Tag: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چاروں کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چاروں کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج میں نے چاروں کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا ہے، دیکھتے ہیں آگے کیسے چلتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے احکامات سامنے آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف نے بھی تمام کمیٹیوں سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے اب دیکھتے ہیں آگے کیسے چلتے ہیں، ہم نے بڑی کوشش کی کہ سسٹم کا حصہ رہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم 91 نشستوں کےساتھ اسمبلی میں بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا بات کرو آگے بڑھو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی کچھ نہیں ہورہا، کہیں کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، سیاست ہے اب دیکھتے ہیں آگے کیسے بڑھنا ہے۔

    دریں اثنا شہریار آفریدی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قائد کے حکم پر دونوں قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، بیرسٹر گوہر نے 18 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیے، بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے۔

    امجد علی خان، شہزادہ گستاسب، علی خان جدون بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمد خان نے بھی استعفیٰ دیا۔

    اس کے علاوہ ساجد خان، ارباب عامر، آصف خان، ارشد ساہی، شبیر قریشی اور اویس جھکڑ بھی مستعفی ہوئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-7-cases-bail-atc-28-aug-2025/

  • چیئرمین بیرسٹر گوہر کا 9 مئی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی

    چیئرمین بیرسٹر گوہر کا 9 مئی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے 9 مئی سے متعلق بیان کے بعد پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے آج 9مئی سے متعلق بیان دیا تھا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئی معذرت نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’9 مئی غلط تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا‘

    پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کا مؤقف وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پیش کیا، پارٹی کی جانب سے معذرت کا تاثر کسی طور درست نہیں۔

    تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق ہے، اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ یہ ایک ”فالس فلیگ آپریشن“ تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-bail-petitions-sc-hearing-20-aug-2025/

  • ہمارے 39 ایم این ایز نااہل ہونیوالے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    ہمارے 39 ایم این ایز نااہل ہونیوالے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    بونیر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 39 ایم این ایز نااہل ہونیوالے ہیں، بشریٰ بی بی پر کیسز جھوٹے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کی ضرورت ہے، بشریٰ بی بی پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کو پورے ملک میں پُرامن احتجاج ہوگا، ہماری سیاست کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

    اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں، ذین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔

    ان کے خلاف شواہد نہیں تھے، لیکن شواہد تو باقیوں کے خلاف بھی ہیں تھے، 5 اگست کو بانی عمران خان کی کال پر پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔ جہاں جو لیڈر شپ موجود ہے، وہی لیڈ کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پُر امن ہوگا، میں بونیر جاؤں گا اور وہاں احتجاج کو لیڈ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور محمود خان اچکزئی بھی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-reaction-ecp-statement-29-july-2025/

  • بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر

    بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی اور ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جنگ کی فضا اب بھی موجود ہے اللہ نے پاکستان اور افواج کو کامیابی سے نوازا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 1971 ہو یا 1965 ان دونوں جنگوں سے یہ جنگ زیادہ خطرناک تھی، دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں پاکستان کو کامیابی  ملنا اعزاز کی بات ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پوری قوم اتحاد قائم کرے اور متحد رہے اور اگر بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو پوری قوم ملکر جواب دے گی۔

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے بانی بڑے لیڈر ہیں یہ سختیاں اب ختم ہونی چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-on-government-formation-of-negotiation-committee/

  • جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

    جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جنگ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہترین پرفارم کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی عسکری اور قائدانہ صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کی ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں آرمی چیف نے بہترین پرفارم کیا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے واضح طور پر کہا کہ آج کے دن کوئی اگر مگر نہیں، تمام فورسز نے بہترین کام کیا، فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہو جانا چاہیے ہمیں تمام مسائل مل کر مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان پر 1971 کے بعد جنگ مسلط کی گئی، الحمداللہ پاکستان نے انڈیا کو 6 صفر سے شکست دی ہے پوری قوم متحد رہی ہم نے اس دن کو تشکر کے طور پر منایا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا بھارت کا غرور خاک میں ملایا، دعا ہے کہ یہ ملک متحد رہے اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/shehbaz-sharif-contact-political-leaders-10-05-2025/

  • اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

    اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں، ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا گیا ہے، صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیسے ہوئی سب کو بتایا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا کسی کو 2، 2 ٹکٹس نہیں ملے، بانی پی ٹی آئی کا خیال تھا ان کے پاس مرکز میں آپشن کم ہو جائیں گے۔

    صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سازش کا لفظ کیوں استعمال ہوا؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ساتھیوں میں آپس میں ہوتا رہتا ہے کوئی بڑی بات نہیں۔

