Tag: چیئرمین پی ٹی آئی

  • علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

    راولپنڈی (26 اگست 2025): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے واضح کیا ہے کہ علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد وہ نیاز اللہ نیازی ودیگر وکلا کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ پارٹی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔
    ن

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے 100 فیصد فیصلے عمران خان خود کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کس کو ہونا چاہیے اور کس کو نہیں، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے۔ میں نے کہیں بھی خود کو امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا۔ ہم نے اس معاملے پر اسٹے لے لیا ہے، لیکن اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات اور بچوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں انتخابات میں حصہ لینے کی رائے ضرورہے، لیکن حتمی فیصلہ عمران خان نے ہی کرنا ہے۔ اگر ان کی ہدایات ہیں کہ حصہ نہیں لینا تو ان کی بات ہی حتمی ہوگی۔ کچھ باتوں پر ابہام ہے، لیکن بانی کی ہدایات پر 100 فیصد عمل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے 26 نومبر کے واقعہ کے بعد بھی استعفیٰ دیا تھا، جو بعد میں واپس ہو گیا۔ ان کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان خود فیصلہ کریں گے۔ تاہم ان کی واضح ہدایات ہیں کوئی پارٹی لیڈر پبلک میں استعفیٰ پیش نہیں کرے گا۔ پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں۔ سلمان اکرم راجا سمیت کسی لیڈر کو پارٹی معاملات پر ٹوئٹ نہیں کرنی چاہئیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ حکومت والے صرف شوشے چھوڑ رہے اور اپنوں کو نواز رہے ہیں۔ پی پی اور ن لیگ کے پلے تو ایک ووٹ بھی نہیں ہے۔ ہمارے لیے صورتحال ٹف ہے، یہ سزائیں اور نا اہلیاں غلط ہیں، بانی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

    بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سیلاب سے کے پی کے 10 اضلاع متاثر ہوئے، صرف بونیر میں 236 اموات اور 120 زخمی ہوئے۔ سینکڑوں گھر اور دکانیں جب کہ 55 ہزار ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔ جتنی تباہی ہوئی، اس کے مقابلے میں وفاقی حکومت نے بہت کم امداد دی ہے، اس کو دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔ سیلاپ متاثرین کی مدد کیلیے آرمڈ فورسز، سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کا مشکور ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/aleema-khanum-on-salman-akram-raja/

  • چیئرمین پی ٹی آئی نے بونیر میں سیلاب سے تباہی کی دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کر دی

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بونیر میں سیلاب سے تباہی کی دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کر دی

    اسلام آباد (22 اگست 2025): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بونیر میں سیلاب سے تباہی کی دل دہلا دینے والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    پاکستان اس وقت طوفانی بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے۔ گزشتہ ہفتے صوبہ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے تاریخ کی بدترین تباہی ہوئی۔ 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ اربوں مالیت کا مالی نقصان ہوا ہے۔

    سب سے زیادہ تباہی ضلع بونیر میں آئی جہاں سیلابی ریلوں اور بجلی گرنے سے 250 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ آن کی آن میں پورے پورے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، خاندان اجڑ گئے۔

    اسی بونیر سے تباہی کی ایک اور دل دہلا دینے والی تصویر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے، جو وہاں ہونے والی تباہی کی شدت بیان کر رہی ہے۔

    اس تصویر میں دیوہیکل پتھروں تلے ایک کار دبی ہوئی ہے اور مکمل طور پر کچل چکی ہے۔ نہیں معلوم کہ کار میں کوئی سوار تھا یا نہیں۔

    اس دلخراش تصویر کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا دکھ لفظوں میں بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بونیر کے حالیہ سیلاب کی یہ تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی شدت بیان کرتی ہے۔

     

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس موقع پر ہماری مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اپنے لوگوں کو دوبارہ سہارا دینےکی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس جدوجہد میں اکیلا نہ چھوڑے اور سب کی حفاظت فرمائے۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-flood-entire-villages-buried-in-buner-debris-turns-into-mass-graves-video-report/

  • حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں اور ان کا حل نکلے، چیئرمین پی ٹی آئی

    حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں اور ان کا حل نکلے، چیئرمین پی ٹی آئی

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور مسائل کا کچھ حل نکل سکے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد کچہری آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلی کی لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی۔ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور ملک کو درپیش مسائل کا کچھ حل نکلے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے تین ادوار ہوئے۔ ہم نے ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے۔ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا اور کہا کہ 28 کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ وہ ہمارے ساتھ جواب شیئر کرتی، تو اس پر ضرور غور کرتے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-terminate-committee-established-for-negotiations/

  • نیب ترامیم کیس کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کے کون کون سے کیسز ختم ہوجائیں گے؟

    نیب ترامیم کیس کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کے کون کون سے کیسز ختم ہوجائیں گے؟

