامنے ستائش کر دیں، کمیٹی نے کہا آپ کے اچھے کام مانتے ہیں، اب آپ کی تنخواہیں بڑھا دیں۔

    کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ نیب نے پولیٹیکل انجینئرنگ میں مدد کی ہے، نیب چیئرمین نے جواب دیا ایک بھی کیس بتا دیں پھر بات کریں گے، آپ سے آپ کے چیمبر میں ملوں گا، کمیٹی چیئرمین رانا تنویر نے کہا نیب نے احتساب مخصوص زاویے کے ساتھ کیا اس پر بات کریں گے، تاہم چیئرمین نیب نے کہا نیب کے بارے میں غلط تاثرات بنائے گئے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا نیب قوانین میں پارلیمنٹ ترامیم کرے اور انھیں بہتر کرے اور ادارے کو مستحکم کریں، ترامیم کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں ہونی چاہیئں، براڈ شیٹ سمیت ہر معاملے پر کمیٹی کو وضاحت دیں گے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے بعد چیئرمین نیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نیب کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دوں گا، یہ بھول جائیں نیب کی کسی کےساتھ کوئی وابستگی ہوگی، نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے۔

    انھوں نے کہا پولیٹیکل انجینئرنگ کالفظ نیب میں ہے ہی نہیں، شاہد خاقان سابق وزیر اعظم اور میرے لیے قابل احترام ہیں، ان کے بارے میں بات نہ کریں۔ جب سوال کیا گیا کہ عمران خان چلے گئے کیا آپ عہدے سے مستعفی ہوں گے؟ اس پر چیئرمین نیب نے کہا آفس میں آئیں جواب دوں گا، جیسے آپ کہیں گے کرلیں گے۔

  • خورشید شاہ نے کہا شہباز شریف بیمار ہیں تو کسی اور کو چیئرمین پی اے سی بنالیں: رانا تنویر

    خورشید شاہ نے کہا شہباز شریف بیمار ہیں تو کسی اور کو چیئرمین پی اے سی بنالیں: رانا تنویر

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے کہا تھا شہباز شریف بیمار ہیں تو کسی اور کو چیئرمین پی اے سی بنالیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی چیئرمین شپ کے لیے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کا نام سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

    رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ اسمبلی میں مل کر چل رہے ہیں، پی اے سی کے سلسلے میں تجویز خورشید شاہ کی طرف سے آئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے لوگوں سے بات کی تو انھوں نے بھی اعتراض نہیں کیا، ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں، کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو دور ہو جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے

    رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہی رہیں گے، یہ تاثر غلط دیا گیا کہ شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے، وہ واپس آئیں گے اور پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں گے۔

    انھوں نے وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل کی اس تجویز پر کہ بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے، پر کہا کہ ندیم افضل واپس اگر پیپلز پارٹی میں آئیں تو تب ہی ان کی تجویز پر غور ہو سکتا ہے، وہ پی پی کی نہیں پی ٹی آئی کی بات کیا کریں۔

  • چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے

    چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آ گئے۔

    ذرایع پی پی کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تبدیلی کا معاملہ الجھ گیا ہے، دونوں اپوزیشن جماعتوں میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا چیئرمین کی تبدیلی کا فیصلہ یک طرفہ ہے، ن لیگ نے اعتماد میں لیے بغیر رانا تنویر کو چیئرمین نامزد کیا۔

    شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں موجود تھے، انھیں پیغام تک نہیں بھیجا گیا، ن لیگ کے یک طرفہ فیصلے سے ہم حیران ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فیصلے سے متعلق پی اے سی ارکان تک کو آگاہ نہیں کیا، ہم نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے ہر قسم کا تعاون کیا تھا۔

    ادھر ن لیگ نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی ہے، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    مریم اورنگ زیب نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہی ہیں، متحدہ اپوزیشن حکومتی نا اہلی کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • شہبازشریف کی  بطور چیئرمین پی اے سی کے خلاف درخواست مسترد

    شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی کے خلاف درخواست مسترد

    ٕاسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر  شہبازشریف کی بطورچیئرمین پی اےسی کےخلاف درخواست مسترد کردیا اور ریمارکس دیئے درخواست کوناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بینچ پرمشتمل جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اختر نے شہبازشریف کی بطور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی بطورچیئرمین پی اےسی کےخلاف درخواست خارج کردی اور ریمارکس دیے اچھےاندازمیں کیس پر دلائل دئیےگئے، درخواست کوناقابل سماعت قرار دے کرخارج کرتے ہیں۔

    ریاض حنیف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پی اے سی چیئرمین کے عہدے کے اہل نہیں۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف کی بطور پی اے سی چیئرمین تقرری کا فیصلہ محفوظ

    یاد رہے 17 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا تھا کہ آپ نے کیس پر مکمل طور پر دلائل دیئے، مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں توتحریر جمع کروا دیں۔

    درخواست گزار ریاض حنیف نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

    واضح رہے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں اپوزيشن لیڈرشہبازشریف سے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی تھی ،  جس میں حکومت اوراپوزیشن کاشہبازشریف کوچیئرمین پی اےسی بنانے پر اتفاق کرلیا تھا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف چور، ڈاکو، لٹیرے اور بے ایمان ہیں، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہوں، عمران خان نے بنایا تب بھی عدالت جاؤں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بلے کو دودھ کی رکھوالی دینے سے بہتر ہے احتساب ہی بند کردیں، چور ہی چوروں کا احتساب کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت کو لوٹنے والے حکومت کا خرچہ کروا رہے ہیں، جب بھی کوئی چور لٹیرا جیل جاتا ہے تو وہ بیمار ہوجاتا ہے، موجودہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو غیرآئینی سمجھتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کو کیسے چیئرمین پی اے سی بنایا گیا، عدالت جانے کا سوچ رہا ہوں: شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا کہ چور لٹیروں کے لیے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کو کھلی فضا میں رکھو، اسحاق ڈار سابق وزیراعظم کے جہاز میں فرار ہوئے تو آصف زرداری بھی جا سکتے ہیں۔

    ریلوے کی زمینوں کی لیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہیں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے، غریب کے لیے سستا اور امیر کے لیے مہنگا ٹکٹ ہوگا۔