    دریں اثنا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پارٹی افیئرز چلتے رہتے ہیں جہاں برتن ہوں وہاں کھٹکتے بھی ہیں، پارٹی کے معاملات پر میڈیا کو تشویش نہیں ہونی چاہیے یہ ہمارا اپنا معاملہ ہے۔

    عمرایوب نے کہا کہ یہ ہمارےگھر کا ایشو ہے ہم خود اسے حل کر لیں گے، ہم جانیں ہمارا کام جانیں، چیئرمین اور سیکریٹری جنرل حل کر لیں گے، سارے ساتھی ہمارے دل کا ٹکڑا ہیں اس پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-imran-khan-parliamentary-committee-national-security-18-03-2025/

  • ’مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے‘

    ’مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے‘

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کروڑپتی لوگ بیٹھے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کےآخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی تھی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں 2 ججز نہیں آئے، لیٹر لکھا ہے، جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہم بھی شریک نہیں ہوئے۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن پرفیصلہ ہوناباقی ہے، بانی پی ٹی آئی مقبول رہنماہیں انکی باتوں کوسنجیدہ لینا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نےوعدہ کیا تھا ریفارمز لے کر آئیں گے،حکومت ایک بھی قانون نہیں لاسکی جس سے ریفارمز آتیں، حکومت نے آج تک غزہ سےمتعلق ایک لفظ پارلیمنٹ میں نہیں کہا۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہےجمہوریت کی بنیاد ووٹ ہے، قومی اسمبلی کا13واں اجلاس ہورہاہے،حکومت کسی اجلاس میں بھی کورم پورانہ کرسکی۔

    مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ضرور ہیں لیکن الائنس کاحصہ نہیں بنے، اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کہا تھا ایوان نامکمل ہے، سپریم کورٹ نے ہمارےحق میں فیصلہ دیا اس پرعمل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نےالیکشن کمشنر سےمتعلق کوئی خط نہیں لکھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ میں آج بھی خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے، سسٹم کا حصہ رہتے ہوئے اسےتبدیل کریں گے، ہماری طرف سےعلی ظفر نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا کہ اجلاس مؤخر کیا جائے۔

  • وزیراعظم کی آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی

    وزیراعظم کی آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا اس پیشکش پر کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، ہم نے اسیران کی رہائی، 2 واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نےمینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

     

    دریں اثنا حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اعلان سامنے آیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا اعلان کریں، مذاکراتی کمیٹی بحال ہو جائے گی۔

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن کے معاملات سے باخبر ہیں، بانی نے مذاکراتی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ حکومتی رد عمل کو دیکھ کر کیا۔

  • مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہے کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کئے، جب ایک طرف سے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں توہم کس سے بات کریں، کیا ہم اس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ معاملہ یہ ہے جیل کا پھاٹک کھلتا ہے اور کوئی صاحب اچانک اعلان کردیتے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کو پتہ ہی نہیں ہوتا ان کی کمیٹی کو بھی پتہ نہیں ہوتا، مذاکرات کے سارے عمل کی باگ دوڑ ایک شخص کےہاتھ ہے۔

    حکومتی کمیٹی کے نمائندے نے کہا کہ مذاکرات کے آداب، سلیقے، افہام تفہیم اُنکے نصاب کا حصہ ہی نہیں رہا، پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، اگر مگر سے نکلیں جو طے ہوا تھا 28 کو بیٹھیں، توآئیں بیٹھیں، سنیں ہمیں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ گوہر صاحب اس کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں، گوہر صاحب کمیٹی سےکہیں جو وعدہ کیا اسکے مطابق جاکر اجلاس میں بیٹھیں، آئیں اور ہمارا جواب سنیں، یہ ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہتے ہیں، ہم اُن کے اِس کھیل کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں کوئی یقین نہیں کرتا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو 7دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے  اپنے اراکین پارلیمنٹ  پر بڑی پابندی لگادی

    پی ٹی آئی نے اپنے اراکین پارلیمنٹ پر بڑی پابندی لگادی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اراکین پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے اراکین پارلیمنٹ کوہدایات جاری کر دیں ، جس میں پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے لپ حالیہ دنوں میں کسی بھی مظاہرےاورجلسےمیں تاحکم ثانی شامل نہ ہوں۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جائے گی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی ترامیم کیلیے ہمارے بندے ان کے ہاتھ نہیں آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جتنی آئینی ترامیم ہوئیں کسی حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں تھی، 1984 کے بعد کسی جماعت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں آئی۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا تھا کہ آئینی ترامیم کیلیے حکومت کی ٹائمنگ درست نہیں، یہ ججز کے تبادلے کیلیے جو آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں عدلیہ پر حملہ ہوگا، آئینی ترامیم کے ذریعے یہ عدلیہ کو آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں، آئینی ترامیم کیلیے اس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