Tag: چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر

  • چیئرمین پی ٹی آئی  کی سائفر پر سازش کا بیانیہ بے نقاب ہوگیا

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر پر سازش کا بیانیہ بے نقاب ہوگیا

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر پر سازش کا بیانیہ بے نقاب ہوگیا ، اخبار انٹرسپٹ نے دعویٰ کیا کہ ثابت ہوا سائفر کوئی امریکی سازش نہیں بلکہ سخت سفارتی زبان کا استعمال تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر پر سازش کا بیانیہ انٹر سپٹ کی اسٹوری نے بے نقاب کر دیا، انٹرسپٹ نے پہلےدعویٰ کیا اُن کے پاس سائفر کی کاپی نہیں اور کسی ذرائع نے تصدیق بھی نہیں کی۔

    اخبار نے دعویٰ کیا کہ سائفر دستاویز کی تصدیق کی کوشش کی مگر نہیں ہوسکی، اسٹوری پاکستان کے ایک انگریزی اخبار کی اسٹوری سے ملتی جلتی ہے۔

    جس سے سوال اٹھتا ہے کی کیا مراسلہ ڈان اخبار کی کسی رپورٹ کو دیکھ کر بنایا گیا ہے؟ یہ بھی ثابت ہوا سائفر کوئی امریکی سازش نہیں بلکہ سخت سفارتی زبان کا استعمال تھا۔

    اسٹوری میں کوئی نئی بات نہیں یہ چیئرمین پی ٹی آئی کابیانیہ ہے جو ایک سال سے چل رہا ہے، اخبار کا دعویٰ ہے مراسلے میں ڈونلڈلو سے منسوب بیان ان کا خیال تھا، دھمکی نہیں جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں بھی یہی کہا گیا تھا کہ دھمکی نہیں ملی نہ کوئی سازش ہوئی۔

    چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرچکے کہ سائفر کی کاپی ان کے پاس تھی اور اب سامنے آچکا کہ سائفر کی وہ کاپی اور معلومات کہاں پر ہیں۔

    اِس پر حکومت کی طرف سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے مطابق قانونی کارروائی ہونی چاہئے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے تاکہ قومی وقار کومزید نقصان نہ پہنچے، مذموم مقاصد کے لئے سفارتی معلومات افشاں کرنا ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