Tag: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوام خوش یا ناخوش ؟ رائے سامنے آگئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوام خوش یا ناخوش ؟ رائے سامنے آگئی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوام نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے سامنے ان کی  اصلیت آگئی ہے اس لیے لوگ باہر نہیں نکلے، اچھا ہوا گرفتار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوامی رائے سامنے آگئی ، عوام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےبارڈرلائن کراس کی ہے، لوگوں کے سامنے انکی اصلیت آگئی ہے اس لیے لوگ باہر نہیں نکلے۔

    عوام نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے4سالوں میں کچھ نہیں کیا، لوگ چیئرمین کو پہچان گئےہیں، اچھا ہوا وہ گرفتار ہوا۔

    عوام نے رائے دی کہ عوام کوسمجھ آگئی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کےپیچھےبھاگنے کاکوئی فائدہ نہیں، 9مئی کے سانحےکےبعدعوام کو سمجھ آ گئی کہ یہ بیرونی ایجنڈےپر کام کرتے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہو گئی ہے کیونکہ عوام کی ان سے امیدیں ٹوٹ چکی ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ کرپٹ آدمی ہیں۔

    یہ باطل قوتوں اورملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ ہے، لوگ سمجھ چکےہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے بھاگنا فضول ہے،عوامی رائے

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پراحتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پراحتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرہ: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پراحتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مجموعی طو پر 11 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تھانہ نواں لاہورمیں 4 نامزد اور 9 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں روڈ بلاک کرنے اور حکومت کے خلاف اشتعال دلانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا ہے۔

    انھوں نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری  کا تعلق الیکشن سے نہیں،  مریم اورنگزیب

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تعلق الیکشن سے نہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اوران کی چوری جو آج ثابت ہوئی، اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں قانونی تقاضے پورے ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3پیشیوں میں پیش ہوئے اور قانون سے بھاگتے رہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وارنٹ لیجانےوالے پر یہ حملہ آور ہوجاتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی نےبیانیہ بنانے کی کوشش کی، سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آگیاہے، فیصلے میں کہاگیا چیئرمین پی ٹی آئی کو صفائی کا موقع دیا گیا، صرف گھڑیاں نہیں بلکہ دیگر چیزیں بھی ڈیکلیئرنہیں کی گئیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا بولا کہ میرا اس سے تعلق نہیں، انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی نے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب بھی نہیں دیا، سائفر سے متعلق بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فیصلے کا تعلق الیکشن سے نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرناہوتا تو پہلے کرچکے۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، وہ عدالتوں میں جھوٹ بولتے رہے، کہتے ہیں مجھے جواب جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا،اصل گواہ کو پیش نہیں کیا گیا جھوٹے گواہان پیش ہوئے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام مواقع ہونےکےباوجود جو جوابات جمع کرائےگئے وہ جھوٹ تھے، فارن فنڈنگ میں بھی انہوں نے بہت جھوٹ بولےتھے، فارم بی اور ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئریشن میں جھوٹ بولے گئے، 17،18،19،20 کے گوشواروں میں 5 لاکھ روپے کا فرنیچر ڈیکلیئر کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے کچھ بھی ڈیکلیئرنہیں کیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 3 گھروں میں انہوں نے 5لاکھ کا فرنیچر ڈیکلیئرکیا، 17،18،19،20میں نےدو بکریاں ڈیکلیئرکیں، خانہ کعبہ عکس کی گھڑی اورزیورات بھی ملے، یہ کیس عدالت میں بھی کوئی رسید نہیں دےسکیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو صرف ایک چوری کا پتہ چلا ہے، فارن فنڈنگ کیس،سائفر جھوٹ کی سزا باقی ہے۔

    وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی احتساب کے چیمپئن بنے ہوئے تھے، جب ان سے جواب مانگوں تو یہ ریاستی اداروں پرحملہ آور ہوتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا، الیکشن اور ٹیکس فارم میں غلط بیانی کی۔

    انھوں نے واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو سیشن کورٹ نے سزا سنائی ہے، حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو اپریل 2022 میں گرفتار کرتے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اور سائفرکےحقائق عدالتوں میں آئیں گے، آج زمان پارک سے گرفتار ی ہوئی کوئی باہر نہیں نکلا، چور کو جیل اکیلے جانا ہوتا ہے، 9مئی کے واقعے کےبعدپی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی ان کی اصلیت پتہ چل گئی ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کا گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کا گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کوغیرقانونی قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سےرجوع کرلیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عمیر نیازی نے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    درخواست میں آئی جی پنجاب،سی سی پی اولاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور مؤقف میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نےغیر قانونی طور پر حراست میں لیا، پولیس کےپاس کوئی عدالتی فیصلہ نہیں تھا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ آج ہی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرے اور عدالت پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کوغیرقانونی قرار دے۔

    یاد رہے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کوتین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے ، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

  • توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، ماہر قانون نے فیصلے کو ختم کرنے کا طریقہ بتادیا

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، ماہر قانون نے فیصلے کو ختم کرنے کا طریقہ بتادیا

    اسلام آباد : ماہر قانون عابد زبیری نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کہا ہے کہ فیصلےکو ختم کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہائیکورٹ میں اپیل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون عابد زبیری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ توبہت متوقع تھا، فیصلے کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل کرنی ہوگی۔

    عابد زبیری کا کہنا تھا کہ وکلا کو اسلام آبادہائی کورٹ سے ریلیف لینے کی کوشش کرنی ہوگی، پی ٹی آئی کے وکلا کے پاس اپیل کرنے کا آپشن ہے۔

    ماہر قانون نے کہا کہ کرپٹ پریکٹسز یہ ہوتی ہے کہ آپ نے غلط طریقے سےالیکشن لڑا، جوڈیکلئریشن دیاگیا شاید اس کےاندر انہوں نے غلط بیانی کی، غلط ڈیکلیئریشن پر پہلے بھی لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں۔

    عابد زبیری کا کہنا تھا کہ فیصلے کو ختم کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، پی ٹی آئی کےممکنہ احتجاج کی صورت میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کوالرٹ کردیاگیا ہے اور راولپنڈی کی اہم شاہراؤں پرپولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    پولیس کےاعلٰی افسران نے ماتحت افسران کوصورتحال پرنظررکھنےکی ہدایت کردی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

    یاد رہے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کوتین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے ، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

    اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

  • ‘فیصلے سے ثابت ہوگیا  چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے’

    ‘فیصلے سے ثابت ہوگیا چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے’

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے، وہ صادق و امین نہیں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں نے گوشواروں میں اثاثے ظاہرکرنےہوتےہیں، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر 3 سال قید اور جرمانے کی سزا ہے۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ باربارمعافی کی درخواستوں کو منظور کیاگیاہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو صفائی کیلئےمواقع بھی فراہم کیاگیا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف کو بیچا گیا اور ڈیکلیئر نہیں کیا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، انھوں نے غلط ڈیکلیئریشن جمع کرائی اثاثے چھپائے، ثابت ہوگیا چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو باربار صفائی کا موقع دیاگیا، انھوں نے مقدمے سے بچنےکیلئے بہانے بنائے۔

    عطاتارڑ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تجوری بھری اور معیشت کا بیڑا غرق کیا، انھوں نے اپنےدورمیں مخالفین کو نشانہ بنایا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن میں ملوث ہیں اور فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صادق و امین نہیں رہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کراچی میں کارکنان نے کن املاک کو نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کراچی میں کارکنان نے کن املاک کو نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے املاک کو نقصان پہنچانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    انسداددہشت گردی عدالت کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےبعد کراچی میں جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان نے کن املاک کونقصان پہنچایا ، اس حوالے سے تفصیلات جمع کرادی گئیں۔

    پولیس نےفیروز آباد تھانےمیں درج مقدمےکاچالان عدالت میں جمع کرادیا، جس کے بعد انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کا چالان منظور کرلیا۔

    چالان میں کہا گیا کہ حلیم عادل، راجہ اظہر ،عدیل،خرم شیر زمان ،آفتاب صدیقی سمیت 19 ملزمان مفرورہیں جبکہ حسنین ،عدنان ،عمیر یونس سمیت 27 ملزمان گرفتار ہیں۔

    پولیس نے چالان میں کہا کہ شاہ نواز جدون،حلیم عادل شیخ و دیگر نے کارکنان کو اشتعال دلایا، کارکنان شاہراہوں پر نکل آئے اورکار سرکار میں مداخلت کی۔

    چالان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نےسرکاری گاڑیوں،واٹر بورڈ کےباوزرزکوآگ لگائی اور مشتعل کارکنان نے پیپلز بس کو بھی نقصان پہنچایا ،