Tag: چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں

  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

    اسلام آباد : سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا اور کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرون ملک بات کرانے کی اجازت نہیں۔

    عدالت نے قیدیوں سے فون پر بات کرانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے اور 18 اکتوبر تک ایس او پی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفون پربات کرانے کی نئی درخواست دائر کی تھی ، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

  • عدالت کا 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم

    عدالت کا 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم

    اسلام آباد: خصوصی عدالت نے 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے 15ستمبرتک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کا حکم دے دیا اور جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 15 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی نےسپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی، جس میں کہا تھا کہ عدالتی احکامات کےباوجودچیئرمین پی ٹی آئی کی ان کےبچوں سےٹیلی فون پر بات نہیں کرائی گئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سےملاقات کاحکم دیا تھا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغازکیا جائے ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سےٹیلی فون پربات کرانے کا حکم دیا جائے۔