    اسلام اباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز ختم ہونے سے متعلق اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نےآج نیب ترامیم سےمتعلق فیصلہ دیا، نیب ترامیم سےمتعلق فیصلےکےبعدتوشہ خانہ ٹوکیس ختم ہوگیا، توشہ خانہ ٹوکیس کیس نیب کےدائرہ اختیارسےنکل چکا ہے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کیس بھی اس ترمیم کےتحت نکل جائےگا جبکہ 190ملین پاؤنڈ کے معاملے پر منظوری کابینہ نےدی تھی، کابینہ سے منظور شدہ فیصلے پر نیب کادائرہ اختیارنہیں بنتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نئے قانون میں لکھا ہے کابینہ فیصلے کو استثنیٰ ہے، پراسیکیویشن نے خود تسلیم کہ کیابانی پی ٹی آئی نے ذاتی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق اب دونوں کیسز ختم ہیں، القادر میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا، بشریٰ بی بی کا نام تو توشہ خانہ فہرست میں تھا ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئےبشریٰ بی بی کا نام شامل کیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب قانون بالکل واضح ہو گیا ہے، کابینہ فیصلے کا کیس نیب میں نہیں چل سکتا، ہم پارلیمنٹ میں موجود ہیں بے شک وہاں پر مشکوک لوگ بیٹھے ہیں۔

  • حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی کا ردعمل

    حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی کا ردعمل

    اسلام آباد:حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ردعمل دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل  غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا آؤ بیٹھیں، مذاکرات کریں؟ کیا دعوت اس طرح  دیتے ہیں؟۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتیں مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں؟ ہم تو پُرامن احتجاج تک نہیں کر سکتے، اسطرح مذاکرات کی پیشکش کیسے تسلیم کر لیں؟۔

    حکومت کی تحریک انصاف کو پھر مذاکرات کی پیشکش

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہاہے، چادر اور چار دیواری کو پامال کیا جارہاہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔

    مصدق ملک نے کہا تھا کہ بات کرو لیکن برباد مت کرو، ملک کو الجھاؤ نہیں بلکہ سلجھاؤ، ہم نے کہا آؤ حکومت بنائیں آپ کہتے ہیں ہم نہیں بنائیں گے، آج آپ اُدھم مچارہے، آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ ظلم کررہے ہیں، ہمیں ہٹانا ہے ہٹادیں، مگر ملک ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔

  • توہین الیکشن کمیشن کیس : چیئرمین پی ٹی آئی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

    توہین الیکشن کمیشن کیس : چیئرمین پی ٹی آئی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد : توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سربراہ پی ٹی آئی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہوگی ، ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

    سربراہ تحریک انصاف پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی کو گزشتہ سماعت پربھی پیش نہیں گیا تھا، سیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا۔

    فواد چوہدری بھی گرفتاری کے باعث گذشتہ سماعت پرپیش نہیں ہوئے، اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تھے۔

    یاد رہے گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو کمیشن اور اس کے ارکان کے خلاف نامناسب ریمارکس دینے اور الزامات لگانے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف 12، 18، 21، 27، 4 اور 8 اگست کو اپنی ریلیوں میں “توہین آمیز اور ناشائستہ زبان” استعمال کی۔

    کمیشن نے مزید کہا تھا کہ ان رہنماؤں نے جان بوجھ کر اور جان بوجھ کر سی ای سی کی “تضحیک، تضحیک اور سالمیت کو بدنام کیا” جس سے سکندر سلطان راجہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

    نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

    دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل : چیئرمین پی ٹی آئی  کا ضمانت بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل : چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل میں ضمانت بحالی کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں کہا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائرکردی ، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کےتوسط سےسپریم کورٹ میں اپیل دائرکی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے، ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے۔

    دوسری جانب القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کی سربراہی میں تفتیش کرے گی ، گزشتہ روز احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا

    عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید 4 روز تک جیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے، نیب نے چییرمین پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا اغاز کر رکھا ہے۔

  • نگراں وزیرداخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دے دیا

    نگراں وزیرداخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دے دیا اور کہا کہ جیل قید میں ایسی سہولت کسی سابق وزیراعظم کو نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق گراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں انھیں ملنےوالی سہولتوں کا عام شہری سوچ بھی نہیں سکتا، قید میں ایسی سہولت ماضی میں کسی سابق وزیر اعظم کو نہیں ملی۔

    ن لیگ کے حوالے سےسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو کوئی ’’فیور‘‘ نہیں دی جارہی، نوازشریف پر زیادہ کیسز بے بنیاد تھے، نگراں حکومت کیلئے سب برابر ہیں، بلاول اور نواز دونوں قابل احترام ہیں۔

    پی پی کے لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبے پر نگراں وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ذکااشرف پی پی کےلاڈلےہیں اور اب بھی کرسی پرموجودہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہوتی تو ذکااشرف کوہٹاچکے ہوتے۔

    وزیر اعظم کی اسلام آباد ہائی کورٹ طلبی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہر عدالت اگر چھوٹے معاملات پر انہیں بلائے گی تو یہ ایک مناسب عمل نہیں، پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد دنیا میں سب سے کم ہے۔

  • سائفر کیس :  چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو  پیش کرنے کا حکم

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے وکلاء علی بخاری ، تیمورملک اورخالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمے میں کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی، جس پر وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ جی ہم تو پہلے دن سے کہہ رہےتھے۔

    جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھرہے، جس پر عدالتی عملےنےہائیکورٹ کی کاپی عدالت کو فراہم کی۔

    عدالت کاچیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو عدالت پیش کرنےکاحکم دے دیا ، ، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے حکم دیا کہ کیس کا ٹرائل اب 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اگست 15 نومبر تک تمام نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دئیے تھے، جس کے بعد خصوصی عدالت نے آرڈرجاری کیا ، 29 اگست کے بعد کی کارروائی دوبارہ کی جائے گی جس کے تحت ملزمان پر فرد جرم بھی دوبارہ عائد ہو گی۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفرکیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیے جانےکے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی یہ پہلی سماعت تھی۔